دعوت اسلامی کی مجلس مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن، رکن زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں مکتبۃا لمدینہ کےبستےلگانے اور شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔