دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے شہر قصور کی جامع مسجد نورانی میں16 ستمبر 2020ءبروز بدھ لاہور ریجن کی قصور کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے کیا ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے 12 مدنی کام کرنے اور ان کی کارکردگی مجلس کو پیش کرنے ، ہفتہ رسالہ پڑھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، دعائے صحت اجتماعات کرنے ،بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر بستہ ذمہ داران نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)