دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن  نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ذمہ داران سے نئی ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے دینی کام کاآغاز کرنے، ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی شہروں میں مدرستہ المدینہ للبنات کے آغاز پر ناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی تلاش کے لئے بالخصوص شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ، فیضان آن لائن اکیڈمی ، دارالسنہ للبنات ذمہ داراور ریجن نگران اسلامی بہنوں سے تعاون کے حوالے سے ذہن دیا۔

پاک سطح شعبہ ذمہ داران کا ہر تین ماہ بعد ریجن نگران کے ساتھ مل کر متعلقہ شعبہ کی ریجن و زون سطح شعبہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ نیز 9 جنوری پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران کے تربیتی اجتماعات کی تیاری کا فالو اَپ کیا ۔