9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعہ ناظم آباد کابینہ پاک کالونی کراچی میں 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن
کریم سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور کورس میں کامیاب طالبات کو تحائف دیئے نیز کامیاب ہونے والی طالبات کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورس کی تیاری کرنے کاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔