اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020 ء کو کراچی کےعلاقہ لانڈھی6 میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ اور محفل میلاد کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز کارکردگی اور شیڈول کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے کارکردگی اور شیڈول میں کمی کو دور کرنے اور غیر فعال اسلامی بہن کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور شجاع آباد زون کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور متقرق شارٹ کورسز کے حوالے سے نکات پیش کئے نیزکورسز کے لنک بنانے کا ہدف اور کورسز کے مدنی کاموں کا فالو اپ کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ اس موقع پر ریجن سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی مدنی خبریں دینے کے نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن چکوال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مبلغات، ہفتہ وار اجتماع ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، مدرسۃ المدینہ با لغات وغیرہ کے اہداف دیئے نیز جن مدنی کاموں میں جو رکاوٹیں تھیں ان کو دور کرنے کی تجاویز پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مبلغات، ہفتہ وار اجتماع ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، مدرسۃ المدینہ با لغات وغیرہ کے اہداف دیئے نیز جن مدنی کاموں میں جو رکاوٹیں تھیں ان کو دور کرنے کی تجاویز پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  9 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ ڈیفنس(فیز 4) میں ہفتہ وار درس اجتماع میں عالمی مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

صحابہ اور اہل بیت کی محبت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ سننے اور دوسری اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے آن لائن ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آن لائن ڈیپارٹمنٹ آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور آن لائن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہونے والے آن لائن کورسز کو سراہا،آفس ورک کس طرح کرنا چاہیے ، گفتگو میں احتیاط، مبالغہ آرائی سے بچنے اورکمزوری کی نشاندہی پر اعتراف کرنے وغیرہ سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ آخر میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون  گجرات کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”صحابہ کرام اور اہل بیت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ مجلس رابطہ کے  زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ عزیزآباد، مینا بازار لیڈیز مارکیٹ میں درس اجتماع کیا گیا جس میں 10 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی چینل دیکھنے اور اپنی تجوید درست کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10ستمبر 2020ء کو مدنی ریجن ملک عرب شریف ، ضیائی کابینہ  میں ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ مدنی کاموں کو بھر پور انداز میں مزید بہتر طور پر کرنے پر مدنی پھولوں کا تبادلۂ خیال ہوا اور مدنی انعا مات بشمول مد نی تحریک کی کارکردگی کو بڑ ھانے پر زور دیا گیا ، مدنی کاموں کو مزید کیسے بڑھایا جائے اس حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   حیدرآباد ریجن کے ٹنڈو محمد خان کابینہ کے ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے علاقے مشترکہ کالونی میں سورۃ رحمن کورس کا اختتام ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کے بہت اچھے تاثرات ملے، اسلامی بہنوں نے آئندہ دنوں میں ہونے والے جنت و دوزخ کورس کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن اور اراکین زون ذمہ دار اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور علاقائی دورہ کے شرکا کی تعداد بڑھانے نیز تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا ۔ ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 11 ستمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کومز ید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جبکہ تقرریاں مکمل کرنے حوالے سے بھی کلام کیا۔