سمیع
اللہ عطاری(درجہ سابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ ،کراچی ،پاکستان)
اسلام ایک
مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی بنیاد توحید پر قائم ہے، توحید کا مطلب یہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ کو ایک مانا جائے اور صرف اسی کی عبادت کی جائے، یہی وہ بنیادی عقیدہ ہے جس
کی دعوت نبی کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے پوری انسانیت کو دی ہے۔ آپ صلّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے نہ صرف اپنے اقوال بلکہ اپنے اعمال کے ذریعے بھی توحید
کو واضح فرمایا اور لوگوں کو ہر قسم کے شرک سے بچنے کی تلقین کی ہے ۔ نبوی تعلیمات
میں توحید کو مرکزی حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہی عقیدہ انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب
کرتا اور اس کی زندگی کو صحیح سمت عطا کرتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ توحید کے کیا
معنی ہیں اور نبی کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اسے کس طرح بیان فرمایا:
توحید کیا ہے؟توحید کا معنی یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی ذات کو اس کی ذات اور صفات میں یکتا مانا جائے، یعنی نہ اس کی ذات
میں کوئی شریک ہے اور نہ اس کی صفات میں۔ اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی
اور کو معبود سمجھے تو وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے۔ اسی طرح علم، سمع، بصر اور دیگر
صفاتِ الٰہی میں کسی کو شریک ٹھہرانا بھی شرک ہے۔
اس حدیث
سے معلوم ہوتا ہے کہ دین کے احکام کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا بھی توحید کا
تقاضا ہے۔
(1)اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے:حضرت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلّم نے فرمایا:"اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم اللہ کے رسول ہیں،
نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔"
(صحیح
مسلم، کتاب الایمان، حدیث: 113)
(2)حدیث جبریل اور عقیدہ توحید:حضرت عمر
بن خطاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ ایک روز ہم رسولِ خداصَلَّی
اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر تھے کہ اچانک ایک شخص
حاضر ہوا جس کے کپڑے بہت سفید تھے اور بال نہایت سیاہ تھے ، نہ اس شخص پر سفر کا
کوئی نشان تھا اور نہ ہم میں سے کوئی اسے پہچانتا تھا یہاں تک کہ وہ حضورصَلَّی
اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے سامنے بیٹھ گیا اور دو زانو ہو کر اپنے گھٹنے
حضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم َکے گھٹنے سے ملا دیئے اور
اپنے دونوں ہاتھ اپنی رانوں پر رکھ لیے اور عرض کیا اے محمد ﷺ مجھ کو اسلام کی حقیقت کے بارے میں آگاہ
فرمائیے حضور ﷺ نے فرمایا اسلام یہ ہے کہ تو گواہی دے اس امر کی کہ خدائے تعالیٰ
کے سوا کوئی معبود نہیں، اور محمد ﷺ خدائے
تعالیٰ کے رسول ہیں اور تو نماز ادا کرے ، زکوۃ دے رمضان کے روزے رکھے اور خانۂ
کعبہ کا حج کرے اگر تو اس کی استطاعت رکھتا ہو اس شخص نے ( یہ سن کر) عرض کیا آپ
نے سچ فرمایا (راوی کہتے ہیں کہ) ہم لوگوں کو تعجب ہوا کہ یہ شخص دریافت بھی کرتا
ہے اور ( خود ہی) تصدیق بھی کرتا ہے پھر اس نے پوچھا ایمان کی حقیقت بیان فرمائیے
۔ آپ نے فرمایا۔ ( ایمان یہ ہے ) کہ تو خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتوں نیز اس کی
کتابوں اور اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پریقین رکھے اور تقدیر کی بھلائی اور
برائی کو دل سے مانے ۔( اشعۃ اللمعات ،کتاب الایمان، الفصل الأول،ج1، ص:50 سے 51
)
(3)توحید کی گواہی کی فضیلت:حضرت
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم
نے فرمایا:"جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور
محمد صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی
آگ حرام فرما دیتا ہے۔"(مرقاۃ المفاتیح، کتاب الایمان، حدیث: 7)
ان احادیث
سے واضح ہوتا ہے کہ توحید اسلام کی بنیاد اور اصل ہے، اس کے بغیر کوئی بھی عمل
اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں ہوتا۔ نبی کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنی
تعلیمات کے ذریعے بار بار یہی درس دیا کہ ہم صرف ایک اللہ کی عبادت کریں اور ہر
قسم کے شرک سے بچیں۔آخر میں ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ توحید ہی نجات کا راستہ
اور کامیابی کی کنجی ہے۔ نبی کریم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنی پوری زندگی
میں توحید کی دعوت دی اور ہمیں بھی یہی سبق دیا کہ ہم خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت
کریں، لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ توحید کو سمجھے، اس پر کامل ایمان رکھے
اور اپنی عملی زندگی میں اسے نافذ کرے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سچی توحید پر قائم و دائم
رکھے اور ہمیں ہر قسم کے شرک سے محفوظ فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلّم۔
محمد
عبداللہ (درجہ سابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ، کراچی،پاکستان)
ہماری خوش
قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلمانوں کے گھروں میں پیدا فرما کر ایمان کی دولت
عطا فرمائی ہمارا سب سے پہلا جو عقیدہ ہے وہ عقیدۂ توحید ہے اللہ پاک عقیدۂ توحید
کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے :
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)ترجمۂ کنزالایمان : تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔(سورۃ الاخلاص:1)
حضور خاتم
النبیین صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا:
(1) دیلمی
ابو سعید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا:
’’اﷲ تعالیٰ نے کوئی ایسی چیز فرض نہ کی، جو توحید و نماز سے بہتر ہو۔ اگر اس سے
بہتر کوئی چیز ہوتی تو وہ ضرور ملائکہ پر فرض کرتا ،ان میں کوئی رکوع میں ہے، کوئی
سجدے میں ۔( الفردوس بمأثور الخطاب ،
الحدیث : ۶۱۰ ، ج ۱ ، ص ۱۶۵۔)
اللہ اکبر
تو معلوم ہوا کہ توحید سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اسی طرح ایک اور حدیث شریف میں ہے
:
(2)محمد
بن عبداللہ ابن نمیر الہمدانی، ابوخالد یعنی سلیمان بن حیان الاحمر، ابومالک
الاشجعی، سعد بن عبیدہ، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسلام
کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار، پابندی سے نماز قائم
کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ ایک شخص نے راوی سے کہا
کہ اصل حدیث میں الحج وصیام رمضان یعنی حج کا ذکر رمضان سے مقدم ہے راوی نے جواب میں
کہا کہ نہیں صیام رمضان والحج ہے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح سنا ہے۔(صحیح مسلم
،ایمان کا بیان،باب: اسلام کے بڑے بڑے ارکان اور ستونوں کے بیان میں،حدیث نمبر:
111)
تو پتہ
چلا کہ اسلام کی بنیاد ہی عقیدۂ توحید پر ہےاسی طرح ایک اور حدیث پاک میں ہے ۔
(3) امیہ
بن بسطام عیشی، یزید بن زریع، روح یعنی ابن قاسم، اسماعیل بن امیہ، یحییٰ بن
عبداللہ صیفی، ابی معبد، ابن عباس سے روایت
ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب حضرت معاذ کو یمن
کا حاکم بنا کر بھیجا تو فرمایا تم اہل کتاب کی قوم کی طرف جا رہے ہو پہلے تم انہیں
اس چیز کی دعوت دینا کہ عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی کریں اگر وہ توحید کا اقرار کرلیں
تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے دن رات میں پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں اگر وہ
اس کی بھی تعمیل کرنے لگیں تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی
ہے جو دولت مند لوگوں سے لے کر انہی کے محتاجوں کو دی جائے گی اب اگر وہ یہ بات بھی
مان لیں تو ان سے وصول کرنا مگر ان کے اعلی درجہ کے مال سے پرہیز رکھنا۔(صحیح مسلم،ایمان
کا بیان،باب: تو حید ورسالت کی گواہی کی طرف دعوت دینا اور اسلام کے ارکان کا بیان
،حدیث نمبر: 123)
تو اس سے
بھی پتہ چلا کہ عقیدۂ توحید کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
اللہ پاک
ہم سب کو عقیدۂ توحید پر موت عطا فرمائے اور ہم سب کو عقیدۂ توحید کا داعی بنائے ۔(
آمین ثم آمین)
ماجد
علی عطاری(درجہ سابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ،کراچی،پاکستان)
عقیدہ توحید
دین اسلام کی بنیاد ہے اس کی درستگی کے بغیر انسان اللہ کی رحمت اور حضور کی سچی
محبت و شفاعت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ اور توحید کا معنی ہے اللہ پاک کو ایک ماننا
اور ایک سے زیادہ ماننے سے انکار کرنا شریعت کی اصطلاح میں توحید اس کو کہتے ہیں
کہ اللہ تعالی اپنی ذات و صفات اور جملہ اوصاف و کمالات میں یکتا و بے نظیر ہے اس
کا کوئی برابر یا شریک نہیں کوئی اس کا ہم پلہ نہیں ۔
فرامین
مصطفی ﷺ درج ذیل ہیں:
(1)وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَالْحَجُّ وَصَوْمُ رَمَضَانَ
ترجمہ : روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ
فرمایا نبی ﷺ نے اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا گیا (1)اس کی
گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد( ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں(2)
اورنمازقائم کرنا(3)زکوۃ دینا(4)حج کرنا(5)رمضان کے روزے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ
المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:4)
(2) وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُوْنَ
شُعْبَةً فَأَفْضَلُهَا: قَولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ
الْأَذٰى عَنِ الطَّرِيقِ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيْمَانِ
ترجمہ:حضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں
کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان کی چند اور ستّر شاخیں ہیں ان سب میں
اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا
راستہ سے ہٹانا ہےغیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
جلد:1 , حدیث نمبر:5 )
(3) وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِب ِقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :ذَاقَ طُعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ
بِاللّٰهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا
ترجمہ:
روایت ہے عباس ابن عبدالمطلب سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے
اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیاجو الله کے رب ہونے،اسلام کے دین ہونے،محمد ﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوگیا ۔(مرآۃ المناجیح شرح
مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:9)
(4) وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوْا
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ وَيُقِيْمُوا
الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوْا الزَّكَاةَ فَإِذَا فَعَلُوْا ذٰلِكَ عَصَمُوْا مِنِّيْ
دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّ الْإِسْلَامِ وَحِسَابُهُمْ عَلَى
اللهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ إِلَّا أَنَّ مُسْلِمًا لَمْ يَذْكُرْ إِلَّا بِحَقِّ الْإِسْلَامِ۔
ترجمہ: روایت ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے
فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نے کہ مجھے حکم دیا گیا کہ لوگوں سے جنگ کروں
تاکہ گواہی دیں کہ رب کے سواکوئی معبود نہیں اور محمد الله کے رسول ہیں اور نماز
قائم کریں زکوۃ دیں جب یہ کرلیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچالیں گے سواء اسلامی
حق کے اُن کا حساب الله کے ذمہ ہے اس میں بخاری مسلم کا اتفاق ہے مگر مسلم نے
اسلامی حق کا ذکر نہ کیا۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:12)
(5) عَنْ
عُبَادَةَ ابْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ يَقُولُ:مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا
رَسُولُ الله ِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ النَّارُ ترجمہ:روایت ہے عبادہ
ابن صامت سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو گواہی دے
کہ الله کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور یقینًا محمد الله کے رسول ہیں الله تعالٰی
اس پر آگ حرام کرے گا۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:36)
دینِ
اسلام کی اصل اور ہر نبی کو بھیجنے کا مقصد مخلوق کو خالق کی طرف راغب کرنا اور اس
کی وحدانیت کا اقرار کروانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جتنے انبیا و رسل مبعوث فرمائے ان
سب نے اپنی اپنی امتوں کو یہ یقین کروایا کہ اس کائنات کا ایک ہی خالق و مالک ہے
وہی ہے جس کی تمام کائنات میں بادشاہت ہے، وہی کائنات کا حقیقی مُدَبّر ہے، وہ
اَحَد ہے، صَمَد ہے اور حقیقت میں مستحقِ عبادت ہے۔ اللہ تعالی نےارشاد فرمایا:
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ
اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ(۲۵)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:
اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے رہے
کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی
عبادت کرو۔ (سورۃ الانبیاء:25)
اسی طرح اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا
اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَۚ-فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى
اللّٰهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُؕ-فَسِیْرُوْا فِی
الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ(۳۶)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ (اے لوگو!) اللّٰہ کی
عبادت کرو اور شیطان سے بچو تو ان میں کسی
کو اللّٰہ نے ہدایت دیدی اور کسی پر گمراہی ثابت ہوگئی تو تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا؟ (سورۃ نحل:25)
انبیاء
کرام صرف توحید کی دعوت ہی نہیں دیتے بلکہ ان تمام باطل خداؤں کی نفی بھی کرتے تھے
جنہیں ان کی قوم نے اپنے گمان سے خدا بنا دیا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
ستاروں اور چاند سورج کی عبادت کرنے والوں کے سامنے توحید کی دعوت پیش کی اور حضرت
موسی علیہ السلام نے فرعون کے اس دعوے کا رد فرمایا جس میں وہ خدائی کا دعوی کرتا
تھا ـتمام انبیاء کرام کو توحید
کی دعوت عام کرنے میں بہت سی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا حضرت ابراہیم علیہ السلام
کو آگ میں ڈالا گیا حضرت نوح علیہ السلام کا مذاق اڑایا گیا لیکن ان تمام مشکلات
اور سختیوں کے باوجود بھی انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے اپنے پیغام کو نہیں
بدلا ـ تمام انبیاء کرام علیہم
الصلوۃ والسلام کی دعوت کا مقصد اپنی امت کو ان تمام معبودان باطلہ کی عبادت سے
روکنا تھا جن میں وہ لگ گئے تھے اور انہیں معبود برحق اللہ رب العزت کی عبادت اور
اس کی غلامی میں لانا تھا یہی تمام انبیاء کرام کا بنیادی مقصد تھا۔
ابو
صَفی (درجہ سابعہ جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ ،کراچی،پاکستان)
توحید
اسلام کی اساس اور ایمان کی روح ہے، یہی وہ حقیقت ہے جس پر پورا دین قائم ہے۔ اللہ
تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار صرف زبانی دعویٰ نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں میں یقین
اور عمل میں اس کا عکس ہونا ضروری ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری حیاتِ مبارکہ
میں توحید کے پیغام کو نہایت واضح، جامع اور دلنشین انداز میں بیان فرمایا، تاکہ
انسان ہر قسم کے شرکِ جلی و خفی سے بچ کر خالص اللہ کی عبادت کرے۔ توحید انسان کو
بندگیِ رب کی حقیقت سے روشناس کراتی ہے اور اسے مخلوق کی غلامی سے نکال کر خالق کی
اطاعت میں داخل کرتی ہے۔
توحید کی دعوت کا آغاز:نبی کریم ﷺ
نے ارشاد فرمایا: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ
حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ یعنی مجھے حکم دیا گیا
ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود
نہیں۔ (صحیح البخاری، کتاب الایمان، حدیث نمبر 25)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ توحید دین کی سب سے
بنیادی دعوت ہے۔
کلمۂ توحید کی فضیلت:نبی کریم ﷺ
نے ارشاد فرمایا: مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا
إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (سنن ابی داؤد، کتاب الجنائز، حدیث نمبر 3116)
یہ حدیث
توحید کی عظمت اور اس کی برکت کو واضح کرتی ہے۔
شرک سے بچنے کی تاکید:اللہ تعالیٰ
ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ
اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے ۔(سورۃ
النساء: 48)
اس آیت میں توحید کی اہمیت اور شرک کی سنگینی کو
نہایت واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
اخلاص کے ساتھ عبادت کا حکم:اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے: وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ
الدِّیْنَ ترجمۂ کنز الایمان: اور ان
لوگو ں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی
بندگی کریں نِرے اسی پر عقیدہ لاتے ۔(سورۃ البینہ: 5)
یہ آیت توحید کے عملی پہلو یعنی اخلاص کو بیان
کرتی ہے۔
توحید اور نجات کا تعلق:نبی کریم ﷺ
نے ارشاد فرمایا: مَنْ قَالَ لَا إِلٰهَ إِلَّا
اللَّهُ خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس نے دل کے اخلاص
کے ساتھ ‘لا الہ الا اللہ’ کہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (مسند احمد، حدیث نمبر
16636)
اس حدیث
سے معلوم ہوتا ہے کہ توحید صرف زبان کا اقرار نہیں بلکہ دل کی سچائی کے ساتھ ہونا
ضروری ہے۔
توحید کا
نبوی بیان انسان کو یہ سبق دیتا ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ
رہے، اسی سے امید وابستہ کرے اور اسی پر کامل بھروسہ رکھے۔ جب انسان کے دل میں توحید
راسخ ہو جاتی ہے تو وہ خوف، لالچ اور دنیاوی وابستگیوں سے آزاد ہو کر صرف اپنے رب
کا ہو جاتا ہے۔ یہی وہ نور ہے جو انسان کی زندگی کو سنوارتا، اس کے اعمال کو خالص
بناتا اور اسے دنیا و آخرت کی کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔ جو شخص توحید کو سمجھ کر
اس پر عمل پیرا ہو جائے وہ حقیقی آزادی اور سکون حاصل کر لیتا ہے، اور یہی وہ عظیم
حقیقت ہے جسے پڑھ کر ہر صاحبِ دل بے اختیار رشک کرنے لگتا ہے۔
محمد
جمشید(درجہ سابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، کراچی،پاکستان)
اسلام کا
بنیادی عقیدہ توحید ہے۔ توحید کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے، اس کا کوئی شریک
نہیں، نہ ذات میں، نہ صفات میں، نہ عبادت میں۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے
اپنی امتوں کو سب سے پہلے اسی عقیدے کی دعوت دی۔ حضرت محمد ﷺ نے بھی اپنی نبوت کے
آغاز سے لے کر آخری وقت تک توحید ہی کا پیغام عام فرمایا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات،
ارشادات اور عملی زندگی توحید کے نور سے روشن تھی۔
توحید کا مفہوم:توحید کے
معنی ہیں اللہ تعالیٰ کو ایک ماننا اور اسی کی عبادت کرنا۔ یہ عقیدہ انسان کو ہر
قسم کے شرک، بت پرستی اور غیر اللہ کی عبادت سے بچاتا ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے:قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔(سورۃ الاخلاص :1)
یہ آیت
توحید کی واضح اور جامع دلیل ہے ۔
(1) سب سے بڑا حق:حضرت
معاذسے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:حق الله على العباد أن
يعبدوه ولا يشركوا به شيئًابندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ
صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔(صحیح بخاری، حدیث
2856)
(2)شرک سب سے بڑا گناہ:رسول اللہ
ﷺ سے پوچھا گیا: سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا:أن تجعل لله ندًّا وهو خلقكیہ کہ تم اللہ کا شریک ٹھہراؤ
حالانکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا۔(صحیح بخاری، حدیث 4477)
رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا:قل هو الله أحد تعدل ثلث القرآنسورہ
اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ (صحیح بخاری، حدیث 5013)
خلاصۂ
کلام یہ ہے کہ توحید اسلام کی بنیاد اور نبی کریم ﷺ کی دعوت کا اصل پیغام ہے۔ رسول
اللہ ﷺ نے اپنی پوری زندگی لوگوں کو ایک اللہ کی عبادت اور شرک سے بچنے کی تعلیم دی۔
صحیح احادیث سے واضح ہوتا ہے کہ توحید ایمان کی اصل، نجات کا ذریعہ اور جنت کا
راستہ ہے۔ لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر کامل ایمان
رکھے اور اپنی زندگی اسی عقیدے کے مطابق گزارے۔
عبداللہ
عطاری (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی،لاہور،پاکستان)
اللہ ربّ
العزت کی وحدانیت یعنی توحید اسلام کی بنیاد ایمان کی روح اور نجات کا سب سے پہلا
زینہ ہے۔ تمام انبیاءِ کرام علیہم السلام کی دعوت کا مرکزی نقطہ یہی رہا کہ بندہ
اپنے رب کو ایک، یکتا، بے مثال مانے اور اسی کی عبادت کرے۔ حضور نبیِّ کریم ﷺ نے
نہ صرف توحید کی تعلیم دی بلکہ اپنی مبارک زندگی کے ہر پہلو سے اس کو واضح فرمایا۔
توحید کا مفہوم:اللہ تعالیٰ
کو ذات، صفات، عبادات اور افعال میں یکتا ماننا۔یعنی عبادت صرف اللہ کی ہے ، مدد
حقیقی صرف اللہ سے مانگی جائے ، حکم اور اختیار صرف اللہ کا ہی ہے ۔
توحید جنت کی کنجی:عن عبادة بن الصامت رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ ﷺ:مَنْ شَهِدَ أَنْ
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰهِ، حَرَّمَ اللّٰهُ
عَلَيْهِ النَّارَ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو
شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں،
اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ حرام فرما دیتا ہے۔(صحیح البخاری، کتاب العلم، باب
فضل العلم، حدیث نمبر: 128)
یہ حدیث
واضح کرتی ہے کہ کلمۂ توحید محض الفاظ نہیں بلکہ نجات کا پروانہ ہے بشرطیکہ دل سے
مانا جائے۔
سب سے افضل عمل:قال رسول
اللہ ﷺ:أَفْضَلُ الأَعْمَالِ إِيمَانٌ
بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِرسول اللہ ﷺ نے فرمایا:سب سے افضل عمل اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا
ہے۔(صحیح البخاری، کتاب الایمان، باب: أمور الایمان، حدیث نمبر: 26)
یعنی تمام
عبادات کی بنیاد ایمان ہے، اور ایمان کی بنیاد توحید ہے۔
شرک سب سے بڑا ظلم:قال رسول
اللہ ﷺ:أَعْظَمُ الذُّنُوبِ أَنْ تَجْعَلَ
لِلّٰهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَنبی کریم ﷺ نے فرمایا:سب سے بڑا
گناہ یہ ہے کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا۔(صحیح
البخاری، کتاب التفسیر، باب: فلا تجعلوا لله أنداداً، حدیث نمبر: 4477)
یہ حدیث
توحید کے مقابلے میں شرک کی سنگینی کو واضح کرتی ہے۔
تربیت کے ذریعے:صحابہ
کرام کو توحید پر ایسا مضبوط کیا کہ وہ ہر حال میں اللہ ہی پر بھروسہ کرتے۔
عملی نمونہ:آپ ﷺ کا توکل، دعا، عبادت سب توحید
کا عملی نمونہ تھے۔
شرک سے بچنے کی تاکید:نبی کریم ﷺ
نے بار بار شرک سے بچنے کی تاکید فرمائی کیونکہ:یہ ایمان کو ختم کر دیتا ہے،
نیکیوں کو
ضائع کر دیتا ہے،آخرت میں سخت عذاب کا سبب بنتا ہے۔
نبی کریم ﷺ
نے اپنی تعلیمات، اقوال اور افعال کے ذریعے توحید کو اس قدر واضح کر دیا کہ اس کے
بعد کسی ابہام کی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔اللہ تعالیٰ ہمیں سچی توحید نصیب فرمائے،
شرک کی ہر قسم سے محفوظ رکھے، اور ہمیں حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین ﷺ
اسلام کی
پوری عمارت جس بنیاد پر کھڑی ہے، وہ توحید ہے۔ اللہ رب العزت کی وحدانیت کا اقرار
ہی وہ کلید ہے جو انسان کے لیے معرفتِ الٰہی کے دروازے کھولتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
اپنی پوری زندگی جس مشن کے لیے وقف فرمائی، وہ انسان کو اپنے خالقِ حقیقی سے جوڑنا
اور شرک کی تمام صورتوں سے پاک کرنا تھا۔
توحیدِ باری تعالیٰ: قرآنِ کریم کی
روشنی میں:قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت کو نہایت واضح انداز میں بیان
فرمایا ہے:قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ
كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد
اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔ (سورۃ الاخلاص :1تا4)
یہ آیات
واضح کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور افعال میں اکیلا ہے۔ وہ
"صمد" ہے، یعنی سب اس کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں۔ایک اور
مقام پر اللہ تعالیٰ کی عظمت اور یگانگت کا تذکرہ ان الفاظ میں ملتا ہے:
وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ
الرَّحِیْمُ۠(۱۶۳)
ترجمۂ کنزالایمان:اور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس
کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی بڑی رحمت والا مہربان۔(سورۃ البقرۃ :163)
توحید کا نبوی بیان: احادیثِ مبارکہ
کی روشنی میں:حضور نبی کریم ﷺ نے اپنی دعوت کا آغاز ہی "کلمہ توحید" سے کیا۔
آپ ﷺ نے واضح فرمایا کہ نجات کا راستہ صرف اللہ کی وحدانیت کے اقرار میں ہے۔
(1) ایمان کی بنیاد:حضرت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی
معبود نہیں اور محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، حج
کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔"(صحیح بخاری: 8، صحیح مسلم: 16)
(2) اللہ کا حق بندوں پر:حضرت معاذ
بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ سواری پر پیچھے بیٹھا
تھا، آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: "اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا حق اس کے
بندوں پر کیا ہے؟" میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ
نے فرمایا: "بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اس
کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔"(صحیح بخاری: 2856)
(3) توحید پر خاتمے کی فضیلت:رسول اللہ
ﷺ نے اس شخص کو جنت کی بشارت دی جو توحید پر قائم رہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: "جس
شخص کی آخری گفتگو (موت کے وقت) ’لا الہ الا اللہ‘ ہو، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔"(سنن
ابی داؤد: 3116)
نبی کریم ﷺ
کا بیان کردہ تصورِ توحید محض ایک نظریے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل نظامِ زندگی
ہے۔ یہ انسان کو غیر اللہ کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لاتا ہے۔ جب
انسان کا دل اس یقین سے بھر جاتا ہے کہ نفع و نقصان، عزت و ذلت اور زندگی و موت
صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، تو اس کے اندر سے خوفِ خدا کے سوا ہر قسم کا ڈر نکل جاتا
ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں اور اپنے قول و فعل سے
توحید کا عملی ثبوت پیش کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توحیدِ خالص پر زندہ رہنے اور اسی
پر ایمان کی حالت میں اٹھائے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
محمد
مزمل باروی(درجہ سابعہ جامعۃ المدینہ فیضان بغداد، کراچی ،پاکستان)
اللہ پاک
نے انبیاء کرام علیہم السلام کو دنیا میں مبعوث فرمایا اور ان کے مقاصد میں سے
پہلا مقصد اللہ پاک کی وحدانیت کو بیان کرنا تھا اور تمام انبیاء کرام نے اپنی ذمہ
داری کو بشکل احسن سر انجام دیا بعض مقامات ایسے ہیں جہاں اللہ پاک نے خود انبیاء
کرام کی زبانی مخلوق تک وحدانیت کا پیغام پہنچایا جیسے اللہ پاک قران پاک میں
ارشاد فرماتا ہے: قُلْ
اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَهَلْ اَنْتُمْ
مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۸)
ترجمہ کنز
الایمان: تم فرماؤ
مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے
ہو ۔(سورۃ الانبیاء آیت نمبر 108)
اس آیت
مبارکہ میں اللہ پاک نے فرمایا اے محبوب ﷺ آپ فرما دیجئے یہاں پر بھی پیارے
آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زبان کے ذریعے اللہ پاک نے اپنی وحدانیت کو بیان
فرمایا ۔
اسی طرح
اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : قُلْ هُوَ اللّٰهُ
اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس
کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔(سورۃ
الاخلاص:1تا4)
اور احادیث
کریمہ بھی اس بات پر دال ہیں کہ کئی احادیث میں اللہ پاک کی وحدانیت کو ذکر کیا گیا
جیسے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے جبرائیل امین کے سوال کے جواب میں
ارشاد فرمایا جب سوال پوچھا :قَالَ: يَا مُحَمَّدُ
أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِسْلَامِ قَالَ:الْإِسْلَامُ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ
إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ یعنی مجھے اسلام کے
متعلق بتائیے فرمایا کہ اسلام یہ ہے کہ تم گواہی دو کہ ﷲ کےسواءکوئی معبودنہیں
اورمحمد ﷲ کے رسول ہیں۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 حدیث نمبر:2)
اسی طرح پیارے
آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا :بُنِيَ
الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُیعنی اسلام
پانچ چیزوں پرقائم کیا گیا اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔(مرآۃ
المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 حدیث نمبر:4)
تو ان
تمام آیات اور احادیث سے یہ بات ثابت ہوئی
کہ انبیاء کرام علیہم السلام نے بہترین انداز میں اللہ پاک کی وحدانیت کو بیان کیا
۔
محمد
عمیر عرفان (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان
عثمان غنی رضی اللہ عنہ ، کراچی،پاکستان)
توحید
اسلام کی بنیاد اور اس کی روح ہے۔ توحید کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات،
صفات اور افعال میں یکتا اور اکیلا ماننا۔ یہی وہ عقیدہ ہے جس کی تعلیم ہر نبی اور
رسول نے اپنی قوم کو دی۔ لیکن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید کو
جس خوبصورتی، وضاحت اور جامعیت کے ساتھ بیان فرمایا، وہ بے مثال اور لاجواب ہے۔ آپ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر فرمان توحید کی روشنی سے منور ہے۔
توحید کا قرآنی پس منظر:اللہ تعالیٰ
نے قرآنِ مجید میں توحید کو بار بار اور مختلف انداز سے بیان فرمایا۔ سب سے جامع بیان
سورۃ الاخلاص میں ہے:
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد
اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔ ( سورۃ الاخلاص: 1-4)
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ
سورت قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے۔(صحیح بخاری، حدیث: 5013)
نبوی بیانِ توحید: کلمہ طیبہ:حضور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید کا خلاصہ ایک مختصر اور جامع جملے میں بیان
فرمایا:لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ"کوئی
معبود نہیں سوائے اللہ کے۔"آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"جو
شخص اس حال میں مرے کہ وہ جانتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جنت میں
داخل ہوگا۔"(صحیح مسلم، حدیث: 26)
یہ کلمہ
توحید کا سب سے بڑا اعلان ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو عطا
فرمایا۔
شرک سے ممانعت توحید کی حفاظت:آپ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید کو بیان کرتے ہوئے شرک کی سختی سے ممانعت فرمائی۔
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک اللہ اس
بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے جسے
چاہتا ہے معاف فرمادیتا ہے۔ (سورۃ النساء: 48)
حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک
ٹھہراؤ حالانکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے۔(صحیح بخاری، حدیث: 4477)
توحید کا عملی پہلو نبوی تعلیمات:حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے توحید کو صرف زبانی اقرار تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے زندگی کے ہر شعبے میں
نافذ کرنے کی تعلیم دی۔ آپ نے فرمایا:"اللہ پر بھروسہ کرو جیسا کہ بھروسہ
کرنے کا حق ہے، تو تمہیں اس طرح رزق دیا جائے گا جیسے پرندے کو دیا جاتا ہے، وہ
صبح خالی پیٹ جاتا ہے اور شام کو بھرے پیٹ لوٹتا ہے۔"(سنن ترمذی، حدیث: 2344)
توحید کا
تقاضا ہے کہ انسان ہر حال میں صرف اللہ پر بھروسہ کرے، صرف اسی سے مانگے اور صرف
اسی سے ڈرے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: ترجمہ کنزالایمان: اور تمہارا رب
فرماتا ہے مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا۔(سورۃ غافر: 60)
توحید کی فضیلت نبوی بشارتیں:حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید پر قائم رہنے والوں کو عظیم بشارتیں دیں۔ آپ نے
ارشاد فرمایا:جس نے لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں جَو برابر بھی ایمان ہے،
وہ جہنم سے نکالا جائے گا۔ (صحیح بخاری، حدیث: 44)
ایک اور
مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:توحید کا کلمہ بہترین ذکر ہے۔(سنن
ترمذی، حدیث: 3383)
حضور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید کو اپنے قول، فعل اور تقریر ہر طرح سے بیان
فرمایا۔ آپ کی پوری زندگی توحید کا عملی نمونہ تھی۔ قرآن اور حدیث دونوں مل کر توحید
کی وہ مکمل تصویر پیش کرتے ہیں جو انسانیت کی ہدایت کے لیے کافی و شافی ہے۔ ہم پر
لازم ہے کہ توحید کو دل سے مانیں، زبان سے اقرار کریں اور زندگی میں اسے نافذ کریں۔
شاہد
رضا (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ عثمان غنی ر ضی اللہ عنہ ، کراچی،پاکستان)
انسانی
تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے بڑا فکری انحراف ہمیشہ عقیدۂ
توحید میں بگاڑ کی صورت میں سامنے آیا۔ اسلام کی بنیاد جس عظیم حقیقت پر قائم ہے،
وہ توحید ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات، صفات، اختیارات اور عبادت میں یکتائی کا
اقرار۔ تمام انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا مرکزی نکتہ یہی رہا کہ انسان صرف ایک
اللہ کی عبادت کرے اور ہر قسم کے شرک سے بچے۔ابتدا میں انسان فطرتِ سلیمہ پر قائم
تھا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو اپنی پہچان کے ساتھ پیدا فرمایا۔ مگر وقت
گزرنے کے ساتھ انسان نے مختلف اسباب کی بنا پر اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کرنا
شروع کر دیا۔کہیں بت پرستی، کہیں ستارہ پرستی، کہیں اولیاء و صالحین میں غلو، اور
کہیں مادی اسباب کو مستقل مؤثر سمجھ لینا۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء
کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا تاکہ وہ انسان کو اصل حقیقت یعنی اللہ کی وحدانیت
کی طرف واپس لائیں۔ چنانچہ قرآن مجید بار بار اس حقیقت کو دہراتا ہے۔
توحید: دینِ اسلام کی بنیاد:قرآن میں
ارشاد ہوتا ہے:
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ
الْعٰلَمِیْنَۙ (162)
ترجمۂ کنز العرفان:تم
فرماؤ، بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے
لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ (سورۃ الانعام: 162)
مذکورہ
بالاں آیت کریمہ توحید کے عملی پہلو کو بیان کرتی ہے کہ انسان اتباعِ ما سِوااللہ
سے اجتناب کر کے کی پوری زندگی اللہ کریم کے تابع ہو جائے۔
وَقَالَ
فِیْ المَقَامِ الاُخرٰی:وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا
مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ
اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ(25)
ترجمۂ کنز العرفان:اور ہم نے تم سے پہلے کوئی
رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں
تو میری ہی عبادت کرو۔(سورۃ الانبیاء:25)
یہ آیت
واضح کرتی ہے کہ توحید ہی تمام انبیاء کرام کی مشترکہ دعوت ہے۔ وہ تمام اسی کام میں
مصروفِ عمل رہیں۔
توحید کا مفہوم اور اقسام:علماء نے
توحید کو تین بنیادی اقسام میں بیان کیا ہے:
(1) توحید
الربوبیہ:اللہ کو خالق، مالک اور مدبر ماننا۔
ترجمۂ کنز العرفان:اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور
وہ ہرچیز پر نگہبان ہے۔(سورۃ الزمر: 62)
(2) توحید الالوہیہ:صرف اللہ
کی عبادت کرنا۔
ترجمۂ
کنز العرفان:اور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔(سورۃ البقرۃ:
163)
(3) توحید الاسماء والصفات:اللہ کے
ناموں اور صفات کو بلا تشبیہ و تعطیل ماننا۔
ترجمۂ
کنز العرفان:اس جیسا کوئی نہیں۔ (سورۃ الشوریٰ: 11)
نبوی دعوت کا اسلوبِ توحید:نبی کریم ﷺ نے توحید کی دعوت نہایت
حکمت، تدریج اور بصیرت کے ساتھ پیش کی۔حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت
مبارکہ اسی پیغام کی عملی تفسیر ہے۔آپ ﷺ کی زندگی توحید کا مکمل عملی نمونہ تھی ہر
کام میں اللہ پر توکل، ہر حال میں اسی کی طرف رجوع۔حضور اکرم ﷺ کی
بعثت کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ انسان کو خالص توحید کی طرف بلایا جائے۔ آپ ﷺ
نے نہ صرف زبان سے توحید کا اعلان کیا بلکہ اپنی عملی زندگی سے اس کی مکمل تصویر پیش
کی۔
جہاں توحید
و موحد کی فضیلتوں سے اللہ و رسول ﷺ نے آگاہ فرمایا اور انبیاء کرام نےبھی اسی کی
ترغیب دیں۔ وہیں اسکے برعکس عمل شرک کی ترہیب بھی بیان کی گئی۔توحید کے مقابلے میں
سب سے بڑا گناہ شرک کو کہا گیا۔
عقیدۂ
توحید اسلام کی اساس اور روح ہے۔ یہی وہ بنیادی حقیقت ہے جس پر پورا دین قائم ہے،
اور اسی کی طرف تمام انبیاءِ کرام علیہم السلام نے اپنی دعوت کا آغاز کیا۔ توحید
کا مطلب یہ ہے کہ انسان دل، زبان اور عمل سے اس بات کا اقرار کرے کہ اللہ تعالیٰ
اپنی ذات، صفات، اختیارات اور عبادت میں یکتا و بے شریک ہے۔ وہی خالق، مالک، رازق
اور کارساز ہے، اور اسی کے سامنے جھکنا، اسی سے مانگنا اور اسی پر بھروسہ کرنا
بندگی کا تقاضا ہے۔جہاں توحید و موحد کی فضیلتوں سے اللہ و رسول ﷺ نے آگاہ فرمایا
اور انبیاء کرام نےبھی اسی کی ترغیب دیں۔ وہیں اسکے برعکس عمل شرک کی ترہیب بھی بیان
کی گئی۔توحید کے مقابلے میں سب سے بڑا گناہ شرک کو کہا گیا۔شرک وہ انحراف ہے جو
انسان کو اس کی اصل فطرت سے ہٹا دیتا ہے۔ شرک صرف بت پرستی تک محدود نہیں بلکہ ہر
وہ عقیدہ، قول یا عمل جو اللہ کی مخصوص صفات یا حقوق میں کسی اور کو شریک کرے، شرک
کے زمرے میں آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعتِ اسلامیہ نے اس کی سخت ترین مذمت کی ہے
اور اسے سب سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ترجمۂ کنز
العرفان:بیشک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اوراس سے نیچے
جو کچھ ہے جسے چاہتا ہے معاف فرما دیتا ہے اور جس نے اللہ کا شریک ٹھہرایا توبیشک
اس نے بہت بڑے گناہ کا بہتان باندھا۔(سورۃ النساء:48)
حدیثِ پاک
کا مفہوم ہے فرمایا:جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اور اسی حالت میں مر گیا، وہ جہنم
میں داخل ہوگا۔
(صحیح
بخاری، حدیث: 4497)
یہ موضوع
محض ایک نظری بحث نہیں بلکہ ہر مسلمان کی عملی زندگی سے گہرا تعلق رکھتا ہے، کیونکہ
نجات اور فلاح کا دارومدار اسی بنیادی عقیدے کی درستی پر ہے۔اللہ کریم ہمیں اسی عقیدے
پر تا دمِ مرگ استقامت کیساتھ قائم رکھے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے آمین بجاہ
خاتم النبیین ﷺ
محمد
مبین عطاری (درجہ سابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ،کراچی،پاکستان)
وہ اشیاء
جو مسلمان کو کافر سے ممتاز کرتی ہیں ان میں بنیادی حیثیت عقائدِ صحیحہ کی ہے اور
ان عقائد میں بھی جس عقیدہ کو سب سے بنیادی حیثیت حاصل ہے وہ عقیدۂ توحید ہے۔ توحید
تمام عقائد کی اِبتدا اور جَڑ ہے اور تو اور عقیدۂ توحید انسان کے تمام تر اعمالِ
صالِحہ اور اَخلاقِ حَسَنہ کی قبولیت کا پہلا ذریعہ ہے۔ چنانچہ میرے اور آپ کے نبی
محمدِ عربی ﷺ نے ارشاد فرمایا: "اسلام پانچ چیزوں پر
قائم کیا گیا: اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ﷺ اس
کے بندے اور رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، حج کرنا اور رمضان کے
روزے۔" (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد:1، حدیث نمبر:4)
یہاں بھی
دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اسلام کی بنیادوں کا ذکر کیا تو اولاً توحید کو ذکر کیا،
جو اس کی اوّلیت و اہمیت پر دلیل ہے۔ نہ صرف یہ عقیدہ اعلیٰ ترین ہے بلکہ اس عقیدے
کی زبان سے گواہی دینا اسلام کی خصلتوں میں سے سب سے اعلیٰ خصلت ہے۔ چنانچہ حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور خاتم النبیین ﷺ نے
ارشاد فرمایا: "ایمان کی ستر سے کچھ اوپر شاخیں ہیں، ان سب میں اعلیٰ یہ کہنا
ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے
ہٹانا ہے، اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔"(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
جلد:1 , حدیث نمبر:5)
اب سوال یہ
پیدا ہوتا ہے کہ توحید ہے کیا؟ کہ دیکھا جاتا ہے کہ بعض گروہوں نے اپنی طرف سے توحید
کے معنی گڑھ لیے اور امت کی بڑی تعداد کو توحید سے منحرف اور مشرک قرار دے دیا، جس
کی وجہ سے توحید کا حقیقی معنی اور باطل معنی عوام پر مشتبہ ہو گیا۔ تو میں یہاں
شرک کی تعریف عرض کرتا ہوں کہ "تعرف الاشیاء باضدادها" یعنی
چیزیں اپنی ضدوں کے ساتھ پہچانی جاتی ہیں۔ تو جب شرک کی تعریف بیان کر دی جائے گی
تو توحید کا مفہوم واضح ہو جائے گا۔
چنانچہ
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ شرک کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
"غیر اللہ کے لیے اللہ کی صفاتِ مختصہ (یعنی وہ صفات جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ
خاص ہیں) کو ثابت کرنا شرک ہے۔" (فوز الکبیر، صفحہ 21، مکتبۃ المدینہ)
اور شاہ
ولی اللہ ان کے یہاں بھی مسلَّم ہیں جنہوں نے امت کی بڑی تعداد کو مشرک قرار دے دیا،
اس بنیاد پر کہ یہ اللہ کے نیک بندوں اور نبیوں سے مدد طلب کرتے ہیں۔ حالانکہ کسی
کو مشرک قرار دینے کے لیے اس میں شرک کو ثابت کرنا پڑے گا اور شرک کو ثابت کرنے کے
لیے دو میں سے ایک بات ثابت کرنی پڑے گی: یا تو یہ کہ جس اللہ کے نیک بندے سے
مانگا جا رہا ہے، یہ سمجھ کر مانگا جا رہا ہے کہ یہ جو دے رہا ہے وہ ذاتی طور پر
دے رہا ہے کسی کی عطا کا محتاج نہیں۔ تو یہ ثابت تو کر نہیں سکتے کہ کوئی مسلمان
کبھی بھی یہ عقیدہ رکھ کر کسی غیر اللہ سے نہیں مانگتا۔ تو پھر شرک ثابت کرنے کے لیے
دوسری بات ثابت کرنی پڑے گی کہ رب بھی جو عطا کرتا ہے وہ بھی کسی کا عطائی ہوتا
ہے، تبھی تو اس صفت کا غیر اللہ میں ماننا شرک ٹھہرے گا۔ اور اگر یہ ثابت کریں گے
تو خود کافر و مشرک ٹھہریں گے کہ مخلوق کی صفت کو خالق کے لیے ثابت کریں گے اور
خالق کو مخلوق سے ملا دیں گے۔ الامان الحفیظ
بلکہ جس
مصطفیٰ ﷺ نے یہ بتایا کہ توحید پر اسلام کی بنیاد ہے، اس مصطفیٰ ﷺ نے
اپنے آپ کو اپنی امت کا مشکل کشا، حاجت روا فرمایا۔ دیکھئے حضرت ربیعہ کی حدیث، آپ
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: "کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رات گزارتا تھا، تو میں
آپ کے پاس وضو کا پانی اور ضروریات لایا۔ مجھ سے فرمایا: کچھ مانگ لو۔ میں نے عرض
کیا: کہ میں آپ سے جنت میں آپ کا ساتھ مانگتا ہوں۔ فرمایا: اس کے سوا کچھ اور بھی؟
میں نے عرض کیا: بس یہی۔ فرمایا: اپنی ذات پر زیادہ سجدوں سے میری مدد کرو۔"
(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد:2، حدیث نمبر:896)
تو یہ ہے
توحید اور اس کا نبوی بیان، نہ کہ وہ جو ایک آیت اور حدیث پڑھ کر پھر اس کی من مانی
تشریح کر کے اس کے ذریعے امت کی اکثریت کو مشرک قرار دیا جائے۔ اللہ عقلِ سلیم عطا
فرمائے۔ اس سلسلے میں آیات و احادیث باکثرت ہیں مگر باخوفِ طوالت ذکر نہیں کرتا
اور مسئلہ سمجھنے کے لیے اتنا کافی ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ صاحبِ عقلِ سلیم ہو۔ وہ
اقبال نے کہا نہ کہ:
بیان میں نکتۂ توحید آ تو سکتا ہے تیرے
دماغ میں بت خانہ ہو تو کیا کہیے
جہاں میں بندۂ حر کے مشاہدات ہے کیا
تیرا نگاہ غلامانہ ہو تو کیا کہیے۔
Dawateislami