پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شخصیات میں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


پچھلے دنوں صحافی عمر اسلم کی والدہ اور چیئرمین مسلم لیگ ن میاں اسلم کی زوجہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد رکن شوریٰ نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


24 نومبر 2020ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کاروباری حضرات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


24 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے  لاہور ڈیفنس میلاد کمیٹی حاجی اعجاز اور جسٹس میاں اسد سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 25 نومبر2020ء کو حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں حاجی اقبال عطاری کی انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بھائیوں اور ان کے صاحبزادے حافظ بلال عطاری سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


25نومبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے حیدر آباد یونیک موٹر بائیک کمپنی کے مالک حاجی زبیر گھانگھرا  کی رہائش گاہ جاکر ان کے والد حاجی عبد الکریم کے انتقال پر تعزیت کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23نومبر 2020ء کو لاہور منٹ میں ریجن ذمہ دار کی رہائش گاہ اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور رضا عطاری نے ”اختیارات مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2020ء کو یوکے کے ڈویژن گریٹ ہاروڈ (Great Harwood) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈارون اور بلیکبرن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 سے 22 نومبر2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow) اور ایڈنبرگ (Edinburgh) میں اردو اور انگلش میں میلاد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 153 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السَّلام کی نیکی کی دعوت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام  23 نومبر2020ء گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ریڈنگ(Reading)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے ، نیک اعمال کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was held in Scotland (UK) on 21st November, 2020. ‘Kabina responsible Islamic sisters’ and the ‘responsible Islamic sisters from all regions’ had the privilege of attending the beneficial Madani Mashwara. Nigran Islamic sister (Scotland Region) analyzed the Kaarkardagi (performance) of the responsible Islamic sisters regarding ‘Telethon’, and did their Tarbiyyah. Moreover, she shared important points with them regarding strengthening Madani activities of Dawateislami.


24نومبر2020ء کو شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمامNational Institute of Child Health کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹرجمیل اظہر، رجسٹرار ڈاکٹرمحبوب اور پیرا میڈیکل ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”آقاﷺ کی ہمدردی“ سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی کاموں میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مہشید عطاری، شعبہ تعلیم)