12 اور 13 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اس پروگرام میں PHDs اور
یونیورسٹی فیکلٹیز کے حضرات شرکت کریں گے۔
اس دو دن
پر مشتمل پروگرام کا باقاعدہ آغاز 12 جولائی کی دوپہر 1:00 بجے اور اختتام 13
جولائی کی شام 6:00 بجے ہوگا جس میں PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز حضرات کے درمیان
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
12 جولائی کی رات بعد نمازِ عشا مدنی مذاکرے کا
انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ PHDs اور
یونیورسٹی فیکلٹیز حضرات کی تربیت و
رہنمائی کریں گے تاکہ علم و عمل میں بہتری
اور دین کی خدمت کو فروغ دیا جا سکے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)