اچھی تربیت کے لئے نصیحتوں کامدنی گلدستہ
وَصَایَااِمَامِ
اَعْظَم رَضِیَ
اللّٰہُ عَنْہُ
ترجمہ بنام
امامِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی وصیتیں
کتاب کا مختصر تعارف:
اِمام الائمہ ، سراج الا ُمَّہ حضرت سیدناامامِ اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنے شاگردوں کو انتہائی مفید نصیحتیں فرمائیں جو مختلف کتب میں بکھری ہوئی تھیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!مجلس المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ
اسلامی)کے شعبہ تراجمِ کتب کے مدنی
علماء کَثَّرَھُمُ
اللّٰہُ تَعَالٰی نے انتھک کوشش سے
ان نصیحتوں کو یکجا کر کے ان کا اُردو ترجمہ پیش کرنے کی
سعادت حاصل کی ہے ۔
یہ رسالہ حضرتِ
سیِّدُنا امام ابویوسف، حضرتِ سیِّدُنایوسف بن خالد بصری، امامِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے شہزادے حضرتِ سیِّدُنا حماد، حضرتِ سیِّدُنانوح بن ابی مریم رَحِمَہُم اللہُ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن وغیرہ اکابر تلامذہ کوکی گئی نصیحتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی ظاہری وباطنی درستی
کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔ اس میں اصلاح کے بے شمار مدنی پھول ہیں ۔ مثلاً اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتے رہنا، عوام وخواص کی امانتیں ادا کرنا، انہیں نصیحت کرنا، بادشاہِ وقت کے سامنے بھی حق بیان
کرنا، زیادہ ہنسنے سے بچنا، تلاوتِ قرآنِ پاک کی پابندی کرنا اور اپنے پڑوسی کی
پردہ پوشی کرنا وغیرہ۔
43صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2009ء سے لیکر12 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً1لاکھ 33ہزارسے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و
عمرہ کے زیر اہتمام 12 جنوری2021 بروز منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون سمیت اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی نگران شعبہ الحاج
قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو12 دینی
کام کرنے، عمرے کی تربیت، احرام باندھنے، طواف اور سعی کرنے کے بارے میں نکات
بیان کرتے ہوئے 12 دینی کام کا جائزہ لیا ۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 12 جنوری2021 بروز منگل ہربنس پورہ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
حاجی کیمپ لاہور کے ڈائریکٹر اور ریجن ذمہ دار اور رکن زون نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت
عطاری نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے ،
ہمیشہ سچ بولنے اور گھر والوں میں مدنی
چینل دیکھتے رہنے اور اس کی دعوت کو عام کرنے کی خوب کوشش کر نے کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء
میں مکتبہ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ: رکن زون
عبدالرزاق عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت
نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری 13 جنوری 2021ء بروز بدھ فیصل آ باد
میں مدرسہ جائزہ کیا جہاں مدرسین،ناظمین
سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں حاضرین کی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو
خود کفیل کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے رہائشی مدارس کی اپ ڈیٹ نظام کو بہتر
بنانے اور اس کے لئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور مدنی کامو ں کو مضبوط کرنے کے
حوالے سے ذہن دیا نیز مدرسین اور ناظمین کو تعلیمی و اخلاقی حوالے سے مدنی پھول
دیتے ہوئے 2021میں تعلیمی نظام کو مزید
ممتاز بنانے کا حدف دیا۔
فیضان مدینہ
رحمان سٹی شاہدرہ مریدکے کابینہ میں موجود مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا
وزٹ
لاہور شمالی
زون کے نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے10 جنوری 2021 بروز اتوار فیضان مدینہ رحمان
سٹی شاہدرہ مریدکے کابینہ میں موجود مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا جہاں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حاجی محمد نعیم عطاری نے ذمہ داران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کی اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نواز ا اس موقع پر رکن لاہور ریجن مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد رضا عطار ی نے لاہور
شمالی زون کے نگران کو مجلس کی طرف سے تیار
کئے گئے نئے باکسز جو کہ دفاتر وغیرہ میں لگائے جائیں گے اس بارے
میں بریفنگ دی جس پر نگران حاجی محمد نعیم عطاری نے خوشی
کا اظہار کیا اور حاضرین کو مزید دن رات خدمات دین کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد وارث
عطاری )
12
جنوری2021ء بروز منگل راولپنڈی و اسلام آباد زون کے اسٹاف کا تربیتی
اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری نے
شرکائے اجتماع کی تربیت کی۔ اس موقع پر رکن شورٰی حاجی بلال عطاری نے شرکاء کو اپنے مفید مدنی پھولوں سے نوازا۔
الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو
عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلہ میں 13جنوری2021ء بروز بدھ کامونکی غربی
ڈویژن کے علاقہ شریف پورہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل
علاقہ کو نماز عصر کے بعد نیکی کی
دعوت کی دی ۔
نماز مغرب کے
بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی
اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی
کامونکی کابینہ)
الحمدللہ عزوجل سنتوں کی خدمت کے لیے دعوت اسلامی کے تحت مدنی قافلے دنیا
بھر میں سفر کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گلگت بلتستان کے عاشقان
رسول ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرتے ہوئے واربرٹن پنجاب پہنچے جہاں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری نے مدنی قافلہ کے عاشقان
رسول کا مدنی حلقہ لگایا ۔
مدنی حلقے میں مولانا محمد احمد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ان کو
بھر پور ذ ہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے
مختلف امور پر حاضرین کو مدنی پھول دیتے
ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دین دنیا کے ہر معاملہ میں عاشقان رسول کی رہنمائی
فرماتے ہیں ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ جو کسٹمر کیئر کورس، ٹائم مینجمنٹ کورس
اور فیوچر پلانگ کورس کرنا چاہتا ہے اسے
چاہیے کہ مدنی مذاکرہ میں شرکت کو اپنا معمول بنائے ۔(رپورٹ قاری غلام مصطفی عطاری)
علاقہ دکن
محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن جیکب آباد میں مقامی ذمہ داران سے ملاقات اور مشورے
دعوت اسلامی
کے تحت 12جنوری2021ء بروز منگل مبلغ
دعوت اسلامی محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران نے علاقہ دکن محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن
جیکب آباد کا دورہ کیا جہاں مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی اور انکے درمیان مدنی حلقے لگائے ۔
مدنی حلقےمیں
مبلغ دعوت اسلامی نے ہفتہ وار رسالہ شان حافظ ملت رحمت اللہ علیہ رسالہ پڑھ کر سنایا
اور حاضرین کو حافظ ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے کی جستجو پیدا
کرنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ہاتھوں ہاتھ چوک درس کا افتتاح بھی کیا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت
13 جنوری 2021ء بروز بدھ عزیر عطاری رکن
مجلس کفن دفن نے نیو کراچی کابینہ شاہ قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن مجلس عزیر عطاری نے انہیں فرض
علوم سیکھنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے قرآن پاک کی اہمیت اور افادیت کے
متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ فکر آخرت کا
ذہن دیا نیز مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔
مجلس کفن دفن
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت12جنوری2021ء
بروز منگل فیضان مدینہ عالمی مدنی
مرکز میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکائے مدنی قافلہ نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی
فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان
میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے
آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب
دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔
پشاور کابینہ
میں نگران کابینہ کے ہمراہ پیران عظام اور
گدی نشین حضرات سے ملاقاتیں
دعوت اسلامی
کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت پچھلے دنوں عبدالکبیر عطاری گلگت بلتستان زون نے پشاور کابینہ میں نگران کابینہ کے ہمراہ پیران عظام اور گدی نشین حضرات سے
ملاقاتیں کیں۔
جہاں ذمہ
داران دعوت اسلامی نے مزارات شریف پر
حاضری دی اور مدنی حلقوں کا اہتمام کیا جس میں
حاضرین کو ایک ماہ کے مدنی قافلوں کی دعوت
دی اور پشتو زبان میں نیکی کی دعوت اور
فیضان نماز کتابوں سمیت د یگر رسائل تقسیم
کئے گئے ۔
اس موقع پر سید
عبید اللہ شاہ صاحب گدی نشین نے جوہر وٹاون فیضان مدینہ میں آنے کی نیت کرتے
ہوئے کہا کے انشاء اللہ تقریبا 19 اسلامی بھائیوں سمیت اپنے مریدوں
کے ہمراہ لاہور
جوہر ٹاون فیضان مدینہ میں ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرینگے۔( رپورٹ: مجلس مزارات اولیاء لاہور ریجن)
Dawateislami