شیخ ِطریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے جذبے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد
پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،
ملک و بیرون ملک میں اس کی کارکردگی ملاحظہ
کیجیے:
57,631اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کی ترکیب
بنائی۔
20,964اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
ترکیب بنائی۔
23,299 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی ترکیب بنائی۔
72,176 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب
بنائی۔
38,375 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔
52,555 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔
58,652 اسلامی
بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔
18,127 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی ۔
13,739سلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔
3,201 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں
تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا
ریجن کے ملک ملائشیا میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا
ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی
اور ممباسا میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8اور9 ستمبر
2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقر
یباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی
اور ممباسا میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8اور9 ستمبر
2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقر
یباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام8 ستمبر 2020ء کو عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ
ا سکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا لاہور کی
ہائی کورٹ کے وکلاء میں نیکی کی دعوت
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
کا حیدرآباد ریجن کے سکھر ، لاڑکانہ اور کشمور زون کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے حیدرآباد ریجن کے سکھر ، لاڑکانہ
اور کشمور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج اتوارکی شب 7:00
بجے اپنےFacebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:
دعوت اسلامی کے تحت 9ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں داتا صاحب کابینہ کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
پچھلے دنوں محسن گورائیہ
سابق صدر پریس کلب کے والد مرحوم کے قُل شریف کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر
ایصال ثواب اجتماع منعقد کیا گیاجس میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، سینئر تجزیہ کارحفیظ
اللہ نیازی، سینئر صحافی کالم نگار عطاالحق قاسمی، سینئر تجزیہ کار ذوالفقار احمد،
گروپ ایڈیٹر سینئرصحافی ایثار رانا سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اجتماع کے اختتام پر شخصیات نے رکن شوری سے
ملاقات بھی کی۔
مٹھہ ٹوانہ اور لکھلہ میں بارش اور سیلاب متاثرین میں
امدادی کاموں کاسلسلہ
دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام پاکستان بھر
میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے ویلفیئر کے ذمہ داران کے ہمراہ ضلع خوشاب قصبہ مٹھہ ٹوانہ
پہنچے جہاں انہوں نے متاثرین میں پکے ہوئے کھانے اور مالی امداد تقسیم کیں۔
اسی طرح رکن شوریٰ پنجاب کے علاقے قائد آباد کے
اطراف لکھلہ منڈی بھی گئےجہاں انہوں نے بارش اور سیلاب سے متاثرین خاندانوں کی
امداد کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے لکھلہ میں موجود حضرت پیر سید امام
علی شاہ بخاری رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ دعوت اسلامی ویلفیئر ہری پور خیبر
پختونخواہ میں تقریباایک ہزار متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکی ہے۔