دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری2021ء کے دوسرے ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ 2 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کے فضائل،عیادت کے آداب، مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور نزع کی تکالیف کے بارے میں بیان کیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔