Collective weekly booklet performance of the Islamic
sisters in European Union Region

During the weekly Madani Muzakarah,
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ gives motivation to read
one Madani booklet and blesses the readers and listeners with his prayers.
Performance of the fortunate ones who read or listen to the booklet is also
presented in the court of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.
Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat had
given motivation to read or listen to the booklet, ‘Achhi Buri Sohbat’.
With respect to this,
approximately 3,649 Islamic sisters in the EU Region had the privilege to read
or listen to the booklet, ‘Achhi Buri Sohbat’.
Weekly performance of the Madani activities of Islamic
sisters in European Union Region

Have a look at a few highlights of the Madani
activities carried out by Islamic sisters in European Union Region with the
passion to spread the invitation towards righteousness:
45 Islamic sisters had the privilege to recite one
part of the Holy Quran every day.
70 Islamic sisters had the privilege to recite half a
part of the Holy Quran every day.
136 Islamic sisters delivered Dars at home every day.
226 Islamic sisters recited Salat 313 times every day.
91 Islamic sisters recited Salat 1200 times every day.
150 Islamic sisters read a book for 12 minutes every
day.

Under the Ilaqai Dora Majlis for Islamic sisters, an
Ilaqai Dora was held over the phone on 11th September, 2020 in Rome,
Italy, during which the division Nigran Islamic sister presented the invitation
towards righteousness to the local Islamic sisters over the phone. She informed
them about the Madani activities of Dawat-e-Islami and invited them to attend
the one-day session online.
A meeting is held via Skype for the representative
Islamic sisters in Denmark

On 10th September, 2020, a meeting was held
under Dawat-e-Islami via Skype for the representative Islamic sisters in the
European Union Region country, Denmark. During the meeting, the Kabinah Nigran
Islamic sister reviewed the performance of the Islamic sisters attending the
meeting and provided guidance to them. She also presented points on further
boosting the Madani activities of Dawat-e-Islami and bringing improvement to
them.

دعوت اسلامی کے تحت 11ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

پچھلے دنوں وطن عزیز پاکستان کو سرسبز بنانے
اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےفرمان
پر عمل کرتے ہوئے پتوکی شہر میں شجر کاری
مہم کا سلسلہ ہوا ۔ شجر کاری میں نگران
مجلس حفاظتی امور محمد عادل عطاری نے
سیکورٹی مجلس کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور درخت لگائے۔

دعوت اسلامی کے نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری
کی وارٹن آمد ہوئی ۔ نگران زون نے وارٹن کے علاقے لیبر کالونی چاندنی کوٹ میں ہونے
والے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور درخت لگائے۔
اس موقع پر نگران زون کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز بنانے اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وارٹن میں شجر کاری
مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی واربرٹن کے تحت ہر کالونی میں 500 لگائے جائیں گے جبکہ امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب دلانے کے بعد سے اب تک واربرٹن میں 11 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں اور
مزید یہ سلسلہ آگے کی طرف گامزن ہے۔

13ستمبر2020ء کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کےفرمان پر عمل کرتے ہوئے جامعہ فیضان عطار
ڈیفنس لاہورمیں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا ۔ شجر کاری میں فیصل حاکم بھٹی، محمد ادریس عطاری، محمد شرافت
عطاری، محمد شبیر عطاری اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے حصہ لیا اور درخت
لگائے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
واقعہ کربلا کے بعد پیش آنے والے واقعات
بیان کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔
اسی طرح مسجد الکرم ایمسٹرڈیم ہالینڈ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ترکی، مراکش، سرنامی اور مقامی ڈچ اسلامی
نوجوان اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ نگران ہالینڈکابینہ نے ڈچ
زبان میں اچھی اور بری صحبت کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اجتماع کے بعد
اسلامی بھائیوں میں مدنی رسائل تقسیم کیے گئے۔شرکا اسلامی بھائیوں نےنماز کی پابندی کرنے، ہفتہ
وار اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب
دلانے کی نیت کی۔
دوسری جانب پرتگال کے شہر بریرو میں بھی نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر دعوت اسلامی کی
تعارفی Documentaryبھی دکھائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رکن شوریٰ حاجی محمد
رفیع العطاری نے نگران زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خوشاب پہنچے جہاں انہوں نے
اطراف کے علاقے چٹہ، سکیسر اور کھیوڑہ میں فلاحی کاموں میں حصہ لیا۔ رکن شوریٰ نے
سیلاب کے متاثرین میں امداد تقسیم کیں۔
اسی طرح بارش اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ
نقصان خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ہوا جہاں سیکڑوں کی تعداد میں مکانات اور
دکانیں تباہ ہوگئیں۔ لاکھوں عاشقان رسول بے گھر ہوگئے۔
دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے اپرسوات کے
علاقے شاہ گرام میں عاشقان رسول کی امدادکا سلسلہ ہوا۔ نگران کابینہ اپرسوات اور
مدین پریس کلب کے صدرمحمد معطرعلی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے میں جاکر سیلاب
سے متاثرہ اسلامی بھائیوں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں جس پر متاثرین
سیلاب نے دعوت اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کور مجلس
دار المدینہ اور اراکین مجلس دار المدینہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی
تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس موقع پر مولانامحمد کفیل رضاعطاری مدنی اور رکن
شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجودتھے۔
17ستمبر کو فیضان مکہ مدینہ رحمٰن سٹی
شاہدرہ میں ہفتہ وار اجتماع میں حاجی یعفور
رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
.jpg)
17 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نمازمغرب دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مکہ مدینہ رحمٰن سٹی شاہدرہ
لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ فیضان مکہ مدینہ
مسجد کا افتتاح بھی فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔