لاہور جنوبی زون میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت 16 ستمبر 2020ء کو لاہور جنوبی زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔ نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے
سے کلام ہوا۔
مدنی مشورے چند مدنی پھول ملاحظہ کریں:
٭ہرماہ اسلامی بہنوں سے کارکردگی لیکر نگران کابینہ اور
نگران زون کو جمع کروانا ٭ہر ڈویژن میں خالی
ایریاز کی فہرست بناکر نگران کابینہ اسلامی بہن تک پہچانا ٭نیو ایریا میں اجتماعات کے جگہوں کی فہرست بنانا ٭اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات میں اسلامی
بہنوں کے اجتماعات کے ایڈریس پر مشتمل فلیکس لگوانا ٭ہر
ڈویژن سے علاقہ وائز اسلامی بہنوں کے اجتماعات کے مقامات کی فہرست ڈویژن نگران کو
جمع کروانا ٭اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی
کا تقابلی جائزہ کرنا ٭آئندہ مشورے میں مدنی
انعامات، اسلامی بہنوں کے اجتماعات، اسلامی بہنوں کے مدنی کام اورمحارم کے ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کے حوالے
سے پوچھ گوچ کی جائیگی۔