دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو سیالکوٹ کالج روڈ میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے سرپرستوں کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 17 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلمین سمیت خانیوال کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس امامت کورس محمد فیضان عطاری نے شرکا کے درمیان نماز اور امامت کی اہمیت بیان کی اور کابینہ ذمہ داران کو امامت کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 17 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلمین نے شرکت کی۔

نگران مجلس امامت کورس محمد فیضان عطاری اور رکن مجلس تعلیمی امور امامت کورس شفقت اللہ عطاری مدنی نے شرکا کی تعلیمی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی اور درجے کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مہران ڈگری کالج مورو نواب شاہ زون میں میلاد اجتماع ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، لیکچرار اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے”سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


17نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج سمبڑیال میں میلاد اجتماع منعقد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


17نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے آڈیٹوریم میں میلاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، ڈینز، Consultants ، ایڈمن آفیسرز اورمیڈیکل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


17نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر S.K.Tمیں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے ذمہ داران سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو اسپائر کالج وزیر آباد میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپناتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور عاشقان رسول کو  علمِ دین سےراستہ کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مجلس تاجران کے تحت تین دن کے مدنی قافلے 27، 28، 29 نومبر 2020ء کو پشاور سے جوہر ٹاؤن لاہور سفر کرینگے۔

مدنی قافلے میں سفر کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03169011841-03009361220-03219037223


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیرون ملک میں اجتماع میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناگورو یوگنڈا میں پاکستان ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام ہوا جس میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔نگران سینٹرل افریقہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اسی طرح یوگنڈا کے شہرا روا (Arua)، ساؤتھ کوریا اور ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول بھی شریک ہوئے۔

محفل میلاد میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔


آج بروز بدھ مورخہ 18نومبر2020ء شام 6:15بجے دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشل FacebookپرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


ہمارے معاشرے میں نااتفاقی اور مَحبت و اُلفت کی کمی کی ایک بہت بڑی وجہ صِلَہ رِحْمی کی کمی ہے۔ صِلَہ رِحْم کے معنیٰ رِشتے کو جوڑنا ہے یعنی رِشتے والوں کے ساتھ نیکی اور سُلوک کرنا۔ (احترام مسلم؛ص8)

صِلَہ رِحْمی کا ذہن بنانے اور صِلَہ رِحْمی کو بڑھانے کے سات (7) طریقے:

1)صِلَہ رِحْمی کے فوائد کو پیش نظر رکھیے۔ صِلَہ رِحْمی کے فوائد پر احادیث میں سے تین (3) یہ ہیں۔

۱۔جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ صِلَہ رِحْمی کرے.

۲۔قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سائے میں تین قسم کے لوگ ہوں گے،(ان میں سے ایک ہے)صِلَہ رِحْمی کرنے والا۔

۳۔بے شک افضل ترین صدقہ وہ ہے جو دشمنی چُھپانے والے رشتےدار پر کیا جائے۔ (احترام مسلم؛ص32)

2) مسلمانوں سے ہمدردی کے فوائد کو پیش نظر رکھیے! چنانچہ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:”جو کسی غمزدہ شخص سے غمخواری کرے گا اللہ اسے تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحوں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے غمخواری کرے گا اللہ اسے جنت کے جوڑوں میں سے دو ایسے جوڑے عطا کرے گا جن کی قیمت دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔(نجات دلانے والے اعمال کی معلومات،ص:235)

3) حسن اخلاق کو پیش نظر رکھئے کہ نبی کریم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:”میزانِ عمل میں حسن اَخلاق سے وزنی کوئی اور عمل نہیں۔“

4) اِحترامِ مُسْلِم کو پیش نظر رکھیے۔ اس کی ترغیب دلاتے ہوئے حضور صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:” جو ہمارے بڑوں کی عزت، ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور عُلماء کا حق نہ پہچانے (یعنی ان کا احترام نہ کرے) وہ میری امت میں سے نہیں۔ (حسن اخلاق,ص:68,69)

5) مسلمانوں سے مَحبت کے فضائل پر غور کیجیے چنانچہ آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:”میانہ روی سے خرچ کرنا نصف معیشت، لوگوں سے مَحبت کرنا نصف عقل اور اچھا سوال کرنا آدھا علم ہے۔“ (حسن اخلاق,ص:66)

6) مسلمانوں سے کینہ رکھنے کی وعیدوں پر غور کیجیے۔ کینہ کے نقصانات بیان کرتے ہوئے آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:”بے شک چغل خوری اور کینہ پَرْوَری جہنم میں ہیں، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔“ (بغض و کینہ،ص:8)

7)حُقُوقُ العِباد ادا کرنے کا ذہن بنائیے۔ حُقُوقُ العِباد کی فضیلت کے بارے میں آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:” جس نے اپنی زبان سے کوئی حق پورا کیا تو اس کا اجر بڑھتا رہے گا حتی کہ قیامت کے دن اللہ اسے اس کا پورا پورا ثواب عطا فرمائے گا۔“ (حسن اخلاق،ص:41)

صِلَہ رِحْمی سے نہ صرف گھر کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے بلکہ کئی معاشرتی خرابیوں کو بھی دور کرنا ممکن ہے۔ مضبوط قوت ارادی، مدنی ماحول، مدنی انعامات اور دعا، صِلَہ رِحْمی پیدا کرنے اور اس کو بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں صِلَہ رِحْمی اور اس جیسی کئی عمدہ صفات پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں