مدثر
طارق (درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، کراچی ،پاکستان)
توحید
اسلام کے بنیادی ارکان میں سے پہلا رکن ہے ہمیں پیدا ہوتے ہی کان میں اذان دے کر
اور جب بولنے لگتے ہیں تو لب پر کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ جاری کروا کر توحید ہی
کا جام پلایا جاتا ہے۔ اور یہی اقرار ایمان کی اصل ہے ہمارے نبی محترم پیغمبر آخر
الزماں صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنی 63 سالہ زندگی میں جس عقیدے پر سب سے زیادہ
زور دیا ہے وہ خالص توحید ہے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا پورا بیان عمل دعوت
اسی ایک نقطہ توحید کے اردگرد گھومتا رہتا ہے کہ عبادت خوف دعا توکل امید یہ ساری
کی ساری چیزیں صرف ایک اللہ وحدہ لا شریک ذات کے لیے ہیں۔اسی بارے میں اللہ تبارک
و تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے :
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)ترجمہ کنزالایمان : تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔ ( سورۃ الاخلاص آیت
نمبر 1 )
اللہ
تبارک و تعالی کی توحید کی گواہی کے لیے یہی ایک آیت ہی کافی ہے لیکن چونکہ ہمارا
موضوع نبوی تعلیمات کے حوالے سے ہے تو یہاں کچھ احادیث ذکر کرنا بھی ضروری ہے نبی
محترم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی چن احادیث ذیل میں ذکر کی جا رہی ہے ۔
(1) وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَالْحَجُّ وَصَوْمُ رَمَضَانَ ۔
ترجمہ :
روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے
اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا گیااس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد(
ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں اورنمازقائم کرنا،زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے
روزے۔
اسلام مثل
خیمہ یاچھت کے ہے اور یہ پانچ ارکان اس کے پانچ ستونوں کی طرح کہ جو کوئی ان میں
سے ایک کا انکار کرے گا وہ اسلام سے خارج ہوگا،اور اس کا اسلام منہدم ہوجاویگا۔خیال
رہے کہ ان اعمال پر کمال ایمان موقوف ہے اور ان کے ماننے پر نفس ایمان موقوف،لہذا
جوصحیح العقیدہ مسلمان کبھی کلمہ نہ پڑھے یانماز روزہ کا پابند نہ ہو،وہ اگرچہ
مؤمن تو ہے مگر کامل نہیں،اور جو ان میں سےکسی کا انکارکرے وہ کافر ہے۔لہذا حدیث
پر کوئی اعتراض نہیں،نہ اعمال ایمان کے اجزاء ہیں۔ ( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ
المصابیح جلد:1 ،حدیث نمبر:4 )
(2) وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُوْنَ
شُعْبَةً فَأَفْضَلُهَا: قَولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ
الْأَذٰى عَنِ الطَّرِيقِ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيْمَانِ
ترجمہ :
روایت ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی
معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان
کی شاخ ہے ۔( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
جلد:1 ، حدیث نمبر:5 )
(3) وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوْا
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ وَيُقِيْمُوا
الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوْا الزَّكَاةَ فَإِذَا فَعَلُوْا ذٰلِكَ عَصَمُوْا مِنِّيْ
دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّ الْإِسْلَامِ وَحِسَابُهُمْ عَلَى
اللهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ إِلَّا أَنَّ مُسْلِمًا لَمْ يَذْكُرْ إِلَّا بِحَقِّ الْإِسْلَامِ
ترجمہ :
روایت ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نےکہ
مجھے حکم دیا گیا کہ لوگوں سے جنگ کروں تاکہ گواہی دیں کہ رب کے سواکوئی معبودنہیں
اورمحمد الله کے رسول ہیں اورنماز قائم کریں زکوۃ دیں جب یہ کرلیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچالیں
گے سواءاسلامی حق کے اُن کا حساب الله کے
ذمہ ہے ۔اس میں بخاری مسلم کا اتفاق ہےمگرمسلم نے اسلامی حق کا ذکر نہ کیا۔ ( مرآۃ
المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:12 )
خلاصہ یہ
ہے کہ توحید صرف ایک عقیدہ کا نام نہیں ہے بلکہ ہماری زندگیوں کا وہ محور ہے جس پر
دنیا اور آخرت کی کامیابی منحصر ہے ہمارے نبی محترم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے
اپنی ساری زندگی اسی پیغام کو زندہ کرنے اور لوگوں تک پہنچانے میں گزار دی ہر حال
میں صرف اللہ ہی کی طرف رجوع کیا اسی سے مانگا اسی سے ڈرے اور اسی پر بھروسہ کیا
لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تبارک و تعالی ہی سے مدد مانگیں اور اس کی توحید کی رسی
کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اپنی اولاد خاندان معاشرے میں اسی خالص عقیدے کی دعوت
عام کریں کیونکہ جس دل میں توحید کا نور بس جائے تو وہ دل کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا
اور جس زندگی کا مقصد اللہ کی رضا ہو تو وہ زندگی کبھی بھی ضائع نہیں ہو سکتی۔
آپ دیکھئے حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ
اللہ علیہ کتنے ہی اکابرین بزرگان دین ہیں انہوں نے اپنی زندگی کے اندر ایک اللہ
تبارک و تعالی کو مان کر ان اللہ کی تعلیمات کو عام فرمایا آج دیکھیں کہ اللہ
تبارک و تعالی نے ان کے نام کو کس قدر بلند فرمایا ہے اور انہوں نے اپنے وقت میں ایک
اللہ کے نام کا کھلایا ہے آج اللہ تبارک و تعالی ان کے ساتھ وفا فرما رہا ہے کہ
لوگوں کو ان کے نام کا کھلا رہا ہے اللہ تبارک و تعالی ہمیں خالص توحید پر عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسی عقیدے پر خاتمہ بالخیر فرمائے آمین۔
ارسلان
حسن عطاری (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی ،لاہور ،پاکستان)
(1) اسلام کی بنیاد : وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَالْحَجُّ وَصَوْمُ رَمَضَانَ
روایت ہے
حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا
گیا اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد( ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں
اورنمازقائم کرنا زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے۔( صحیح بخاری ، جلد 1 ،
کتاب الایمان ، حدیث : 8)
(2) ایمان کی شاخ : وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُوْنَ شُعْبَةً
فَأَفْضَلُهَا: قَولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذٰى
عَنِ الطَّرِيقِ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيْمَانِ
روایت
ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(
مشکوة المصابیح ، جلد 1 ، کتاب الایمان ، حدیث : 3)
(3) ایمان کی لذت :
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِب ِقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَاقَ طُعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ
بِاللّٰهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا
روایت ہے
عباس ابن عبدالمطلب سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیاجو
الله کے رب ہونے،اسلام کے دین ہونے،محمد ﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوگیا۔( صحیح مسلم ، جلد 1 ، کتاب الایمان ، حدیث :
151)
(4)جہنم کی آگ حرام : عَنْ عُبَادَةَ ابْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله ِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ النَّارُ
روایت ہے عبادہ ابن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے
فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو گواہی دے کہ الله کے سوا
کوئی لائق عبادت نہیں اور یقینًا محمد الله کے رسول ہیں الله تعالٰی اس پر آگ حرام
کرے گا ۔( مشکوةالمصابیح ، جلد 1 ، کتاب الایمان ، حدیث : 31)
(5) جنت میں داخلہ : وَعَنْ عُبَادَةَ ابْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى
اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا
اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
وَأَنَّ عِيسٰى عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ اِبْنُ أَمَتِهِ وَكَلِمَتُهٗ أَلْقَاهَا
إِلٰى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَالْجَنَّةُ وَالنَّارُ حَقٌّ أَدْخَلَهُ اللّٰهُ
الْجَنَّةَ عَلٰى مَا كَانَ مِنَ الْعَمَلِ
روایت ہے
حضرت عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں فرمایا نبی ﷺ نے جوگواہی دے کہ اکیلے خدا کے
سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد الله کے بندے اور رسول ہیں عیسٰی
الله کے بندے اور رسول اوراس کی بندی کے بیٹے الله کا کلمہ ہیں جو مریم میں ڈالا
اور الله کی طرف سے روح ہیں اور جنت و دوزخ حق ہے الله اُسے جنت میں داخل کرے گا
مطابق عمل کے۔(مشکوةالمصابیح ، جلد 1 ، کتاب الایمان ، حدیث :24)
اسلام کی
بنیاد جس عظیم عقیدے پر قائم ہے، وہ توحید ہے۔ توحید کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کو
اُس کی ذات، صفات، عبادت اور اختیارات میں ایک ماننا۔ تمام انبیاءِ کرام علیھم
السلام نے اپنی قوموں کوتوحید کی دعوت دی۔ ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ نے بھی اپنی
پوری زندگی میں لوگوں کو خالص توحید کی دعوت دی اور شرک سے بچنے کی تلقین فرمائی۔
توحید کا مفہوم:توحید عربی
زبان کے لفظ "وحد" سے مشتق ہے، جس کے معنی اپنی ذات میں منفرد ہونے کے ہیں
۔
اسلامی اصطلاح میں توحید کا مطلب یہ ہے کہ
• اللہ تعالیٰ ایک ہے۔
• اُس کا کوئی شریک نہیں۔
• عبادت کے لائق صرف اللہ ہے۔
• کائنات کا خالق، مالک اور رازق صرف اللہ
تعالیٰ ہے۔
قرآنِ مجید
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔
(سورۃ الاخلاص: 1)
احادیث میں توحید کا بیان:
(1)ہم سے
اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن آدم سے سنا، انہوں نے کہا کہ ہم
سے ابوالحوص نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، ان سے عمرو بن میمون نے اور ان سے
معاذ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ جس گدھے پر سوار تھے، میں اس پر آپ
کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپ ﷺ نے
فرمایا ”اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق اپنے بندوں پر کیا ہے؟
اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ
جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا ”اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ
اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا حق اللہ
تعالیٰ پر یہ ہے کہ جو بندہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اللہ اسے عذاب
نہ دے۔“(صحیح بخاری، حدیث2856)
(2)سول
اللہ ﷺ نے فرمایا:"مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا
إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ"ترجمہ:جس کا آخری کلام لا إله إلا الله ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا۔(سنن ابی داود :حدیث 3116 )
ان احادیث
سے یہ واضح ہوا کہ توحید اسلام کا بنیادی عقیدہ اور نبی کریم ﷺ کی سب سے بڑی دعوت
ہے۔ قرآن و حدیث میں بار بار اللہ کی وحدانیت کو بیان کیا گیا ہے۔ ایک مسلمان کی
کامیابی اسی میں ہے کہ وہ خالص دل کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے اور ہر
قسم کے شرک سے بچے۔ یہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔
عقیدہ توحید
بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ تمام عقائد و اعمال کی اصل اور جڑ ہے۔ کہ تمام
عقائد و اعمال کی صحت اسی پر موقوف ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا
ہے کہ تمام انبیاء کی تبلیغ کا بنیادی مقصد توحید کا پیغام پہنچانا ہے۔ توحید سے
مراد یہ ہے کہ اللہ کریم کی ذاتِ پاک کو اس کی ذات اورصِفات میں شریک سے پاک ماننا۔
توحید تین طرح کی ہوتی ہیں ایک توحید الوہیت، دوسری توحید ربوبیت، تیسری توحید
اسماء و صفات۔
توحید الوہیت سے مراد یہ ہے کہ تمام قسم کی
عبادات صرف اسی کے لیے انجام دی جائیں۔ اور توحید ربوبیت سے مراد یہ ہے کہ ہم اس
بات پر ایمان لائیں کہ اللہ تعالی ہی ہر چیز کا تنہا خالق، مالک اور مدبر ہے۔ اور
توحید اسماء و صفات سے مراد یہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کے ان اسماء و صفات پر ایمان
لائیں جنہیں اللہ تعالی نے اپنی ذات کے لیے ثابت کیا ہے اور جنہیں اس کے نبی
حضور ﷺ نے ثابت کیا۔ توحید کے دو غلاف ہیں ایک کلمہ توحید کا زبان سے کہنا اور
دوسرا اس کا دل سے اعتقاد رکھنا۔ اب آیئے احادیث کے ذریعے عقیدہ توحید کی اہمیت کو
جانتے ہیں:
موحد جنت میں داخل ہوگا:عَنْ عُثْمَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ:مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَعْلَمُ
أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَحضرت عثمان رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اس
بات کو اچھی طرح جانتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی الٰہ نہیں(یعنی توحید پر دل
سے ایمان رکھتا ہو) تو وہ شخص جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح مسلم، کتاب الایمان، حدیث
نمبر 136)
شفاعت کا مستحق صرف موحد ہوگا:عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ
أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ ظَنَنْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَنْ لَا
يَسْأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ أَوَّلُ مِنْكَ لِمَا رَأَيْتُ مِنْ
حِرْصِكَ عَلَى الْحَدِيثِ، أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ،
مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ أَوْ نَفْسِهِ. حضرت
ابوہریرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ قیامت
کے دن آپ کی شفاعت کے ذریعے لوگوں میں سے سب سے زیادہ سعادت مند شخص کون ہوگا ہے؟
تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ اے ابو ہریرہ مجھے اندازہ تھا کہ
اس بات کے متعلق تیرے سے پہلے کوئی مجھ سے نہیں پوچھے گا اس لیے کہ میں نے تیری حدیث
کے متعلق حرص کو دیکھا ہے۔ لوگوں میں سب سے زیادہ قیامت کے دن میری شفاعت کے ذریعے
سعادت مند وہ ہوگا جو صدقِ دل سے لا الہ الا اللہ کہے گا۔(صحیح بخاری، کتاب العلم،
حدیث 99)
سچا موحد صدیقین اور شہداء میں سے
ہوگا:عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ
الْجُهْنِيِّ رضی الله عنه قَالَ: جَاءَ رَسُوْلَ اللهِ صلی الله عليه وآله وسلم
رَجُلٌ مِنْ قُضَاعَةَ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ
شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّکَ رَسُوْلُ اللهِ، وَصَلَّيْتُ
الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَصُمْتُ الشَّهْرَ، وَقُمْتُ رَمَضَانَ، وَآتَيْتُ
الزَّکَاةَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وآله وسلم : مَنْ مَاتَ عَلٰی هٰذَا
کَانَ مِنَ الصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ.
حضرت عمر
بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ قبیلہ قضاعہ کا ایک شخص رسول
اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور آپ سے عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ اگر
میں گواہی دوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں اور میں پانچ
نمازیں ادا کروں اور رمضان کے روزے رکھوں اور اس میں قیام بھی کروں اور زکوۃ ادا
کروں تو آپ کی کیا رائے ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو اس حالت میں مرے گا
صدیقین اور شہداء میں سے شمار ہوگا۔(صحیح ابن خزیمہ، حدیث 2280، صفحہ 75،باب في
فضل قيام رمضان واستحقاق قائمه اسم الصديقين والشهداء، دار التاصيل)
یاد رہے
کہ توحید تمام احکام کی درستگی کی بنیاد ہے یعنی توحید ہی پر تمام احکامات کی صحت
موقوف ہے۔ سب سے مقدم فریضہ، محور حیات، سب سے افضل نیکی، ایمان کا سب سے افضل
شعبہ، اور افضل ترین عمل توحید ہی ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم کو عقیدہ توحید پر
ہمیشہ قائم رکھے۔آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
۔
توحید وہ
بنیادی حقیقت ہے جس پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے۔ یہی وہ دعوت ہے جو آدم علیہ
السلام سے لے کر حضور ﷺ تک ہر نبی کی زبان پر رہی۔ نبی کریم ﷺ نے
توحید کو خشک فلسفیانہ بحث نہیں بنایا، بلکہ روزمرہ کی زندگی، دعاؤں، مثالوں اور
خطاب کے ذریعے اسے دلوں میں اتارا۔ ان کا اسلوب ایسا تھا کہ ایک ان پڑھ بدوی بھی
سمجھ جائے اور ایک عالم بھی اس کی گہرائی پر غور کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا
هُوَۙ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىٕمًۢا بِالْقِسْطِؕ-لَاۤ اِلٰهَ
اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُؕ(۱۸)
ترجمہ
کنزالایمان: اللہ نے
گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں نے اور عالموں نے انصاف سے قائم
ہو کر اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا۔ (سورۃ آل عمران، آیت 18)
نبی کریم ﷺ کے بیان
میں توحید کے کئی زاویے سامنے آتے ہیں۔
پہلا زاویہ
یہ ہے کہ توحید انسان کو غیر اللہ کی غلامی سے آزاد کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ
لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں،
اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔(صحیح مسلم،
کتاب المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، حدیث نمبر: 593)
یہ کلمہ
انسان کو بتوں، خواہشات اور طاقتور لوگوں کے خوف سے نکال کر صرف اللہ کی بندگی میں
داخل کرتا ہے۔
دوسرا زاویہ
یہ ہے کہ توحید دعا اور عبادت کو خالص کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے فرمایا: يَا مُعَاذُ أَتَدْرِي
مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ
أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا
ترجمہ:
"اے معاذ! کیا تم جانتے ہو بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟ انہوں نے کہا اللہ
اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ
کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں"۔ (صحیح البخاری، کتاب التوحید، حدیث نمبر: 7373)
اس حدیث
سے معلوم ہوتا ہے کہ عبادت کا مقصد ہی اللہ کی وحدانیت کا اظہار ہے۔
تیسرا زاویہ
یہ ہے کہ توحید یقین اور اطمینان پیدا کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
صحابہ کو تلقین فرمائی کہ ہر حال میں اللہ پر بھروسہ رکھو۔ جب صحابہ نے پوچھا کہ
توکل کیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: أَنْ تَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ وَمَا
أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ ترجمہ: "یہ جان لو کہ جو تمہیں
پہنچا وہ تم سے چوکنے والا نہ تھا، اور جو تم سے ٹل گیا وہ تمہیں پہنچنے والا نہ
تھا"۔ (سنن الترمذی، کتاب الزہد، حدیث نمبر: 2516)
یہی یقین
توحید کا ثمرہ ہے کہ بندہ اسباب کے ساتھ اللہ پر بھروسہ کرتا ہے۔
چوتھا زاویہ
یہ ہے کہ توحید اخلاق کو سنوارتی ہے۔ جب انسان یقین کر لے کہ دیکھنے والا صرف اللہ
ہے تو وہ خلوت میں بھی گناہ سے بچتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُ مَا كُنْتَترجمہ: "جہاں کہیں بھی ہو اللہ
سے ڈرو"۔ (سنن الترمذی، کتاب البر والصلۃ، حدیث نمبر: 1987)
یہ تقویٰ
توحید کے بغیر ممکن نہیں، کیونکہ جب اللہ کی ذات ہی واحد نگہبان ہو تو بندہ بے خوف
اور بے باک ہو جاتا ہے۔نبی کریم ﷺ نے توحید کی تعلیم میں نرمی اور حکمت اختیار
فرمائی۔ طائف کے پتھر کھا کر بھی آپ ﷺ نے بد دعا نہ دی، بلکہ فرمایا: اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَترجمہ:
"اے اللہ! میری قوم کو ہدایت دے، یہ نہیں جانتے"۔ (صحیح البخاری، کتاب
بدء الخلق، حدیث نمبر: 3231)
یہی اسلوب
تھا جس نے سخت دل نرم کیے اور توحید کے نور سے منور کیا۔
توحید کا
نبوی بیان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اسلام کا ہر حکم، ہر عبادت اور ہر معاملہ اللہ کی
وحدانیت پر پلٹتا ہے۔ جب بندہ اس حقیقت کو سمجھ لیتا ہے تو اس کی زندگی میں سکون آ
جاتا ہے، اس کا دل مطمئن ہو جاتا ہے، اور اس کا ہر عمل اللہ کے لیے خالص ہو جاتا
ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو قیامت تک ہر انسان کے لیے نجات کا ذریعہ ہے۔
توحید دینِ
اسلام کی بنیاد اور ہر عقیدے کی جان ہے۔ یہی وہ کلمہ ہے جس کے لیے انبیاء کرام
مبعوث ہوئے، اور یہی وہ پیغام ہے جسے نبی کریم
ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں واضح
فرمایا۔ توحید کا مطلب صرف زبان سے "لا الہ
الا اللہ" کہنا نہیں، بلکہ دل سے اللہ کو ایک ماننا، اس کی ذات، صفات میں کسی
کو شریک نہ ٹھہرانا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے توحید کو نہایت سادہ، واضح اور دل نشین
انداز میں بیان فرمایا تاکہ ہر عام و خاص اسے سمجھ سکے۔
اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ
كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد
اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔(سورۃ الاخلاص، آیات 1-4)
نبی کریم ﷺ کے بیان
میں توحید کے کئی پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔
پہلا پہلو
یہ ہے کہ توحید کا تعلق صرف اللہ کی ذات سے ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا:
قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُواترجمہ:کہو لا الہ الا
اللہ، کامیاب ہو جاؤ گے۔ (مسند احمد، مسند الانصار، حدیث نمبر: 23078)
اس فرمان
سے معلوم ہوتا ہے کہ نجات اور فلاح کا دار و مدار صرف اللہ کی وحدانیت کے اقرار پر
ہے۔
دوسرا
پہلو یہ ہے کہ توحید میں اللہ کی صفات میں بھی کسی کو شریک نہیں کیا جاتا۔ نبی کریم
ﷺ نے دعا سکھاتے ہوئے فرمایا: اللَّهُمَّ أَنْتَ
رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ ترجمہ: اے
اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا
بندہ ہوں۔(صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب افضل الاستغفار، حدیث نمبر: 6306)
یہ دعا
بتاتی ہے کہ خالقیت، ربوبیت اور الوہیت سب اللہ کے لیے خاص ہیں۔
تیسرا
پہلو یہ ہے کہ توحید کا تقاضا ہے کہ عبادت صرف اللہ کے لیے ہو۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا: حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ
أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًاترجمہ: بندوں پر اللہ کا
حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔(صحیح
البخاری، کتاب التوحید، باب ما جاء فی دعاء النبی ﷺ امتہ الی توحید اللہ، حدیث نمبر:
7373)
چوتھا
پہلو یہ ہے کہ توحید دل کے یقین کا نام ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا
اللَّهُ مُسْتَيْقِنًا بِهَا قَلْبُهُ دَخَلَ الْجَنَّةَترجمہ: جو شخص دل کے یقین
کے ساتھ گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح
مسلم، کتاب الایمان، باب من لقی اللہ بالایمان وھو غیر شاک فیہ دخل الجنۃ، حدیث
نمبر: 31)
اس سے
واضح ہوتا ہے کہ توحید صرف زبان کا اقرار نہیں، بلکہ دل کا یقین بھی ضروری ہے۔
نبی کریم ﷺ نے
توحید کو بیان کرنے میں مثالوں اور تشبیہات کا بھی سہارا لیا تاکہ عام فہم کے لیے
آسانی ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لَا يَذْكُرُ رَبَّهُ مَثَلُ
الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ ترجمہ: جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو نہیں کرتا، ان کی مثال زندہ اور
مردہ کی سی ہے۔(صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب فضل ذکر اللہ عزوجل، حدیث نمبر:
6407)
اس مثال
سے معلوم ہوتا ہے کہ توحید اور ذکرِ الہی دل کو زندہ رکھتے ہیں۔
توحید کا
نبوی بیان شرک کی تمام صورتوں سے براءت کا اعلان بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
زندگی بھر لوگوں کو بتوں کی عبادت، قبروں کی پرستش سے روکا۔ آپ ﷺ کا
ہر خطبہ، ہر وعظ اور ہر دعا توحید کی دعوت پر ختم ہوتی تھی۔توحید کے بغیر کوئی عمل
قبول نہیں ہوتا، اور توحید کے ساتھ چھوٹا عمل بھی بڑا ہو جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کا بیان
ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ اللہ کو ایک مانو، اسی سے مانگو، اسی پر بھروسہ کرو، اور اسی
کے لیے جیو۔ یہی وہ راہ ہے جو انسان کو دنیا میں سکون اور آخرت میں نجات عطا کرتی
ہے۔
اللہ تعالی
ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس نے کی تمام انسانوں کو پیدا کیا ہے اور وہی ہم سب
کو پالنے والا ہے اور وہ ہم سب کا مالک اور خالق ہے اور سب کو رزق دینے والا بھی
ہے تمام کائنات کو پیدا رب تعالی نے فرمایا ہے اللہ تعالی ہر چیز سے پاک ہے اولاد
میں اس کا کوئی شریک نہیں اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں بالکل اکیلا ہے اور اس
کی ذات اور صفات میں بھی اس کا کوئی شریک نہیں آئیے حدیث مبارکہ کی روشنی میں ہم
توحید کے فضائل و برکات سنتے ہیں۔
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،
عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ
شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا
وَهُوَ خَلَقَكَ، قُلْتُ: إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ، قُلْتُ:
ثُمَّ أَيُّ قَالَ: وَأَنْ تَقْتُلَ
وَلَدَكَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ، قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ قَالَ: أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ۔
ترجمہ:ہم
سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور
نے، ان سے ابو وائل نے، ان سے عمرو بن شرحبیل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود نے بیان
کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ فرمایا
اور یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا
ہے۔ میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے، پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب
سے بڑا ہے؟ فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ
کھائیں گے۔ میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟ فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے
زنا کرو۔(صحیح بخاری،کتاب: تفاسیر کا بیان،باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ کسی کو
اللہ کا شریک مت بناؤ حالانکہ تم جانتے ہو،حدیث نمبر: 4477)
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سَمِعَ يَحْيَى بْنَ آدَمَ
، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ
عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،
قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عَلَى حِمَارٍ، يُقَالُ لَهُ: عُفَيْرٌ، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ
هَلْ تَدْرِي حَقَّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ
، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ
حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ، وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ
شَيْئًا، وَحَقَّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا
يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا
أُبَشِّرُ بِهِ النَّاسَ، قَالَ: لَا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا.
ترجمہ:ہم
سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن آدم سے سنا، انہوں نے کہا کہ
ہم سے ابوالحوص نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، ان سے عمرو بن میمون نے اور ان سے
معاذ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ جس گدھے
پر سوار تھے، میں اس پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپ ﷺ
نے فرمایا اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق اپنے بندوں پر کیا
ہے؟ اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر کیا ہے؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی
زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اس کی عبادت
کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر یہ
ہے کہ جو بندہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اللہ اسے عذاب نہ دے۔ میں
نے کہا یا رسول اللہ! کیا میں اس کی لوگوں کو بشارت نہ دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا
لوگوں کو اس کی بشارت نہ دو ورنہ وہ خالی اعتماد کر بیٹھیں گے۔ (اور نیک اعمال سے
غافل ہوجائیں گے) ۔(صحیح بخاری،کتاب: جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ،باب: گھوڑوں اور
گدھوں کا نام رکھنا،حدیث نمبر: 2856)
جیسا کہ
گزشتہ حدیث پاک میں گزر چکا ہے کہ اللہ تعالی اپنی ذات صفات اور ہر چیز میں اکیلا
ہے اس کا کوئی شریک نہیں ساری کائنات کا مالک اور خالق رب تعالی ہے اور اگر رب
تعالی کو کوئی اس کی ذات صفات میں شریک مانیں تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے
گا اس لیے ہمیں اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے ہمیں صرف اللہ تعالی کی ذات پر یقین
رکھنا چاہیے اور اس پر ایمان رکھنا چاہیے اور اللہ تعالی کے وحدانیت کی اقرار کرنا
چاہیے ۔اللہ تعالی ہمیں عقائد کے علوم سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
زین
علی عطاری (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی ،لاہور،پاکستان)
توحید کے
لغوی معنی ایک ماننا اور یکتا جاننا کے ہیں شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالی کو اس
کی ذات و صفات اور جملہ اوصاف میں یکتا اور بے مثل ماننا اور اس کے تقاضوں کے
مطابق عمل کرنا توحید کہلاتا ہے۔
قرآن مجید میں عقیدت توحید پر بہت زور دیا گیا
ہے اسی کی مناسبت سے قرآن مجید میں ایک سورت کا نام اخلاص اور توحید ہے جس میں
اللہ تعالی کی وحدانیت کو بیان کیا گیا ہے عقیدہ توحید کو تمام امور دین پر اہمیت
اور اولیت حاصل ہے۔ عقیدہ توحید کے بغیر کوئی عبادت اور عمل قبول نہیں ہوتا ۔آئیے
چند توحید کی نبوی تعلیمات ملاحظہ فرمائیں۔
( 1 ) نماز کو قائم رکھنا :نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ
کروں یہاں تک کہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور پیارے آقا صلی اللہ
تعالی علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں جب یہ کر
لیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچا لیں گے سوائے اسلامی حق کے اور ان کا حساب
اللہ کے ذمے ہے ۔(ابو داؤد فی سنن ،باب الایمان : جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 101
، حدیث نمبر : 2641 )
(2) اللہ کو ایک ماننا : حضرت جابر
بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک ہے۔( الترغیب و الترھیب
للمنذری ، جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 613 )
( 3 ) ایمان کی ادنی شاخ : نبی کریم
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں
اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا
راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(ابو داؤد شریف ، جلد نمبر : 5 ،
صفحہ نمبر : 55 ، حدیث نمبر : 4676 )
( 4 ) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
: نبی پاک ﷺ نے فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا
۔ اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس
کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا حج کرنا اور رمضان کے
روزے رکھنا ۔(النسائی فی سننہ ، جلد نمبر : 8 ، صفحہ نمبر: 107 ، حدیث نمبر : 5001
)
( 5 ) آگ حرام فرما دی : نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر آگ حرام کرے گا ۔( ترمذی شریف ، جلد
نمبر : 5 ، صفحہ نمبر : 33 ،حدیث نمبر : 2638 )
پیارے پیارے
اسلام بھائیوں اللہ تعالی کا بندوں پر اہم ترین حق اس کی وحدانیت پر ایمان رکھنا
ہے جو شخص ایک عقیدہ توحید اختیار کر لیتا ہے اللہ تعالی اسے جہنم کی آگ سے نجات
عطا فرمائے گا۔ اللہ عزوجل سے دعا ہے تو ہم نے عقیدہ توحید پر عمل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
اللہ پاک
کے آخری نبی ﷺ نے اپنی امت کی طرح طرح سے تربیت فرمائی آپ ﷺ نے
بنیادی طور پر اس امت کو عقیدہ توحید پر رہنمائی فرمائی اور یہ بیان فرمایا کہ عقیدہ
توحید سے ہی ایمان کی تکمیل ہے آئیں عقیدہ توحید پر ہم نبی پاک ﷺ کی
پانچ حدیث مبارکہ پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:
(1)نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ
کروں یہاں تک کہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور پیارے آقا صلی اللہ
تعالی علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں جب یہ کر
لیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچا لیں گے سوائے اسلامی حق کے اور ان کا حساب
اللہ کے ذمے ہے ۔( ابو داؤد فی سنن ،باب الایمان : جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 101
، حدیث نمبر : 2641 )
(2) حضرت
جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک ہے۔(الترغیب و الترہیب
للمنذری ، جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 613 )
( 3 ) نبی
کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں
اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا
راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔()ابو داؤد شریف ، جلد
نمبر : 5 ، صفحہ نمبر : 55 ، حدیث نمبر : 4676 )
( 4 ) نبی
پاک ﷺ نے فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا ۔ اس کی گواہی کہ اللہ کے
سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا
اور زکوۃ ادا کرنا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔)النسائی فی سننہ ، جلد
نمبر : 8 ، صفحہ نمبر: 107 ، حدیث نمبر : 5001 )
( 5 )نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر آگ حرام کرے گا ۔(ترمذی شریف ، جلد
نمبر : 5 ، صفحہ نمبر : 33 ،حدیث نمبر : 2638 )
اللہ پاک
سے دعا ہے کہ اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ابوبکر
حافظ محمد نعیم عطاری (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ عثمان غنی ،کراچی
،پاکستان)
اسلام کے
بنیادی عقائد میں سے سب سے اہم اور پہلا نظریہ " عقیدۂ توحید " ہے۔ توحید
تمام عقائد کی اِبتدا اور جَڑ ہے جس طرح درخت کا وُجود شاخ سے نہیں بلکہ جڑ کی وجہ
سے باقی رہتا ہے اسی طرح عقیدۂ توحید پر ایمان کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں
ہوسکتا۔ جو لوگ ایک سے زیادہ خدا ہونے کے قائل ہیں اللہ پاک نے اُن کے کُفر کا صاف
اعلان فرمایا ہے چنانچہ ارشادِ باری ہے : لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍۘ-وَ
مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ-وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا
یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۷۳)اَفَلَا یَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَهٗؕ-وَ اللّٰهُ
غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۷۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: بیشک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں اللہ تین خداؤں میں کا تیسرا ہے اور خدا
تو نہیں مگر ایک خدا اور اگر اپنی بات سے باز نہ آئے تو جو ان میں کافر مریں گے ان
کو ضرور دردناک عذاب پہونچے گا۔ تو کیوں نہیں رجوع کرتے اللہ کی طرف اور اس سے
بخشش مانگتے اور اللہ بخشنے والا مہربان۔ (سورۃ المائدۃ:73،74)
اور اسی
طرح حدیث میں بھی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے
بارگاہِ رِسالت میں عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! زمانہ جاہلیت میں
ابن جدعان (بنوتیم کا مشہور سچی) رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کیا کرتا تھا؛ مسکینوں
کو کھانا کھلاتا تھا،کیایہ اعمال اسے (آخرت میں) نفع دیں گے ؟نبی کریم صلی اللّٰہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:یہ اعمال اس کے کام نہیں آئیں گے ،کیونکہ اس نے (اللہ پر
ایمان نہ رکھنے کی وجہ سے) ایک دن بھی یہ نہیں کہا کہ اے اللہ! آخرت میں میری
خطاؤں کو بخش دینا ۔(مسلم ،ص111،حدیث:518)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَالْحَجُّ وَصَوْمُ رَمَضَانَ۔
ترجمہ حدیث
:روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے
اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا گیااس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد(
ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں اورنمازقائم
کرنا،زکوۃ دینا اور حج کرنا،اور رمضان کے روزے۔(بخاری و مسلم)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُوْنَ شُعْبَةً
فَأَفْضَلُهَا: قَولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذٰى
عَنِ الطَّرِيقِ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيْمَانِ۔
ترجمہ حدیث
:روایت ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(بخاری
و مسلم)
دیکھیں یہاں
پر حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا اسلام پانچ چیزوں پر قائم ہے ان
میں سب سے پہلے یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور دوسری حدیث میں بھی
سب سے پہلے یہ ہی فرمایا کہ ایمان کے چند اور ستر شاخیں ہیں ان میں بھی سب سے پہلے
جو بیان کیا گیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ان دونوں حدیثوں سے
ثابت ہوا کہ ایمان میں اللہ عزوجل کی وحدانیت سب سے اہم ہیں اللہ عزوجل ہمیں اپنے
عقائد پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
احمد
رضا عطاری (درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی، لاہور ،پاکستان)
اللہ ہی
کے لیے تمام تعریفیں ہیں جو اپنی بادشاہت اور عظیم الشان سلطنت کے نظام کو بہترین
انداز میں چلانے والا عزت و عظمت میں منفرد ویکتا ہے آسمان کو بغیر ستون کے بلند
کرنے والا اور اس میں لوگوں کے رزق مقرر فرمانے والا ہے۔ عقل اور سمجھ رکھنے والے
اسی کی عبادت کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ ایک ہے بے نیاز ہے اور وہی
معبود ہے اور انہیں یقین ہے کہ ساری مخلوق انہی کی مثل بندے ہیں جن سے رزق نہیں
مانگا جا سکتا کیونکہ ہر ایک ذرہ اسی کا پیدا کیا ہوا ہے آئیے توحید کے بیان پر
چند احادیث ملاحظہ کرتے ہیں ۔
( 1 ) حقیقی بادشاہ اللہ تعالیٰ ہے
: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : حقیقی بادشاہ اللہ تعالی ہے ۔(جامع الاحادیث ، باب : کتاب الایمان
/ توحید و صفات الٰہی ، جلد نمبر : 2 ، صفحہ نمبر : 21 ، حدیث نمبر : 17 ، مطبوعہ
: اکبر بک سیلرز لاہور )
( 2 ) اللہ کو ایک ماننا : حضرت جابر
بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے (
حجۃ الوداع کے موقع پر ) ارشاد فرمایا اے لوگوں تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک
ہے ۔( صحیح مسلم شریف ، باب : کتاب الایمان ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ نمبر : 46 )
( 3 ) اللہ پر یقینی ایمان رکھنا : روایت
ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے ۔(
مشکوٰۃ المصابیح ، باب : کتاب الایمان ، الفصل الاول ، صفحہ نمبر : 13 ، حدیث نمبر
: 3 )
( 4 ) اسلام کی بنیاد : حضور
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا؛ اس کی گواہی کے اللہ
کے سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا
اور زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے ۔(صحیح البخاری ، باب : کتاب الایمان ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ
نمبر : 49 ، حدیث نمبر : 8 )
( 5 ) آگ حرام ہو جائے گی : نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا جو گواہی دے کے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر اگ حرام کرے گا ۔( ترمذی ، جلد نمبر : 5
، صفحہ نمبر : 33 ، حدیث نمبر : 2638 )
پیارے پیارے
اسلام بھائیوں عقیدہ توحید کو ماننے والا شخص غیرت مند اور بہادر ہوتا ہے کیونکہ
اسے یقین ہوتا ہے کہ تمام قوتوں کا مالک اللہ تعالی ہے وہ صرف اور صرف اسی کے
سامنے جھکتا ہے اور صرف اسی سے ڈرتا ہے عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والا انسان
پرامید ہوتا ہے اور وہ پرسکون اور اطمینان بخش زندگی گزارتا ہے عقیدہ توحید انسان
میں صبر و قناعت بلند حمتی اور توکل جیسی صفات بھی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے
انسان مشکل سے مشکل کام اور بڑی سے بڑی تکلیف سے پریشان نہیں ہوتا اللہ تعالی ہمیں
اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
توحید دین
کی جان ہے۔ ساری شریعت، سارے اعمال، ساری دعوتیں اسی ایک نکتے پر کھڑی ہیں کہ اللہ
ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، وہی عبادت کے لائق ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
اسی حقیقت کو سب سے زیادہ واضح کیا، سب سے زیادہ محبت سے سمجھایا۔اللہ تعالیٰ نے
قرآن میں فرمایا:
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ
كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد
اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔ (سورۃ الاخلاص، آیات 1-4)
ام ابن کثیر
رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: کہ یہ سورت
اللہ کی وحدانیت اور اس کی صفاتِ کمال کو بیان کرتی ہے، اور یہی توحید کی روح ہے۔(تفسیر
ابن کثیر، 8/ 547)
نبوی بیان
میں توحید محض نظریہ نہیں رہتی، وہ زندگی بن جاتی ہے۔
آپ ﷺ نے
صحابہ کو سکھایا کہ دعا میں صرف اللہ کو پکارو، مدد میں صرف اسی سے مانگو، ڈر اور
امید صرف اسی سے رکھو۔ فرمایا: إِذَا سَأَلْتَ
فَاسْأَلِ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِترجمہ:
"جب مانگو تو اللہ سے مانگو، اور جب مدد چاہو تو اللہ سے مدد مانگو"۔ (سنن
الترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، حدیث نمبر: 2516)
آپ ﷺ نے
شرک کے ہر باریک راستے پر بھی خبردار کیا، تاکہ توحید خالص رہے۔ فرمایا: أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَیْکُمُ الشِّرْکُ الْأَصْغَرُترجمہ:
"مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف شرکِ اصغر کا ہے"۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول
اللہ، شرکِ اصغر کیا ہے؟ فرمایا: "الریاء"۔ (مسند احمد، 5/ 428)
صحابہ
کرام رضی اللہ عنہم نے اسی نبوی بیان کو سینے میں بسایا۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی
زبان پر گرم لوہے کے نیچے بھی "احد احد" تھا۔ حضرت خبیب رضی اللہ عنہ صلیب
پر چڑھ کر بھی کہتے تھے کہ میں اللہ کے سوا کسی کو نہیں پکارتا۔ یہی وہ اثر تھا جو
توحید کے نبوی بیان نے دلوں پر چھوڑا۔
اس لیے
توحید کا نبوی بیان ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ کو جاننا، اسے ماننا، اور اسی کے لیے جینا
ہی اصل زندگی ہے۔ جب دل میں یہ یقین اتر آتا ہے کہ نفع نقصان، عزت ذلت، سب اسی کے
ہاتھ میں ہے، تو بندہ بے نیاز ہو جاتا ہے۔ پھر نہ مخلوق کی چاپلوسی باقی رہتی ہے،
نہ اس کے غم کا بوجھ۔ دل کہتا ہے: "حسبی اللہ
ونعم الوکیل"۔ اور یہی وہ سکون ہے جس کا وعدہ اللہ نے اپنے موحد بندوں سے کیا ہے۔
Dawateislami