کسی بھی ادارے کا ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے قابل افراد کے ساتھ اچھی مینجمنٹ کا ہونا بھی ضروری ہے۔اچھےادارے وقتاً فوقتاًمینجمنٹ کی تربیت کے لئے ور ک شاپس اور ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ  اپنے اسٹاف کی مینجمنٹ اسکلز کو مزید نکھارنے کے لئے مختلف قسم کے کورسز اور ورک شاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں6اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کےکانفرنس روم میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ڈائریکٹرز اورایچ او ڈیزکےلئے Strategic Management کے حوالے سے 3دن پر مشتمل ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں دارالمدینہ کے Objectives کو حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اس کے علاوہ Departmental Objectives کے حوالے سے ڈسکشن بھی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)