6 جولائی 2025ء  بمطابق 10 محرم الحرام 1447ھ کو دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد مدینہ، نیو مسلم ٹاؤن، لاہور میں فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مقامِ اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کے موضوع پر بیان کیا۔

اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)