ہر دور میں اللہ پاک کے نیک بندوں نے وقت کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر دینِ اسلام کے لئے اپنی خدمات انجام دیں چونکہ ان حضرات کی دینی خدمات کا دائرہ کار بڑھتے بڑھتے دنیا کے کئی خطّوں میں پھیلا اور خوش گوار اور مثبت معاشرتی تبدیلیوں کا سبب بنا اس لئے دنیا نے بھی ان حضرات کی بے مثال دینی خدمات کو ”انقلابی کارنامے“ کے عنوان سے یاد رکھا۔
پندرہویں صدی ہجری کی
عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی
حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان
ہستیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اللہ کریم نے کئی کمالات عطا کئے
جن میں سے اِصلاحِ امت کے جذبے سے سَرشار دل، چٹانوں
سے زیادہ مضبوط حوصلہ، معاملہ فہمی کی
حیرت انگیز صلاحیت، نیکی کی دعوت میں
پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمّت سرِ فہرست
ہیں۔
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے کثرتِ
مطالعہ اور اَکابر علَمائے کرام کی صحبت کی بدولت شَرْعی احکام پر حیرت
انگیز دسترس حاصل کی، یوں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شخصیّت اِردگِرد کو منوّر کرنے والا ہیرا بَن گئی۔ جوانی
کے زمانے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک عرصے تک نور مسجد میٹھادر میں
اِمامت کے فرائض سَرانجام دئیے۔ معاشرے میں بے عملی کو طوفان کی صورت اِخْتِیار
کرتا ہوا دیکھ کر آپ نے بے عملی کے آسیب سے چھٹکارا دلانے کے لئے عملاً کوششیں
فرمائیں۔ مسجد میں آنے والے نَمازیوں کی مدنی تربیَت اور مساجد سے دور مسلمانوں
کا ناطہ مسجد سے جوڑنے کے لئے پُراثر
نصیحت اور خیر خواہی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے خوشی غمی میں شرکت نے آپ
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو ہر دل عزیز بنا دیا۔ مقصد بڑا اور
لگن سچی ہو تو منزل تک پہنچنے کے اسباب خود ہی پیدا ہوجاتے ہیں، چونکہ آپ پر امت کی
اِصلاح کی دُھن سوار تھی، آپ کی لگن سچی اور مقصد نیک تھا اسی لئے آپ کی پُراثر
دعوت کو بےپناہ مقبولیت ملی۔
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی بنانے سے لے کر
عالمگیر سطح پر پھیلانے کے سلسلے میں جو اَن گنت دینی خدمات انجام دیں وہ تمام کی
تمام ان دو پہلوؤں کے اِرد گِرد گھومتی ہیں:
انفرادی اصلاح آپ نے انسان کی شخصیت کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کے
لئے عملی جد و جہد فرمائی، جھوٹ، غیبت، چغلی اور فحش گوئی جیسے کئی ظاہری و باطنی امراض
سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھایا، ذاتی اِحتساب (Self-Accountability) کے لئے اپنے گزشتہ اعمال
پر غور کرنے کا ذہن دیا اور اس کے لئے مدنی
انعامات“ کا مضبوط نظام متعارف (Introduce) کروایا۔ آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت دراصل ”کردار سازی کا وہ کارخانہ ہے کہ جہاں انسان کے ظاہر و باطن
کے زنگ کو دور کرکے محبتِ الٰہی اور عشق مصطفےٰ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے رنگ سے مزین کیا جاتا
ہے، اخلاق و کردار کی خوشبو اس میں رچائی جاتی ہے، حسنِ اعمال کے نگینوں سے آراستہ
کرکے اُسے معاشرے کے لئے پُرکشش بنایا جاتا ہے اور دینِ اسلام کا ایسا درد اور سوز
اس کے دل و دماغ میں بسایا جاتا ہے جو اسے ایک باکردار انسان، دینِ اسلام کا متحرک
مبلغ اور معاشرے کا خیرخواہ بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کی اس جدو جہد کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ
امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ گرامی عصرِ حاضر میں شخصی تعمیر (Self-Development)
کا مُسْتَنَد
اور مؤثر ذریعہ ہے۔ اِنفرادی اصلاح کے اس خوب صورت نظام سے فیض یاب ہونے والوں میں
دولتِ اسلام سے سرفراز ہونے والے لاتعداد نَومسلم بھی شامل ہیں۔
اجتماعی اصلاح یقیناً فرد
کی اصلاح سے معاشرے کی اِصلاح ہوتی ہے مگرفرد کے اخلاق و کردار میں نیکی کاعُنصر
بر قرار اور دیرپا رکھنےلئے سازگار معاشرتی ماحول درکار ہوتا ہے۔ اسی لئے امیرِ
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معاشرتی اصلاح کی جانب خصوصی توجہ
فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے اور معاشرے
کی اِصلاح کے لئے خود مدنی قافلوں میں سفر کرکے اس کی اہمیت اور ضَرورت کو اجاگر
کیا اور اس کارِ خیر کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے ایسے تربیَت یافتہ مبلغین
فراہم کئے جو غیر مسلموں کو ایمان کی دعوت دینے، فاسِقوں کو متقی بنانے، غافِلوں کو
خوابِ غفلت سے جگانے، جہالت کے اندھیرے کا خاتمہ کرکے عِلم و
مَعرِفَت کا نور پھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلمانوں کو یہ مدنی مقصد اپنانے کی
ترغیب دلا رہے ہیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی
کوشش کرنی ہے۔“ یوں پاکستان سے اٹھنے والی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ
اسلامی دنیا کے کثیر ممالک میں اپنی بہاریں لُٹا رہی ہے۔
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے انتظامی معاملات کو
اپنی ذات تک محدود نہ رکھا بلکہ مبلغین دعوتِ اسلامی میں سے چن چن کر ہیرے جمع کئے
اور اسے مجلسِ شوریٰ کی لَڑی میں پرویا اور دعوتِ اسلامی کا نظام مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے حوالے کردیا۔ معاشرے کو جس جس میدان میں اِصلاح کی ضرورت پیش آتی گئی دعوتِ
اسلامی نے اس کیلئے شعبے قائم فرمائے اس سلسلے میں:
❀اشاعتِ علم
کے لئے جامعاتُ المدینہ اور دارُالمدینہ جیسی عصرِ حاضر سے ہم آہنگ درس گاہیں، ❀حفظِ قراٰن
میں مصروف مدرسۃ المدینہ، ❀المدینۃ
العلمیہ جیسا علمی و تحقیقی شعبہ، ❀مکتبۃ
المدینہ جیسا اہلِ سنّت کا اشاعتی ادارہ، ❀معاشرے کے مختلف
طبقوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے دلچسپ اور معلوماتی مضامین پر مشتمل ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کا اجراء اور ❀لوگوں کے روز مرہ پیش آنے والے مسائل
کے بروقت شرعی حل کے لئے دارالافتا اہلِ سنّت کا قیام سرفہرست ہے۔ جبکہ عالَمِ
اسلام کا 100فیصد اسلامی چینل ”مدنی چینل“ تو ایک نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔ معاشرے میں
دینِ متین کی ترویج و اشاعت ((Propagation and Publicationکیلئے امیرِ
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمات کا دائرہ کار 104سے زائد
شعبہ جات پر مشتمل ہے۔ دعوتِ اسلامی جیسی فعال غیر سیاسی تحریک انقلابی کارناموں
کی ایک ناقابلِ فراموش تاریخ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات سورج کی طرح روشن ہیں
جن کا اعتراف آج دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔ 26رمضان المبارک اس انقلابی شخصیت کا
یومِ ولادت ہے جسے مختلف ممالک کے عاشقانِ رسول اسلام کی روشن تعلیمات کو عملی طور
پراپنانے کے عزم اور شیطان کے خلاف اعلانِ جنگ کرکے مناتے ہیں۔
اےخُدا میرے عطار کوشادرکھ
ان کے سارے گھرانے کو آباد
رکھ
محمد ندیم عطاری کی نائجیریا کے مختلف شہروں میں مختلف
سلاسل کے شیوخ سے ملاقاتیں
یکم
اگست 2021ء سے 25 اگست 2021ء تک دعوت اسلامی کے نگران کابینہ نائجیریا محمد ندیم
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں نائجیریا کے شہر آگاڈز سٹی ، نیامی اور مراڈی سٹی کا دورہ کیا۔
نگران
کابینہ نے آگاڈز سٹی میں سلسلہ قادریہ
نائجیریا کے شیخ عمر سنڈہ القادری مالکی حفظہ اللہ اور
شیخ احمد ابراہیم قادری حفظہ اللہ ، ابو بکر تجانی اور دیگر مدارس کے شیوخ سمیت
حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
اسی
طرح محمد ندیم عطاری نے نیامی سٹی میں سلسلہ قادریہ بچیچیہ کے شیخ سید مقدم موسی قادری حفظہ اللہ اور
بزنس افریقن کمیونٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شرعی مسائل اور دیگر اہم امور پر
گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سید مقدم موسی قادری صاحب نے نائجیریا میں پرمننٹ مبلغ کی
ڈیمانڈ بھی کی۔
بعد
ازاں محمد ندیم عطاری نے مراڈی سٹی میں
سلسلہ تجانیہ کے شیخ ثالث ابراہیمی تجانی حفظہ اللہ اوردیگر افریقن اسلامی بھائیوں سمیت پاکستانی
کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ملک
سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی تمام کابینہ کی گزشتہ دو مہینے کی کارگردگی کا
جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“ کے
بارے میں بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں
بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر لیسوتھو میں انگلش زبان میں ذکر وشہادت اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر لیسوتھو میں انگلش زبان میں ذکر وشہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے واقعہ کربلا کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو محرم الحرام میں نوافل اور کثرت سے عبادت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر ڈربن میں ذکرِ شہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حضرت امام حسین رضی
اللہ عنہ کی
شہادت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو آنے والی ہر مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم (Central Birmingham )میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں شامل ہونے والی بہنوں کی تعداد کم وبیش 9 تھی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، غسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے
کے بارے میں بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو
میت کو غسل و کفن دینےاور تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو یہ
ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ بھی پاس کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق
غسل و کفن دے سکیں۔
کفن
دفن للبنات کے زیر اہتمام یو کے برمنگھم ریجن میں ہونے والے دینی کاموں ماہانہ کی
کارکردگی
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام یو
کے برمنگھم ریجن میں جولائی 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی مندرجہ ذیل
ہے:
کفن
دفن سیکھنے/ سیکھانے کے حلقوں کی تعداد: 10
شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 242
غسل میت کی تعداد: 8
یوکے
لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،واکنگ،ٹوٹنگ،ہنسلو،ولزڈن
گرین،سڈبری، ہیرو، الفورڈ، ایسٹ ہام، والتھم سٹو، ہانکےاورچنگفورڈ ،چشام،وٹفورڈ،ملٹن
نیز ،لوٹن،ہائی وکمب آئلسبری (Slough, Reading,
Woking, Tooting, Hounslow, Willesden Green, Ilford, Walthamstow, Eastham Hackney, Chingford, Sudbury, Harrow ,
Chesham, Watford, Milton Keynes, Luton, High Wycombe, Aylesbury)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش
522اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”عاشورہ کے فضائل ،شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ،کربلا
میں آزمائشوں کے سفر کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکے کے شہر والتھم سٹو( Waltham stow) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ، ایسٹ،
سینٹرل، ساؤتھ برمنگھم، کوونٹری، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی، ووسٹر،ا
سٹوک، بلیک کنٹری، والسال، ٹیل فورڈ ( North,
East, South, Central Birmingham, Coventry, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby, Worcester, Stoke,
Black Country, Walsall, Telford)میں
آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم وبیش 934 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے محرم الحرام کی برکتیں اور
آزمائشیں اور پیارے آقا ﷺ کی حسنین کریمین سے محبت کے موضوعات پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب
دلائی۔
Dawateislami