کرونا وائرس کی وبا ءنے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات کو متاثر کیا ہے ،وہیں پرایجوکیشن انڈسٹری   پر بھی اس کا گہراثر پڑا ہے ۔بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے بروقت ضروری اقدامات کریں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ میں دورِحاضرکے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لئے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے وقتاًقوفتاً ماہرین اور پروفیشنلز سے میٹنگز اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

مورخہ 7اگست 2021 ء بروز ہفتہ دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں شعبہ دارالمدینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں مفتی کفیل عطاری مدنی نے تربیتی بیان فرمایا ۔آپ نےاسلامی نقطۂ نظر سے کامیاب مینجمنٹ کے اصول بیان فرمائے ۔میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکمتِ عملی وضع کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی طویل المیعاد منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)