دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے واقعہ کربلا کے بعد پیش آنے والے واقعات  بیان کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔

اسی طرح مسجد الکرم ایمسٹرڈیم ہالینڈ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ترکی، مراکش، سرنامی اور مقامی ڈچ اسلامی نوجوان اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران ہالینڈکابینہ نے ڈچ زبان میں اچھی اور بری صحبت کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اجتماع کے بعد اسلامی بھائیوں میں مدنی رسائل تقسیم کیے گئے۔شرکا اسلامی بھائیوں نےنماز کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کی نیت کی۔

دوسری جانب پرتگال کے شہر بریرو میں بھی نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر دعوت اسلامی کی تعارفی Documentaryبھی دکھائی گئی۔