دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جیکب
آباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ داران
نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں مبلغات کی تربیت کرتے ہوئے مبلغات کے 30مدنی پھول پڑھ کر سمجھائے
۔ ماہانہ کاکردگی میں کمی بیشی کے حوالے
سے کلام کیا گیا۔ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے ۔
مدنی مشورے
کے بعد ٹیچر اسلامی بہن کے گھر میں مدنی حلقہ رکھا گیاجس میں ٹیچرز ، اسٹوڈنٹ نرس
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔شخصیات اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات پیش کئے۔ایک
اسلامی بہن نے ہر ماہ ایک یونٹ جمع کروانے کی نیت پیش کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یارخان
زون، زون نگران اسلامی بہن نے صادق آباد
کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی اطاعت کے
حوالے سے تربیت کی۔ذمہ داران کو سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے ، عملی شیڈول
اپنی ماتحت سے وصول کرکے چیک کرنے اور اپنا عملی شیڈول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیزذیلی
تا کابینہ تک کی تقرریاں فروری کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام شعبہ جات میں بہتری لانے درس و بیان کو
مضبوط کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ آخر میں ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،
سندھ، سکھر زون میں کابینہ خیر پور کے شہر میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن روحانی
علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے پریشانیوں ، بیماریوں اور آفتوں سے محفوظ رہنے کے لئے سنتوں بھرا بیان کیا اور رقت انگیز دعا کروائی گئی ۔ ریجن علاقائی دورہ ،ریجن شارٹ کورسز اور ریجن
نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے
اپنے شعبوں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
صحابہ کرام ،تابعین،تبع تابعین
اوراولیائے کرام رضی
اللہ عنہم کی مبارک زندگیوں
کے بعض گوشوں کی جھلک پرمشتمل ایک
نادرتالیف
عُیُوْنُ
الْحِکَایَات(مترجم)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے
ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے:
٭ کوشش کی گئی
ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت منتقل کی جائے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭اس
سلسلے میں بعض مقامات پرتمہیدی جملوں کااضافہ کیاگیاہے ۔اس طرح اس کتاب کی حیثیت
محض تحت اللفظ ترجمہ کی نہیں ،بلکہ ترجمانی کی ہے۔٭حکایات وواقعات کی اصل زمین
برقرار رکھی گئی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے
گئے ہیں۔٭اس کے علاوہ (مفہومِ حکایت
کومدِ نظر رکھتے ہوئے) کئی ایک ذیلی عنوانات کا اضافہ بھی کیا گیا
ہے۔٭آیات کا ترجمہ امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن کے ترجمۂ قرآن
’’کنزالایمان ‘‘سے
درج کیا گیا ہے۔٭احادیث کی تخریج اصل مأخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٭ ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اورعام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔٭کئی
الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں۔ ٭موقع کی مناسبت سے امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، الشاہ امام
احمد رضاخان علیہ
رحمۃ الرحمٰن اور عاشق اعلیٰ حضرت ، امیرِ اہل ِسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور دیگرعلماء اہلسنت دامت فیوضہم ا لعالیہ کے
اشعار لکھے گئے ہیں۔٭ہرحکایت کو علیحدہ ایک مستقل نام د یا گیاہے۔ ٭اکثرحکایات کے آخر میں ہلالین کے اندر دعائیہ
کلمات ذکر کئے گئے ہیں جواصل کتاب کاحصہ نہیں۔٭ بعض مقامات پر مفید حواشی بھی دیئے
گئے ہیں۔٭حکایات کے نمبرعربی متن کے اعتبار سے نہیں بلکہ ترجمہ کی ترتیب کے مطابق
دیئے گئے ہیں۔
412صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2007ء سے لیکر08 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً22ہزار100سے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن،
مدنی ریجن کے ملکوں عرب شریف، عمان، قطر، کویت
اور بحرین میں ہر ماہ کی طرح دسمبر 2020 میں بھی ڈیلی کلاسز کا سلسلہ ہوا جن میں فقہ کی 13 کلاسز میں 154 اور تفسیر
کی 12 کی کلاسز میں 176 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کے
ملک کویت کے تین ڈویژنز میں ہفتہ دعائے
حاجات کے سلسلے میں سیشن منعقعد کئے گئےجن میں36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ” قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ “کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔ روحانی علاج بتائے گئے۔ 100 بار یا سمیع کا ورد کرکے دعا کا سلسلہ ہوا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن
، ملک عمان کے مختلف شہروں میں ہفتہ دعائے حاجات کے سلسلے میں 16 مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات منعقد کئے گئےجن 86اسلامی بہنوں نے شرکت ک۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ” قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ روحانی علاج بتائے گئے۔ 100 بار یا سمیع کا ورد کرکے دعا کا سلسلہ ہوا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن
کے ایک ملک کی کابینہ فیضان قطب مدینہ میں ہفتہ دعائے حاجات کے سلسلے میں 4دعائے حاجات
اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں 62اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس اوراد
ِعطاریہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا روحانی علاج کے بستے کا وزٹ
اسلامی بہنوں
کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، زون نواب شاہ ، کابینہ ٹنڈو آدم میں مجلس اوراد ِعطاریہ ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے
بستے کا وزٹ کیا جس میں نگران زون اور نگران کابینہ نے شرکت فرمائی اور مجلس کے عطاکئے
گئے نکات کو نافذ کرنے کے بہترین طریقے سے روحانی علاج کرنے کا ذہن دیا گیا۔
ریجن مشاورت ذمہ دار نے زون نگران کے ساتھ ایک نئے گھر میں دعوت اسلامی کے تحت
اجتماع کا آغاز کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس
اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام لنکشائرکابینہ
میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نیک اعمال کے رسالے یا ایپلیکشن
کہ ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے اور قفل مدینہ لگانے پر مدنی پھول دیئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27 دسمبر
کو کراچی ریجن کے کابینہ صدر کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس کفن
دفن کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت
کرتے ہوئے غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھا یااور آخر میں اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایاچنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ
ذیل ہے:
روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 90ہزار454
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 26ہزار940
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:35ہزار351
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65ہزار955
1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 52ہزار637
313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 80ہزار289
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85ہزار473
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 21ہزار424
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 12ہزار874
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار756
اگر کوئی اسلامی
بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:
Dawateislami