سندھ کے شہر جامشورو کے علاقے مدینہ نگر میں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت فیضان امام حسین مسجد کی افتتاح کا سلسلہ ہوا ۔ نگران زون نے نماز عصر پڑھاکر اس مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگران زون نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس افتتاحی تقریب میں نگران جامشورو کابینہ، ڈویژن نگران اور مقامی اسلامی بھائی شریک بھی تھے۔


لاہورکے علاقے رنگ محل میں قائم ہول سیل گولڈ مارکیٹ میں آل پنجاب گولڈ ٹیسٹ اینڈ ریفائن لیبارٹریز ایسوسی کے دفتر  میں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں چیئرمین حاجی محمد اسلم سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگران مجلس نے ان اسلامی بھائیوں کو 04اکتوبر2010ء کو ہونے والے تاجر اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس کو شرکا نے قبول کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  5 ستمبر 2020 ء کو ریجن فیصل آباد ، ساہیوال زون، ساہیوال کابینہ کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز دارالسنہ للبنات کی طرف سے ہونے والا (19) دن کا کورس کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان بھر میں ان دنوں بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ایسے میں دکھیاری امت کی خیرخواہی کیلئے سنتوں کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر طبی کیمپ بھی لگادئیے گئے ہیں جہاں بارشوں کے بعدپانی  جمع ہونے کےباعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے مریضوں کو ماہر ڈاکٹر چیک کرکے انہیں ہاتھوں ہاتھ مطلوبہ ادویات فراہم کررہے ہیں۔ وقتاً فوقتاً مختلف شخصیات طبی کیمپ کا وزٹ کرنے لئے تشریف لارہے ہیں۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام مختلف مقامات پرلگنے والے چند طبی کیمپ کی تفصیلات درج ذیل ہے:

٭مدینہ ٹاؤن بن قاسم کراچی ٭ابراہیم حیدری کراچی ٭سموں گوٹھ ملیر کراچی ٭موسیٰ کالونی کراچی


دعوت اسلامی کےتحت 8ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رائیونڈ کابینہ  کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 6ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 7 ستمبر 2020 ء کو دارالسنہ للبنات میں  شروع غیر رہائشی کورس ’’اصلاحِ اعمال‘‘ کے لیے پاکپتن زون سے 42داخلے کروائے گئے، کورس کرنے والی اسلامی بہنوں میں B.A ،  F.A اور میٹرک کی اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔

7ستمبر2020ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قصور کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 8 ستمبر 2020ء کو شجاع آباد کابینہ میں محارم کا مدنی حلقہ ہوا جس میں محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

بعد ازاں مدرسۃ المدینہ للبنات اسلام پور میں مجلس معاونت کا مدنی مشورہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 8 ستمبر 2020ء کو شجاع آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تین اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

نگران شجاع آباد زون محمد عقیل عطاری نے محارم اجتماع کرنےاور 2 اکتوبر 2020ء سے محارم کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔ اس مدنی مشورے میں ہر رکن کابینہ سے تین ماہ کا پیشگی جدول بنوایا گیا جبکہ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کی کابینہ وائز کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ  پروفیشنلز کے زیر اہتمام ملتان میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اپنی فیلڈ میں High rankرکھنے والے پروفیشنلزنے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”پروفیشنلز ایتھکس ethics“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر شرکا کو مکتبۃ المدینہ کے کتب تحائف میں دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام 8 ستمبر 2020ء کو قذافی اسٹیڈیم مسجد آڈیٹوریم لاہور میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہواجس میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تربیتی سیشن کا دوسرا مرحلہ 27 ستمبر 2020ء کو منعقد ہوگا۔