12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء اور 13
ستمبر 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں
مختلف مقامات اسٹوک آن ٹرینٹ ، سینڈ ویل ، بلیک کنٹری ،کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم،
نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم اور سینٹرل برمنگھم ( Stoke on Trent, Sandwell, Black Country, Coventry, South, North
Birmingham, East Birmingham and Central
Birmingham)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 232 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے
بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔