دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت دنیا نیوز سرگودھا کے آفس میں 8 ستمبر 2020ء بروز منگل صحافیوں کے درمیان ایصال ثواب مدنی حلقہ لگایا گیا ۔

مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عقیل مدنی نے سینئر صحافی محمداکرم عامر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ایصال ثواب اور دعا مغفرت فرمائی جبکہ دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور عالمی مدنی مرکز آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے آنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ :ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 3 ستمبر 2020ء بروز  جمعرات ٹوبہ ٹیک سنگھ صوبہ  پنجاب جھنگ روڈ ڈویژن دارالالسلام میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران زون ساہیوال اور رکن زون شعبہ تعلیم سمیت کئی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد شہزاد علی رکن زون شعبہ تعلیم نے دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ساری دنیا میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے۔ اسی سلسلے میں نگران زون اور رکن زون شعبہ تعلیم نے دارالسلام ٹوبہ میں CEO ایجوکشین ٹوبہ مع عملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ہیلتھ وغیرہ شخصیات سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے اس کالجز کا ڈیٹا لیا جس میں پودوں کی ضرورت ہے جبکہ شجر کاری مہم کے لیے 50000پودے لگانے کے لیے محکمہ جنگلات سے مقامات لیے ۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے لیے CEO ایجوکیشن نے بھی اپنے اسکولوں کا ڈیٹا دیا۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے کالجز اور اسکولز میں50 ہزار پودے لگانے کا ہدف طے کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن  کے تحت 10ستمبر 2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں دارالسنہ پر مختلف مقامات سے آئے ہوے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مسلمانوں کی میت پر کفن دفن کرنے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کیا اور اور شرکا کو کفن دفن کا شرعی عملی طریقہ سیکھایا اور مجلس کفن دفن کے شعبہ میں اپنی خدمات دینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن )


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت  پچھلے دنوں ایسٹ ملیر زون کے گلزار ہجری اور گلستان جوہر کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دار طارق عطاری نے بستوں کے جائزہ لینے،بستوں کی پابندی کرنے ، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے جیسے کئی امور کے متعلق شرکا کی تربیت فرمائی ۔(رپورٹ: آصف عطاری روکن زون مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں اصلاح امت کے پیش نظر لاہور ریجن ہزارہ زون زیارت معصوم کابینہ خوشی کوٹ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ مدنی قا فلے کے لئے 3 اسلامی بھائیوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا نیز علم دین سیکھنے کا شوق رکھتے ہوئے جامعہ المدینہ میں 4 اسلامی بھا ئیوں نے داخلہ لینے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے ! اس موقع پر نگران کابینہ کی مشاورت سے اگلے فیضان نمازکورس کا آغاز ایک اکتوبر سے ہوگا جبکہ اس دوران ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آ ئند اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا مقام طے کیا اور مسجد درس شروع کروانے کی نیت کروائی جس پر کورسز کا ذ مہ دار بھی مقرر کیا گیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کورس کرنے والے شرکا کے درمیان سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے فوائد و ثمرات کے موضوع پر بیان کیا جس پر کورس کے تمام شرکاء نے عمامہ شریف کے تاج سجائے سمیت اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس سیکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں رکن کابینہ سیکیورٹی مجلس شیخوپورہ محمد احمد رضا عطاری نے فیضان مدینہ شیخوپورہ میں زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کیا اور سیکورٹی معاملات کاجائزہ لیا نیز فیضانِ مدینہ میں موجود سیکیورٹی گارڈ اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے 12 مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:راشد عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس  آئمہ کے تحت 8 ستمبر 2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں کراچی ریجن آئمہ مساجد کے اراکینِ کابینہ اور اراکینِ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت نے شرکا کے درمیان شعبے کو مکمل خودکفیل کرنےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ کیا جس میں نعیم بابر عطاری اور علی ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت ہونے والے عربی لینگویج کورس کی تشہیر کرنے اور مدرسین بڑھانے کے متعلق اہم نکات پر کلام کیا۔ ( رپورٹ:محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 7 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ محمود آباد (اعظم ٹاؤن) میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن، علاقہ اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں کارکردگی فارم کے مطابق ماہانہ کاکردگی بر وقت دینے، کارکردگی شیڈول بر وقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرکے چیک کرنے، غیر فعال اسلامی بہن کو فعال کرنے، مدنی کام میں پائی جانے والی کمزوری کو دور کرنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے مدنی کام میں بہتری اور دوسروں پر انفرادی کوشش کرنے کا اظہار بھی کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ صدر، کابینہ سطح اسلامی بہن نے لائنز ایریا میں رہائش پذیر پاکستان فلم اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن کے صدر، ’’آغاز اخبار‘‘ کے نیوز اینڈ ایڈیٹر چیف اور صحافی وسیع قریشی کے گھرجاکر ان کی بیمار اہلیہ(بیوی)سے عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے انہیں اوراد عطاریہ استعمال کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے مختلف کورسز کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں اور فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہ کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی اور فلاحی کاموں کو بہت سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی نیت پیش کی۔

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو کراچی رنچھوڑ لائن کے علاقہ (گارڈن) میں بنت عطار سلمہا الغفارنے زون سطح ذمہ دار اسلامی کے ہمراہ درس اجتماع میں شرکت کی۔

درس اجتماع كے بعد بنت عطار سلمہا الغفار نے اسلامى بہنوں سے ملاقات بھى کی اور ان ميں تحائف بهى تقسيم کئے اور اسلامى بہنوں نے اجتماع ميں آنے كى نیتیں بهى پيش كيں۔ 

اسلامی  بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 7 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ صدیق آباد میں شعبے کے مدنی کاموں کی بہتری کے لئے ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہم نکات پیش کئے مثلا آڈیٹ کرنے، اِی رسید پر ڈونیشن انٹری کرنے کے حوالہ سے تربیت لینے کا ذہن دیا مزید ڈونیشن کے چیک بیلنس کاباقاعدہ ریکاڈ تیار کرنے کاذہن دیا ۔