22نومبر2020ء کو رسول نگر وزیر آباد  کی جامع مسجد صوفیاں والی میں تین دن کے مدنی قافلے کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کو ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی ۔مدنی حلقے میں کلام ”آہ مدنی قافلہ اب جارہا ہے لوٹ کر“ پڑھا گیا اور دعائیں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پریس کلب سرگودھا میں مدنی حلقہ ہواجس میں صحافی، کالم نگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو درود شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اس پُر فتن دور میں آپ کو علم دین سکھانے کے لئے کوشاں ہے، رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق وقت کا انتخاب کرکے فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لے کر مختلف 32 کورسز کرسکتے ہیں۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں محمد رمضان عطاری کے نکاح کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نےنکاح پڑھایا اور سنت ِنکاح پر مدنی پھول بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے دونوں خاندانوں کو باہمی پیار و محبت سے رہنےکی تلقین کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں محمد وسیم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو درود شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ جب بھی ہمیں مسائل درپیش آئیں اس میں اور اس کے علاوہ بھی روزانہ معمول بناکر پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود پاک پڑھنا چاہیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


21نومبر2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں پاکستان کے تمام دارالسنہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانےکا ہدف دیا گیا اور ہر دارالسنہ سے 30 دن اور 3دن کا مدنی قافلہ تیار کرنے کاذہن دیا گیا۔ مدنی مشورے میں کچھ نہ کچھ وقت دینےوالوں کا ریکارڈ بنانے اور شرکا کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی پھولوں پر کلام ہوا۔


ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے بروما میں قائم جامع مسجد فیضان زم زم میں ایک اسلامی بھائی شیخ عبد الوہاب قادری چشتی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفل نعت میں مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے برائی سے بچنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


جانیئے شرعی مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں آج شام6:15 بجے دعوت اسلامی کے آفیشل  Facebook Pageپر

اس سلسلے میں دار الافتاء اہل سنت کے مفتی انس عطاری مدنی اور مولانا ساجد عطاری مدنی عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/dawateislami.net


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 6:30 بجے اپنے Facebook پیج پرLive سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء بروز اتوار دوپہر 2:00 بجے پاکستان میں مختلف مقامات پر پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس پروفیشنلز اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”اپنی سوچ بدلئے“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


18نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسد علوی D.P.O، محمد یونس D.S.Pہیڈ کوارٹر، عمران چیمہ D.S.Aصدر، حنیف ججہ انسپکٹر، محمد نواز انسپکٹر، طاہر D.S.Pوارڈن، میاں احسان D.S.Pسٹی اور S.H.O`sسمیت سب انسپکٹر وارڈن اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19نومبر 2020ء کو U.E.Tناروال کے مین سیمینار ہال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر محمد ثوبان عطاری نے کیمپس کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسز ناروال میں 19 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں انسٹیٹیوٹ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔