دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 15 جنوری
2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ
مدنی قافلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے۔
دوران قافلہ فیضان مدینہ کے اطراف میں علاقائی
دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی اور انہیں ہر
ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ایسٹ مڈلینڈیوکے میں 16 جنوری 2021ءکو بذریعہ زوم مدنی مشورہ
ہوا جس میں مڈلینڈ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا
جائزہ لیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں بڑھانے اور ان میں مزید بہتری پر کلام کیا۔
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں فیصل آباد کے شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان ”عقل مند کون ؟اور بے وقوف کون؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے اور آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن
دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام ملتان میں لاری اڈا اور بہاولپور بائی پاس پر واقع ریسکیو 1122 کے
اسٹیشن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
متعلقہ شعبے کے ملتان ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی
بھائیوں کو رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے
اور اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن سمیت مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔ریجن ذمہ دار نے
ریسکیواہلکاروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
رسائل تحفے میں پیش کی اور مطالعہ کرنے کا
ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کے شہر
سڈنی میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنتوں کی خوب خوب دھومیں مچائیں۔ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے بھی لگائے گئےجہاں درس و بیان کے ساتھ ساتھ
مدنی قافلے کے مسافر عاشقان رسول کو سنتیں اور دعائیں بھی سکھائیں گئیں۔
اسی طرح اٹلی کے شہر Busto Arsizio میں بھی عاشقان رسول نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی
جس میں نگران اٹلی کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔ دوران مدنی قافلہ
سنتیں و آداب اور دعائیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نگران اٹلی کابینہ اور
دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کے شرکا عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام
کرنے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
ریجن
ملتان،زون و کابینہ
بہاولپور کے علاقہ بدر شیر کے مدرسۃ المدینہ بالغات بالغات میں کفن دفن اجتماع
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،زون
بہاولپور،کابینہ بہاولپور کے علاقہ بدر شیر کے مدرسۃ المدینہ بالغات بالغات میں کفن دفن اجتماع ہواجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنت کے مطابق میت کو
غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا
اور اسلامی بہنوں کو غسل میت کا ٹیسٹ دیکر اپنے علاقہ میں غسل میت کروانے کا ذہن بنایا ۔ متعدد اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔
ہجویری ریجن
ایران کی ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی
ڈویژن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن ایران
کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کے
ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا طریقہ بتایا مزید مدرستہ المدینہ بالغات
میں اسلامی بہنوں کے داخلے کے لئے کوشش کرنےکی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کابینہ میں اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن سطح کی اصلاح اعمال کی ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
اصلاح
اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شعبہ کے حوالے سے اَپ
ڈیٹ کیا اور اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی
کی نیز شعبہ کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں کابینہ صدر کے 3 ڈویژنوں میں ”بیٹی کا کردار “ کورس کا انعقاد ہوا ۔
ڈویژن صدر
میں 7 مقامات میں کورس ہوا جن میں 170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن جمشید
روڈ میں 4 مقامات میں کورس ہوا جن میں 89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن لائنز ایریا میں 3 مقامات پر کورس ہوا جن میں 134 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
اختتام پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گڈاپ زون
میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 10 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے
ہوئے سناجس میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع میں
فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی
تقسیم کئے گئے جو کہ 35 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لیے 20گھریلو
صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوادر زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران
نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 4 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں ر ہتے ہوئے سنا جس میں
کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع میں
فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی
تقسیم کئے گئے جو کہ 10 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 15 گھریلو
صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔
دعوت اسلامی
کے تحت 09، 10 جنوری 2021 کو گلشن اقبال کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور
شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ تا ریجن ذمہ داران کا پاک سطح پر دو دن کا مدنی مشورہ ہوا۔
جس میں بنت عطار سلمہا
الغفار، عالمی نگران و رکنِ عالمی مجلس شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ داران کو شعبہ کے اہم نکات دیتے ہوئے انہیں مدنی کام کرنے، کارکردگی جدول پر
عمل کرنے، احساس ذمہ داری پیدا کرنے شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور دینی
کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل
لیول پر ذمہ داران کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز اور سوفٹ ویئرز سکھائے گئے۔ ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
Dawateislami