18 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو موجودہ لاک ڈاؤن کے ایام میں کیسے
بہتر کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مزید
بڑھانے کی ترغیب دلائی ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ کے ری نیو جدول کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے اور مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی حلقہ
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔