16 ستمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان
عطاری مدنی، اراکین مجلس اور المدینۃ العلمیہ کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے المدینۃ العلمیہ میں ہونے والے تحریری کاموں کا جائزہ لیا اور کتابیں تحریر
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ المدینۃ
العلمیہ ایک اسلامک ریسرچ سینٹر ہے جہاں قرآن وتفسیر، احادیث، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ اور
بزرگان دین رحمۃ
اللہ علیہم اَجْمعین،درس نظامی میں
پڑھائی جانے والی اور مسلمانوں کی اصلاح کے لئے کتابیں تصنیف و تالیف کی جاتی ہیں۔ نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ مکتبۃ
المدینہ میں سیل ہونے والی اکثر کتب المدینہ العلمیہ کی شائع کردہ ہوتی ہیں۔
اس مدنی مشورے میں نگران شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔