17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کئے۔ مزید محرم الحرام کے نکات پر کلام کیا اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کا شیڈول سمجھا کر ریجن میں تین دن اجتماعِ ذکر شہادت
منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پانچ
دن پر مشتمل کورس” تفسیر سو رۂ ملک“
پر بھی کلام ہوا اور یہ کورس کروانے کا ذہن دیا گیا۔