دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ نگران اورکویت کی ڈویژن نگر ان اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ گھریلوں صدقہ بکس گھروں میں رکھوانے، اجتماعات میں اضافے کے لئے کوششیں بڑھانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔