
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء کو کوئٹہ زون
جناح کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکےحوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے نیزماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے 8 دینی کاموں کے ماہانہ
کارکردگی فارم سمجھائے اورکُل منسلک کی
فہرست تیار کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے دینی کاموں میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی ۔اس کےعلاوہ سنتوں بھرےاجتماعات اور علاقائی دورے میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔مزید ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ہدف دیا اورماہ
محرم الحرام کی فضیلت بتاکر ’’اجتماع ذکر شہادت‘‘ کے نکات سمجھائے نیز
دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول بھی بیان
کئے۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) کے زیر اہتمام 5 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون
2 گلزار ہجری کابینہ میں ماہانہ مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں مدرسات نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی اَپ ڈیٹ
فائل سمجھائی۔اس کےعلاوہ مدرسات کو ناظرہ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور
ساتھ ساتھ رہائشی کورس منعقدکرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہار کیا۔

کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد کی ڈویژن
سطح کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کراچی ساؤتھ
زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو
سعیدآبادکی جولائی 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی:
فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے، یہ ٹیسٹ دینے
والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کُل تعداد 27 رہی۔
ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اس ماہ ڈونیشن بکس
کی تعداد: 242 رہی۔
اور پنک بکس کی تعداد: 29 رہی۔

شیڈول بنانے کی اہمیت اور طریقۂ کار کے متعلق ایک بہترین رسالہ
آقا ﷺکا جدول
پیشکش: مرکزی مجلسِ شوریٰ ، دعوتِ
اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
64صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2017ء سے لیکر دومختلف ایڈیشنز میں تقریباً45ہزار کی تعداد میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام07 اگست 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” غلط رسومات اور ان
کا تدارک“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غلط رسومات
چھوڑنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ
میں محفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں فرید کوٹ کابینہ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحی بیان کرتےہوئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ دینی حلقہ میں
شرکت کرنے اورمحفلِ نعت میں شریک ہونے کا ذہن دیا اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے
کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal
for Islamic sisters, a Madani Mashwarah of responsible Islamic
sisters from Lesotho Kabinah was conducted in previous days.
Nigran
Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees [Islamic
sisters],
did their Tarbiyyah and gave them the mindset of making accountability of their
deeds daily through the booklet, ‘Nayk A’maal’. Moreover, she gave the
introduction of Dawat-e-Islami and gave Islamic sisters the mindset of taking
part in the religious activities.
The
course ‘social media’ held in different areas of West Midlands Kabinah
(Birmingham Region, UK)

Under
the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely
‘social media’ was held in different areas of West Midlands Kabinah (Birmingham
Region, UK) in
previous days. Approximately, 171 Islamic sisters had
the privilege of attending this spiritual course.
The
attendees
[Islamic sisters] were explained the positive and negative points
regarding the social media, and they were given the mindset of refraining from
using the social media unnecessarily.
یوکے لندن ریجن کی کابینہ و ڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے لندن ریجن کی کابینہ و ڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 406اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و
عظمت “کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ،آخر میں اجتماعی
دعا بھی کی گئی۔
.jpeg)

اِن دنوں فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سے دعا کے لئے عرض کی جس پر امیر اہل سنت نے مدنی چینل پر براہِ راست فلسطینی مسلمانوں کے
لئے خصوصی دعا کی۔
دعائے عطار
یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔اے
اللہ پاک! قبلہ اول کی حفاظت فرما۔ الہ العالمین! تجھے
رحمتِ عالمیان کا واسطہ! یا اللہ پاک تجھے قراٰنِ پاک کا واسطہ!یا اللہ پاک تجھے صحابہ و اہلِ بیت کی عظمت و شان کا واسطہ! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب
سے مدد فرما۔ ان پر رحم فرما۔ یا اللہ !
ان پر ظلم و ستم کی آندھیاں چلائی جارہی ہیں تو رحمت کی نظر فرمادے، کرم فرمادے، فضل
کردے۔ یہ مظلوم اس ظلم و ستم سے نجات پا جائیں۔
اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام نیست و نابود ہوجائیں۔اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام کے میلے منصوبےخاک میں مل جائیں۔ یااللہ پاک ! اسلام کا بول بالا فرما، دشمنانِ اسلام کا منہ کالا فرما۔ اے اللہ پاک ہم سب پر اپنی رحمت کی نظر فرما ۔ دنیا جہان کے
مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا دعائیہ
پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے