آج فیضان مدینہ لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا
آج 10 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔
18 ستمبر کوہل ٹاؤن میں افتتاح مسجد اور
ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا ، حاجی عبد الحبیب عطاری
خصوصی بیان فرمائیں گے
ہل ٹاؤن نزد عوامی چوک، منظور
کالونی کراچی میں18 ستمبر 2020ءبروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء افتتاحِ مسجد فیضان اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الحبیب عطاری کے والد مرحوم حاجی
یعقوب گنگ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری
فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
9ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم بارا کی آمد ہوئی۔
فیضان مدینہ میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز
میں قائم مختلف شعبہ جات کادورہ کروایا۔
بعدازاں
ملک ندیم بارا نے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی
درخواست کی۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی چینل کے اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ دوران تربیت نگران
شوریٰ نے مدنی چینل کی مزید بہتری کے لئے
گفتگو بھی کی۔
دنیا کا درجہ
حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے،ساری دنیا میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا، اسی ضمن میں دعوت
اسلامی نے سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا ۔
پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری
نے امیر اہلسنت کے فرمان پر شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پتوکی شہر سکیورٹی
مجلس کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور حاضرین کو دعوت
اسلامی کی اس مہم میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)
دوسری جانب نگران
مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے مختلف آفس میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے
سے بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے
کام کو خوب سراہا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران
مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر پولیس اسٹیشن
میں S.H.Oسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقا ئے دو جہاں
ﷺ دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے
سے بتایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ پتوکی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پرS.H.O نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے حوالے
سے اپنے تاثرات دئیے۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران
مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر کا دورہ
کیا اور سکیورٹی مجلس ذمہ داران رضا کار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ
لگایا۔
نگران
مجلس نے شرکا کو 12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے اہم نکات دیئے اور شخصیات سے
ملاقاتیں کیں ۔محمد عادل عطاری نے شرکا کو آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں دنوں یوکےبرمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے مانچسٹرمیں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام7
ستمبر2020ء کو یوکے مانچسٹر(Manchester) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جن علاقوں میں مدارس نہیں ہیں ان میں مدارس کھولنے اور
شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
7 ستمبر2020ء کو یوکے مانچسٹر(Manchester) میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی انعامات کے
رسائل اردو اور انگلش میں تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے اجتماعات
رکھنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو عاملاتِ مدنی انعامات بنانے
کے اہداف دیئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
یوکے برمنگھم(Birmingham) میں مدنی
انعامات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے
میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی
عاملات بنانےاور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز
خاص طور نوجوان نسل کو عاملاتِ مدنی انعامات بنانے کے لئے انگلش زبان میں مدنی انعامات کے
اجتماعات منعقد کرنےاورمدنی انعامات کے رسائل تقسیم کرنے کےاہداف مقرر کئے ۔
یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات
برٹن ، لیسٹر ، ناٹنگھم اور پیٹربورو (Burton,
Leicester, Nottingham and Peterborough)میں آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔