25 جمادی الاخر, 1446 ہجری
یوکے کی کابینہ
ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کے مختلف علاقوں میں مدنی حلقوں كا انعقاد
Sat, 13 Mar , 2021
3 years ago
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی
کابینہ ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کےمختلف علاقوں رودرہم ، شیفیلڈ اور ڈونکاسٹر (Rotherham, Sheffield and Doncaster ) میں
مدنی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و
بیش 39اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”درود شریف کی فضیلت“
پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروانے اور ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔