12 رجب المرجب, 1446 ہجری
بیلجیئم ،
جرمنی اور ڈنمارک میں”فیضانِ ایمانیات
کورس “کا آن لائن سلسلہ
Wed, 16 Sep , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام14
ستمبر 2020ء سے یورپین ریجن کے ملک بیلجیئم(Belgium)، جرمنی (Germany) اور ڈنمارک(Denmark) میں 10دن پر
مشتمل”فیضانِ ایمانیات کورس “کا آن
لائن آغاز ہوا جن میں کم و بیش 17 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد اور ہمارے پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے
واقعات، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ
نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنےکا موقع فراہم کیا
جارہا ہے۔