عِلْم وعُلَما کی اَہمیت پر ایک
نایاب تحریر
فَضْلُ
الْعِلْمِ وَالْعُلَمَاء
تسہیل بنام
فیضانِ عِلم وعُلَما
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭آیاتِ مبارَکہ P.D.Fسے پیسٹ کی گئیں ہیں
تاکہ غَلَطی کا اِمکان کم ہو۔ ٭جہاں آیاتِ
مبارکہ کا ترجمہ مشکل تھا وہاں متن میں ہلالین ()کے
ساتھ یا پھر حاشیہ میں ترجَمۂ کنزالایمان سے تسہیل کی گئی ہے۔٭احادیثِ مبارَکہ کی
تخریج حتَّی المقدور اصل ماخَذ سے کی گئی ہے۔مشکل الفاظ کی تسہیل سادہ اور مُنقَّش
ہلالین میں دی گئی ہے اور بڑے جملوں کی تسہیل حاشیہ میں، جبکہ حضرت مصنف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ یا محشی ومترجم کی طرف سے دی گئی تسہیل کو12کے
عدد کے ساتھ ہلالین میں رکھا گیا ہے۔٭عمدۃُ الْاذکِیا علامہ محمداحمدمصباحی زِیْدَمَجْدُہٗ(صدرالمدرسین الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، ہند)کے تراجم وحواشی کو برقرار رکھا ہے۔٭تسہیل کے
لئے حتَّی
المقدور آسان اور عام فہم الفاظ
استعمال کئے ہیں۔٭ ضروری اور مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭آیات وروایات اورمضامین کے پیش نظر نئے عُنوانات قائم کئے ہیں
نیز بزرگوں کے ناموں کے ساتھ ”حضرتِ سیِّدُنا“ اور ”دعائیہ کلمات“ کا اضافہ کیا
ہے۔٭علاماتِ ترقیم (رُموزاوقاف) کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔٭جن فارسی
اشعارکاترجمہ نہیں تھاان کا ترجمہ کردیاگیا ہے ۔٭عنوانات ا ورماخَذ ومراجع کی
فہرست بھی بنائی گئی ہے۔
40صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر03 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً96ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔