دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021 ء بروزجمعہ گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن جوہر
چورنگی نوید بنگلوز کراچی میں مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی
خاطر قربانی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صحابیات کی قربانیوں کا ذکر کیا اور
دین کی خاطر وقت کی قربانی دینے اور دعوت اسلامی کا دینی کام بہتر انداز میں کرنے
کا ذہن دیا۔ ذیلی حلقے میں دینی کام مضبوط کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے پُرانی اسلامی
بہنوں سے رابطے کرنے اور نئی اسلامی بہنوں پر کوشش کرکے درس و بیان سکھانے کی تربیت
کی۔ ساتھ ہی منسلک کی فہرست اپڈیٹ کرنے، علاقائی دورے میں ہر ذمہ داراسلامی
بہن کو شرکت کرنے، ہر ماہ مدنی مشورے کے
نظام کو مضبوط کرنے، شیڈول و ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور دینی حلقے میں
خود بھی شریک ہوکر زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کاہدف دیا نیز اجتماعِ ذکرِ
شہادت اور دعائے شفاء اجتماع کے نکات بتاتے ہوئے ان کو اچھے انداز میں کرنے اور
دوسری اسلامی بہنوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو رسائل کے تحائف دئیے گئے۔