توحید اسلام کی اصل، تمام انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا مرکز، اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی بنیاد ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے صرف عقلی گفتگو سے نہیں بلکہ اپنے ارشادات، دعاؤں، تعلیمات اور عملی تربیت کے ذریعے واضح فرمایا کہ عبادت، خوف، امید، دعا، استعانت اور کامل بندگی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔ اسی لیے احادیثِ نبویہ میں توحید کبھی عقیدے کی اصل کے طور پر، کبھی اسلام کی بنیاد کے طور پر، اور کبھی بندے کے نجات پانے کے سب سے بڑے سبب کے طور پر بیان ہوئی ہے۔ ذیل میں احادیث اسی حقیقت کو نہایت روشن انداز میں بیان کرتی ہیں۔

(1) بندوں پر اللہ کا حق:عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ يُقَالُ لَهُ عُفَيْرٌقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:يَا مُعَاذُ، هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ؟قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا

ترجمہ:حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا:یہ کہ وہ صرف اللہ کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں۔(صحیح بخاری حدیث نمبر2856)

اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ سب سے پہلا اور سب سے بڑا اللہ کا حق انسان پرخالص توحید ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے بندوں سے سب سے پہلے مال، عبادت کی کثرت یا نفل اعمال نہیں مانگے بلکہ یہ مطالبہ فرمایا کہ عبادت صرف اسکی کی جائے اور شرک سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ یہی تمام دین کی بنیاد ہے۔

( 2) اسلام کی بنیاد توحید پر ہے:عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ، عَلَى أَنْ يُعْبَدَ اللَّهُ وَيُكْفَرَ بِمَا دُونَهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ

ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: صرف اللہ کی عبادت کی جائے اور اس کے سوا ہر معبود کا انکار کیا جائے، نماز قائم کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، بیت اللہ کا حج کیا جائے اور رمضان کے روزے رکھے جائیں۔(صحیح مسلم حدیث نمبر: 16)

اس حدیث میں نبی کریم ﷺ نے واضح کر دیا کہ اسلام کے تمام ارکان سے پہلے اللہ وحدہٗ لا شریک کی عبادت اور غیر اللہ کی نفی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ بھی اسی وقت معتبر ہیں جب بنیادِتوحید صحیح ہو۔

( 3) کرب کے وقت نبی ﷺ کی توحیدی دعا:عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو بِهِنَّ عِنْدَ الْكَرْبِ:لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِترجمہ:حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سخت پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے:اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں، وہ عظمت والا، بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ آسمانوں اور عرشِ کریم کا رب ہے۔(صحیح بخاری حدیث نمبر: 7431)

یہ حدیث بتاتی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شدید پریشانی اور کرب کے وقت بھی توحید ہی کو پکارا۔ اس سے معلوم ہوا کہ دعا، فریاد، امید اور مدد طلب کرنے کا حقیقی مرکز صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ یہی توحیدِ دعا اور توحیدِ استعانت کی عملی تعلیم ہے۔اللہ پاک ہمیں ہمیشہ توحید پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔


توحید صرف ایک نظریہ ہی نہیں بلکہ توحید ساری کائنات کے ایمان کی اصل اور بنیاد ہے ایک اللہ وحدہ لا شریک پر ایمان لانا انسان کو ہر خوف اور دباؤ سے آزاد کر کے صرف اپنے خالق کے سامنے سر جھکانے پر زور دیتا ہے جو سب سے اعلی اور بے شریک ہے اللہ تبارک تعالی کی وحدانیت ایسی چیز ہے کہ جس کو خود رب کریم نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا:

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) ترجمہ کنزالعرفان: تم فرماؤ وہ اللہ ایک ہے ۔(پ30 ، سورۃ112، آیت: 1)

اب ہم اسی توحید کو نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زبانی سنتے ہیں:

(1) جان و مال کی حفاظت:عَنْ اَبِيْ عَبْدِ اللهِ طَارِقِ بْنِ اَشْیَمْ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ : مَنْ قَالَ : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَكَفَرَ بِمَا يُعْبَدُ مِنْ دُ وْنِ اللهِ حَرُمَ مَا لُہُ وَ دَمُہُ وَحِسَابُهُ عَلَى اللهِ تَعَالٰى

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابوعبداللہ طارق بن اشیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے ، فرماتے ہیں کہ میں نے دو عالم کے مالک ومختار ، مکی مَدَنی سرکارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے سنا : ’’جس نےلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے علاوہ جن باطل خداؤں کی پوجا کی جاتی ہے ان کا انکار کیا تو اس کا مال اور جان محفوظ ہوگئے اور اس کا حساب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سپرد ہے ۔ (فیضان ریاض الصالحین، جلد:4، حدیث نمبر:391)

(2) جہنم سے آزادی: عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ مَنْ شَھِدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ النّارَ

ترجمہ: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں نے آقا کریم علیہ الصلوۃ والسلام کو فرماتے ہوئے سنا : جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اس کے رسول ہیں اللہ نے اس پر جہنم کو حرام فرما دیا۔(صحیح مسلم ،کتاب الایمان،باب من لقى الله بالايمان الخ، جلد: 1،صفحہ: 52، حدیث: 29)

(3) قبول اسلام کے ثمرات: عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضيَ اللهُ عَنْهُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلّی اللہ علیہ وسلّم قَالَ: اُمِرْتُ اَنْ اُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰى يَشْهَدُوْا اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللهِ وَيُقِيْمُوْا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوْا الزَّكَاةَ فَاِذَا فَعَلُوْا ذٰلِكَ عَصَمُوْا مِنِّيْ دِمَآءَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ اِلَّا بِحَقِّ الْاِسْلَامِ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ تَعَالٰى.

ترجمہ: حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جہاد کروں یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ پاک کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم ) اللہ پاک کے رسول ہیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں۔ پس جب انہوں نے یہ کام کرلیا تو انہوں نے مجھ سے اپنا خون اور مال بچالیا سوائے اسلام کے حق کے اور ان کا حساب اللہ پاک کے ذمَّۂ کرم پر ہے۔( صحیح البخاری مترجم،کتاب الایمان،باب فان تابوا واقاموا الصلاۃ،جلد:1 ، صفحہ نمبر: 20،حدیث نمبر 25، مکتبہ المدینہ کراچی)

(4) پہلے دعوت توحید: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ... عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، يَقُولُ لَمَّا بَعَثَ النَّبِيُّ ﷺ مُعَاذًا نَحْوَ الْيَمَنِ قَالَ لَهُ: إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَى أَنْ يُوَحِّدُوا اللَّهَ تَعَالَی۔

ترجمہ: جب نبی کریم ﷺ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو فرمایا: "تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جا رہے ہو، لہذا سب سے پہلے انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ وہ اللہ کو ایک مانیں (توحید کا اقرار کریں)۔

(صحیح بخاری ، کتاب التوحید ، باب ما جاء فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ ﷺ أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَی،جلد:3، صفحہ نمبر : 748، حدیث نمبر 7372)

اس پرفتن دور میں اللہ رب العزت ہمیں بھی عقیدہ توحید ورسالت پر ثابت قدمی عطا فرمائے اور نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کی توفیق عطا فرمائے ٰامین بجاہ خاتم النبیین ﷺ ۔


اسلام کی بنیاد جس عظیم عقیدے پر قائم ہے وہ عقیدۂ توحید ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس نے انسان کو بندوں کی غلامی سے نکال کر صرف ایک اللہ تعالیٰ کی بندگی کا شعور عطا کیا۔ تاریخِ انسانیت کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جب بھی انسان گمراہی، شرک اور باطل نظریات میں مبتلا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا تاکہ وہ انسانیت کو خالص توحید کی طرف بلائیں۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا مرکزی نقطہ یہی تھا کہ انسان صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے اور اسی کو کائنات کا حقیقی مالک، خالق اور معبود سمجھے۔ نبی کریم  ﷺ نے بھی مکہ کے مشرکانہ ماحول میں سب سے پہلے جس پیغام کو بلند فرمایا وہ توحید ہی کا پیغام تھا۔ یہی عقیدہ انسان کے دل کو پاکیزگی، اعمال کو اخلاص اور معاشرے کو عدل و مساوات عطا کرتا ہے۔

توحید لغوی اعتبار سے "ایک ماننے" کے معنی میں آتا ہے، جبکہ شرعی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کو ذات، صفات، عبادات اور اختیارات میں یکتا ماننے کا نام توحید ہے۔

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)

ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔ (سورۃ الاخلاص: 1-2)

یہ مختصر سورت عقیدۂ توحید کا جامع خلاصہ ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور بے نیازی کو بیان کیا گیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مکہ مکرمہ میں تیرہ برس تک بنیادی طور پر اسی عقیدے کی تبلیغ فرمائی۔ کفارِ مکہ بتوں کی پوجا کرتے، فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہتے اور مختلف معبودانِ باطلہ کے سامنے جھکتے تھے، مگر حضور اکرم ﷺ نے نہایت استقامت کے ساتھ اعلان فرمایا کہ عبادت صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔

قرآنِ مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ(۲۵)

ترجمۂ کنزالایمان: اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی کو پوجو۔ (سورۃ الانبیاء: 25)

تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت ایک ہی تھی، یعنی خالص توحید کی دعوت۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے قول و عمل سے اس عقیدے کو نہ صرف واضح فرمایا بلکہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے دلوں میں اسے راسخ بھی کر دیا۔

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجتے وقت فرمایا:فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُترجمہ: سب سے پہلے انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔(صحیح البخاری، کتاب الزکاۃ، أخذ الصدقة من الأغنياء، حدیث نمبر: 1395)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اسلامی دعوت کی بنیاد سب سے پہلے توحید ہے۔ اگر عقیدہ درست نہ ہو تو اعمال کی عمارت بھی مضبوط نہیں رہتی۔

مکی دور میں کفار نے نبی کریم ﷺ کی شدید مخالفت کی، کیونکہ توحید کا پیغام ان کے باطل معبودوں، قبائلی غرور اور معاشی مفادات کے خلاف تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ حضور ﷺ کچھ نرمی اختیار کریں، مگر قرآنِ مجید نے دو ٹوک اعلان فرمایا:لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠(۶)

ترجمہ کنزالایمان: تمہیں تمہارا دین اور مجھے میرا دی۔(سورۃ الکافرون: 6)

نبی کریم ﷺ نے ہر قسم کے شرک کی تردید فرمائی۔ آپ ﷺ نے فرمایا:مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَترجمہ: جو اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔(صحیح البخاری، کتاب التفسیر، باب قوله تعالى فلا تجعلوا لله أنداداً، حدیث نمبر: 4497)

عقیدۂ توحید انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ جب بندہ صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتا اور اسی پر بھروسہ کرتا ہے تو اس کے اندر خود اعتمادی، صبر، قناعت اور اخلاص پیدا ہوتا ہے۔ توحید انسان کو ظاہری طاقتوں کے خوف سے آزاد کرتی ہے۔ اسی طرح ایک توحیدی معاشرہ عدل، مساوات، بھائی چارے اور اتحاد کا گہوارہ بنتا ہے، کیونکہ سب انسان ایک اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُترجمہ: سب سے افضل ذکر “لا إله إلا الله” ہے۔

(سنن الترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء في فضل التهليل، حدیث نمبر: 3383)

آج امتِ مسلمہ کو سب سے زیادہ ضرورت اسی بات کی ہے کہ وہ توحید کے حقیقی مفہوم کو سمجھے اور اپنی زندگیوں میں اسے نافذ کرے۔ مسلمانوں کی کمزوری، انتشار اور زوال کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنے عقیدے کی روح کو کمزور کر دیا ہے۔ اگر امت دوبارہ قرآن و سنت کی تعلیمات اور عقیدۂ توحید کو مضبوطی سے تھام لے تو عزت و سربلندی دوبارہ حاصل ہو سکتی ہے۔

توحید تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی مشترکہ دعوت اور اسلام کی اساس ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری حیاتِ مبارکہ میں اسی عقیدے کی تبلیغ فرمائی اور انسانیت کو شرک کی تاریکیوں سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے نور سے روشناس کرایا۔ عقیدۂ توحید نہ صرف انسان کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے بلکہ اس کے کردار، اخلاق اور معاشرت کو بھی پاکیزگی عطا کرتا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان خالص توحید کو سمجھیں، اس پر عمل کریں اور اپنی نسلوں تک اس پیغام کو پہنچائیں، کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اسی میں مضمر ہے۔


انسانیت کی سب سے بڑی ضرورت عقیدۂ توحید ہے۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام اسی دعوت کو لے کر آئے، مگر نبی کریم  ﷺ نے جس وضاحت اور حکمت کے ساتھ توحید بیان فرمائی وہ بے مثال ہے۔ آپ ﷺ کی بعثت کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ مخلوق کو خالق سے جوڑ دیا جائے۔مکہ میں شرک کا اندھیرا تھا۔ لوگ لات، منات، عزیٰ اور ہبل کے بتوں کو پوجتے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کی زبان سے توحید کا سب سے جامع تعارف سورۃ الاخلاص میں کروایا:

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)

ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔(سورۃ الاخلاص: 1-4)

یہ چار آیتیں شرک کی ہر قسم کو جڑ سے کاٹ دیتی ہیں۔

نبی کریم ﷺ نے دعوت میں ہمیشہ توحید کو پہلے نمبر پر رکھا۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کا گورنر بنا کر بھیجتے وقت فرمایا: فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُترجمہ: سب سے پہلے انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (صحیح البخاری، کتاب الزکاۃ، حدیث نمبر: 1395)

اس سے معلوم ہوا کہ نماز، روزہ، زکوٰۃ سب بعد میں ہیں، اصل بنیاد کلمۂ توحید ہے۔

آپ ﷺ نے شرک کے ہر راستے کو بند فرمایا۔ غیر اللہ کی قسم سے منع کیا: مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ أَشْرَكَترجمہ: جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔ (سنن ابی داود، حدیث نمبر: 3251)

ایک شخص نے کہا: "مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ" جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: أَجَعَلْتَنِي لِلَّهِ نِدًّا قُلْ مَا شَاءَ اللَّهُ وَحْدَهُ ترجمہ: کیا تم نے مجھے اللہ کا شریک ٹھہرا دیا؟ کہو جو اکیلا اللہ چاہے۔ (مسند احمد، حدیث نمبر: 1965)

آپ ﷺ کی ساری زندگی اس آیت کی عملی تفسیر تھی:

قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲)

ترجمہ کنزالایمان: تم فرماؤ بے شک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو رب سارے جہان کا ۔ (سورۃ الانعام: 162)

یہی وہ توحید ہے جس نے صحابہ کو بدر و حنین میں سرخرو کیا اور قیصر و کسریٰ کے محلات میں کلمہ بلند کیا۔ جب دل میں اللہ کی کبریائی بیٹھ جائے تو پھر نہ کسی کا خوف رہتا ہے نہ کسی سے امید۔ یہی آزادی ہے اور یہی بندگی کا کمال ہے۔


(1)وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَالْحَجُّ وَصَوْمُ رَمَضَانَ

ترجمہ :روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا گیا اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد( ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں اورنمازقائم کرنا زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:4)

(2)وَعَنْہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيْهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: مَنْ كَانَ اللّٰهُ وَرَسُولُهٗ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لَا يُحِبُّهٗ إِلَّا لِلّٰهِ وَمَنْ يَكْرَهُ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللّٰهُ مِنْهُ كَمَا يُكْرَهُ أَنْ يُلْقٰى فِي النَّارِ

ترجمہ :روایت ہے اُنہی سے فرماتے ہیں فرمایا نبی ﷺ نے کہ جس میں تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی لذت پالے گا الله و رسول تمام ماسواءسےزیادہ پیارے ہوں جوبندےسےصرف الله کے لیے محبت کرےجو کفر میں لوٹ جانا جب کہ رب نے اس سے بچالیا ایسا بُرا جانے جیسے آگ میں ڈالا جانا ۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:8)

(3) وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتٰی أَعْرَابِيٌّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: دُلَّنِي عَلٰی عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ قَالَ تَعْبُدُ اللهَ وَلَا تُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا وَتُقِيْمُ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ وَتُؤَدِّيْ الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ وَتَصُوْمُ رَمَضَانَ . قَالَ: وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِيَدِهٖ لَا أَزِيْدُ عَلٰى هٰذَا شَيْئًا وَلَا أَنْقُصُ مِنْهُ. فَلَمَّا وَلّٰى قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلٰی رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلٰی هٰذَا

ترجمہ :روایت ہےحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتےہیں کہ ایک دیہاتی حضورعلیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کرنے لگے کہ مجھے ایسے کام کی ہدایت فرمایئے کہ میں وہ کروں تو جنتی ہوجاؤں فرمایا الله کو پوجو اُس کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نماز قائم کرو،زکوۃ فرض دو،رمضان کے روزے رکھو وہ بولے قسم اس کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کبھی اس سے کچھ گھٹاؤں بڑھاؤں گا نہیں پھرجب وہ چل دیئے تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ جو جنتی مردکو دیکھنا چاہے وہ اسے دیکھ لے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 ،حدیث نمبر14)

(4)وَعَنْ أَبِيْ مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَحَدٌ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى يَسْمَعُهُ مِنَ اللّٰهِ يَدْعُوْنَ لَهُ الْوَلَدَ ثُمَّ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ

ترجمہ :اور روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نے کہ تکلیف دہ بات کو سنتے ہوئے صبر کرنے والا خدا سے بڑھ کر کوئی نہیں لوگ اس کے لئے اولاد کا دعویٰ کرتے ہیں پھر بھی وہ انہیں راحت و رزق دیئے جاتا ہے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 ،حدیث نمبر:23)


دینِ اسلام کا سب سے بنیادی عقیدہ عقیدہِ توحید ہے یہی وہ عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا اطلاق ہوتا ہے اور عقیدے پر ہی اسلام کی پوری عمارت قائم ہے۔اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کا مرکز عقیدہ ہی رہا ہے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ  ﷺ تک جتنے انبیاء کرام علیہم السلام اس جہاں میں مبعوث فرمائے تمام نے اپنے احسن انداز میں فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی قوموں کو بہترین انداز میں اللہ عزوجل کی وحدانیت بیان فرمائی ۔ اللہ عزوجل نے قرآن مجید کی بیشتر آیات میں واضح الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام کیسے اللہ عزوجل کی وحدانیت بیان فرمایا کرتے تھے ۔

وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَۚ-فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُؕ-فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ(۳۶)

ترجمہ کنزالایمان : اور بےشک ہر امّت میں سے ہم نے ایک رسول بھیجا کہ اللہ کو پوجو اور شیطان سے بچو تو ان میں کسی کو اللہ نے راہ دکھائی اور کسی پر گمراہی ٹھیک اتری تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا۔(سورۃ النحل :36)

تفسیر صراط الجنان :وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا:اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا ۔ یعنی جس طرح ہم نے تم میں محمد مصطفٰی ﷺ کو بھیجا اسی طرح ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا اور ہر رسول کو حکم دیا کہ وہ اپنی قوم سے فرمائیں کہ اے لوگو!اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرو اور شیطان کی پیروی کرنے سے بچو تو ان اُمتوں میں کسی کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیدی تووہ ایمان سے مشرف ہوئے اور کسی پر علمِ الٰہی میں گمراہی ثابت ہوگئی تووہ اپنی اَزلی شقاوت کی وجہ سے کفر پر مرے اور ایمان سے محروم رہے۔ اے کفارِ مکہ! تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اپنے رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے والوں کاکیسا انجام ہوا؟ انہیں اللہ تعالیٰ نے ہلاک کر دیا اور اُن کے شہر ویران کر دئیے ،ان کی اجڑی ہوئی بستیاں اُن کی بربادی کی خبر دیتی ہیں ،اس کو دیکھ کر سمجھو کہ اگر تم بھی اُن کی طرح کفر و تکذیب پر مُصِر رہے تو تمہارا بھی ایسا ہی انجام ہونا ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۳۶، ۳ / ۱۲۲، مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۵۹۵، جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۲۱۸، ملتقطاً)

اس آیت سے معلوم ہوا کہ توحید تمام انبیاء کرام کی دعوت کا مرکز رہا ہے اور اسی میں ہی امت کی بھلائی ہے۔

دوسری جگہ ارشاد خداوندی ہے :وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠(۱۶۳)

ترجمۂ کنزالایمان:اور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی بڑی رحمت والا مہربان۔ (سورۃ البقرۃ:163)

تفسیر صراط الجنان:وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ: اور تمہارا معبود ایک معبود ہے۔ کفار نے حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اللہ تعالیٰ کی شان و صفت معلوم کی تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی کہ تمہارا معبودایک معبود ہے۔(خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۶۳، ۱ / ۱۰۸)

نہ اس کے اجزاء ہیں ، نہ کوئی اس کی مثل ہے ، معبود و رب ہونے میں کوئی اس کا شریک نہیں ، وہ اپنی ذات و صفات اور افعال میں یکتا ہے، مخلوق کو تنہا اسی نے بنایا، وہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔

اور احادیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے اور بیشتر احادیث طیبہ میں ذکر ہوا ہے کہ حضور نبی اکرم خاتم النبیین ﷺ کیسے اللہ پاک کی توحید کا بیان فرماتے تھے چنانچہ :

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا رَجُلٌ شَدِيدُ بَيَاضِ الثِّيَابِ شَدِيدُ سَوَادِ الشَّعْرِ لَا يُرٰى عَلَيْهِ أَثَرُ السَّفَرِ وَلَا يَعْرِفُهُ مِنَّا أَحَدٌ حَتَّى جَلَسَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فأسند رُكْبَتَيْهِ إِلَى رُكْبَتَيْهِ وَوَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى فَخِذَيْهِ وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِسْلَامِ قَالَ:الْإِسْلَامُ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ

روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب( رضی اللہ عنہ) سے فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضرتھے کہ ایک صاحب ہمارے سامنےنمودارہوئے جن کے کپڑے بہت سفیداور بال خوب کالے تھے اُن پر آثارِ سفر ظاہر نہ تھے اور ہم سےکوئی اُنہیں پہچانتا بھی نہ تھایہاں تک کہ حضور( ﷺ ) کے پاس بیٹھے اور اپنے گھٹنے حضور( ﷺ ) کےگھٹنوں شریف سے مَس کر دیئےاور اپنے ہاتھ اپنے زانو پر رکھےاور عرض کیا اَےمحمد( ﷺ )مجھے اسلام کے متعلق بتائیے فرمایا کہ اسلام یہ ہے کہ تم گواہی دو کہ اللہ کےسواءکوئی معبودنہیں اورمحمداللہ کے رسول ہیں۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ج1 ،حدیث نمبر1)

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوْا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ

روایت ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نےکہ مجھے حکم دیا گیا کہ لوگوں سے جنگ کروں تاکہ گواہی دیں کہ رب کے سواکوئی معبودنہیں اورمحمد الله کے رسول ہیں۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 ،حدیث نمبر:12)

ان آیات کریمہ اور احادیث طیبہ سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ اسلام کی اصل توحید ہے۔اور یہ توحید نبی اکرم ﷺ اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام کا دعوت کا مرکز رہا ہے۔تو ہمیں بھی چائیے کہ ہم اپنے عقیدے کی درست اصلاح کریں علم دین حاصل کریں علمائے کرام کی صحبت میں رہیں ان کے درس و بیان میں شرکت کو یقینی بنائے۔بدمذہبوں کی بیٹھک سے دور رہیں۔ان شاء اللہ اللہ نے چاہا اسی میں کامیابی حاصل ہوگی۔

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین۔


جس طرح ایک انسان کا زندہ رہنے کے لیے سانس کا ہونا ضروری ہے اور جس طرح ایک انسان کو اپنی دنیا بہتر کرنے کے لیے دنیا کے تمام سہولت کا دستیاب ہونا ضروری ہے اسی طرح آخرت میں سرخرو ہونے کے لیے آخرت میں وہ نعمت والا گھر یعنی جنت حاصل کرنے کے لیے آخرت میں اپنے آپ کو نیک متقین پرہیزگار صالحین اور اللہ کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ بندہ رب کی وحدانیت پر ایمان رکھتا ہو رب تعالی کی وحدانیت کے متعلق حدیث مبارکہ ۔

حضرتِ سَیِّدُنااَبو نجیح عَمْرو بِن عَبَسَہ سُلَمِي رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں زمانۂ جاہلیت میں یہ گمان کرتا تھا کہ لوگ گمراہی میں پڑے ہیں اور وہ کسی صحیح دین پر نہیں ہیں ۔ وہ بتوں کی پوجا کرتے ہیں پھر میں نے سنا کہ مکے میں کوئی شخص ہے جو کہ خبریں دیتاہے ۔ میں اپنی سواری پر بیٹھا اور ان کے پاس پہنچ گیاوہاں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کسی خفیہ مقام پر تھے اور اُن کی قوم اُن پر دلیر تھی ، میں حیلے بہانے سے مکے میں اُن تک پہنچ گیا ، میں نے اُن سے عرض کی : ’’آپ کون ہیں؟ ‘‘ انہوں نے فرمایا : ” میں نبی ہوں ۔ “ میں نے پوچھا : ’’ نبی کسے کہتے ہیں؟ ‘‘ فرمایا : ” مجھےاللہ عَزَّوَجَلَّ نے بھیجا ہے ۔ “ میں نے عرض کی : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو کیا چیز دے کر بھیجا ہے ؟ ‘‘ فرمایا : ”اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے صلہ رحمی ، بت شکنی ، توحید اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنے کے پیغام کے ساتھ بھیجا ہے ۔ “ میں نے عرض کی : ’’اِس دین پر آپ کے ساتھ کون کون ہے ؟ ‘‘ فرمایا : ” آزاد اور غلام ۔ “ ( حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ اُس وقت حضرت سَیِّدُنَا ابو بکر صدیق اور سَیِّدُنَا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا تھے ۔ ) میں نے عرض کی : ’’میں آپ کی پیروی کرتا ہوں ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ” ابھی تم اِس کی استطاعت نہیں رکھتے ، کیا تم میرا اور میرے ساتھیوں کا حال نہیں دیکھ رہے ؟ بلکہ ابھی تم اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ جاؤ جب تم سنو کہ مجھے غلبہ حاصل ہوگیا ہے تو میرے پاس آجانا ۔ “حضرت سَیِّدُنَاعَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر چلا گیا اور بعد ازاں رسول اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لے گئے ۔ میں اپنے گھر پر تھا اور میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد لوگوں سے آپ کے بارے میں معلومات کرتا رہتا ، حتی کہ میرے خاندان کے کچھ لوگ مدینے شریف سے میرے پاس آئے تو میں نے اُن سے پوچھا : ’’جو صاحب مدینے تشریف لائے ہیں ان کا کیا حال ہے ؟ ‘‘ انہوں نے بتایا : ’’ لوگ تیزی سے ان کی دعوت قبول کر رہے ہیں ، اُن کی قوم نے انہیں قتل کرنا چاہا لیکن وہ ایسا نہ کرسکے ۔ ‘‘ حضرت عَمرو بن عبسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ پس میں مدینے پہنچ گیا ، میں نے حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟ ‘‘رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” ہاں تم مجھے مکے میں ملے تھے ۔ “ میں نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے اُن چیزوں کے بارے میں بتائیں جواللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کو بتائی ہیں اور جنہیں میں نہیں جانتا ، مجھے نمازکے بارے میں بتائیں ۔ ‘‘رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” صبح کی نماز پڑھو ، پھر اس وقت تک نماز سے رُکے رہو جب تک سورج ایک نیزے کے برابر بلند نہ ہوجائے کیونکہ سورج شیطان کے سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور اُس وقت کافر اُس کو سجدے کرتے ہیں ، پھر نماز پڑھو کیونکہ اس وقت فرشتے نماز میں حاضر ہوتے اور گواہی دیتے ہیں یہاں تک کہ جب سایہ نیزے کی مقدار سے کم ہوجائے تو اُس کے بعد نماز سے رُک جاؤکیونکہ اس وقت جہنم بھڑکائی جاتی ہے ، پھر جب سورج ڈھل جائے تو نماز پڑھو کیونکہ نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں یہاں تک کہ تم عصر کی نماز پڑھو ، پھر نماز سے رُکے رہو یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے کیونکہ سورج شیطان کے سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور اُس وقت کفار اُسے سجدہ کرتے ہیں ۔ “ حضرت سَیِّدُنَاعَمرو بن عبسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے وضو کے بارے میں بتائیے ۔ ‘‘ فرمایا : ” تم میں سے جو شخص بھی وضو کا پانی لے کر کلی کرتا ہے ، پھر ناک میں پانی ڈالتا ہے اور ناک صاف کرتا ہے تو اُس کے چہرے ، منہ اور ناک کے گناہ جھڑ جاتے ہیں ، پھر جب وہ حکم الٰہی کے مطابق اپنا چہرہ دھوتا ہے تو داڑھی کے اَطراف سے چہرے کے گناہ پانی کے ساتھ گِر جاتے ہیں پھر جب وہ اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھوتا ہے تو اُس کے ہاتھوں کے گناہ انگلیوں سے پانی کے ساتھ گر جاتے ہیں پھر اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ بالوں کے کناروں سے پانی کے ساتھ بہہ جاتے ہیں ، پھر وہ اپنے پاؤں ٹخنوں سمیت دھوتا ہے تو اس کے پیروں کے گناہ انگلیوں سے پانی کے ساتھ گر جاتے ہیں ، پھر اگر وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی ایسی حمد و ثناء کرے جو اس کی شان کے لائق ہے اور اپنے دل کواللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے تمام چیزوں سے فارغ کرے تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے جیسے اُس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔ “

حضرت سَیِّدُنَاعَمرو بن عبسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ حدیث صحابی رسول حضرت سَیِّدُنَا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو سنائی تو ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کہا : ” اے عَمْرو ! دیکھو تم کیا کہہ رہے ہو ، کیا ایک ہی جگہ پر ( ایک ہی عمل سے ) کسی کو اتنا اجر مل سکتا ہے ؟“حضرت سَیِّدُنَاعَمرو بن عبسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا : ” اے ابو امامہ ! میں بوڑھا ہوچکا ہوں ، میری ہڈیاں کمزور ہو چکی ہیں ، میری موت کا وقت قریب آچکا ہے ، اس حالت میں مجھے کیا ضرورت کہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر جھوٹ باندھوں ، اگر میں نے یہ حدیث رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ایک بار ، دو بار ، تین بار حتّٰی کہ سات بار تک نہ سنی ہوتی تو میں اس حدیث کو کبھی بیان نہ کرتا بلکہ میں نے تو یہ حدیث سات بار سے بھی زیادہ سُنی ہے ۔ “(فیضان ریاض الصالحین جلد:4 ، حدیث نمبر:438 )

حدیث مبارکہ کی تشریح ۔ یہ حدیث مبارکہ مکمل ذکر کی گئی ہے اس میں کئی پہلوؤں کا بیان ہے حدیث مبارکہ کے شروع میں وہ باتیں ذکر کی گئی ہیں جس کا تعلق ہمارے موضوع سے ہے جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نبیوں کا تشریف لانا نبیوں کا بھیجا جانا رسولوں کا تشریف لانا ان تمام کو اگر ہم دیکھیں تو ان تمام سے ایک ہی بات معلوم ہوگی کہ یہ تمام محض رب تعالی کی وحدانیت کو بیان کرنے اور رب کے بندوں کو رب سے ملوانے اور رب کی طرف لوٹنے کے لیے مبعوث فرمائے گئے ۔

رب تعالی سے دعا ہے کہ میں نے یہ جو کچھ لکھا اس کو اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے اور مجھے اور تمام مسلمانوں کو مرتے دم تک رب کی وحدانیت پر قائم و دائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو رب کی وحدانیت کا انکار کرتے ہیں اگر ان کی قسمت میں ہدایت ہے تو ان ہدایت عطا فرمائے وگرنہ انہیں نست و نعبوت فرمائے آمین۔


توحید اسلام کی بنیاد اور سب سے اہم عقیدہ ہے نبی کریم ﷺ نے سب سے پہلے لوگوں کو یہی پیغام دیا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ چنانچہ نبی کریم  ﷺ نے کئی مقامات پر توحید کو ذکر کیا ہے ہم یہاں کچھ احادیث پیش کرتے ہیں:

عَنْ عُثْمَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ: مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَ۔

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اس بات کو اچھی طرح جانتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی الٰہ نہیں(یعنی عقیدۂ توحید کو اچھی طرح سمجھتا تھا اور اسی عقیدہ پر موت تک قائم رہا) تو وہ شخص جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح مسلم :۲۶)

عَنْ جَابِرٍ،قَالَ أَتَي النَّبِيَّ صلى اللّٰه عليه وسلم رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَا الْمُوجِبَتَانِ فَقَالَ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللّٰهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللّٰهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ۔

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اس نے آکر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ وہ کون سی دوچیزیں ہیں جوواجب کردینے والی ہیں (ایک چیز جنت کو واجب کرنے والی اور ایک چیز جہنم کو واجب کردینے والی ہے) آپ ﷺنے فرمایا: ’’جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تھا وہ جنت میں داخل ہوگا اور جوشخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا کرتا تھا تو وہ جہنم میں داخل ہوگا‘‘۔(صحیح مسلم:۹۳)

عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قال سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صلى اللّٰه عليه وسلم يَقُولُ:مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلاَّ اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰهِ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ النَّار۔

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺسے سنا آپ نے فرمایا :’’جس شخص نے یہ گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد(ﷺ)اللہ کے رسول ہیں تو اللہ نے اس پر جہنم کی آگ کو حرام کردیا‘‘۔ (صحیح مسلم:۲۹)

عَنِ ابْنِ عُمَرَ،رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰه ِﷺ بُنِيَ الإِسْلَامُ عَلٰي خَمْسٍ:شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰهِ،وَإِقَامِ الصَّلَاةِ،وَإِيتَائِ الزَّكَاةِ،وَالحَجِّ،وَصَوْمِ رَمَضَانَ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک حضرت محمد ﷺاللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا‘‘۔(صحیح بخاری:۸)

مذکورہ حدیث میں تمام اعمال و عبادات میں توحید ہی کا ذکر مقدم ہے تو پتہ یہ چلا کہ اولین ذکر و شرط توحید ہے اس کے بغیر کوئی بھی عبادت قابل قبول نہیں۔

ان احادیث سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا سب سے اہم عمل، شرک سب سے بڑا گناہ ہے، توحید اسلام کی بنیاد ہے۔


کیا ایک سلطنت کے دو بادشاہ ہو سکتے ہیں؟تو جواب یقیناً نہ ہوگا کیونکہ جس طرح ایک معمولی سی ریاست، ایک شہر یا ایک گھر کے دو سربراہ نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کے الگ الگ ارادے اور الگ الگ احکامات نظام کو درہم برہم کر دیں گے، بالکل اسی طرح یہ اتنی بڑی کائنات جس میں کروڑوں ستارے، کہکشائیں، زمین و آسمان اور ہم سب شامل ہیں کسی ایک ہی 'حاکمِ اعلیٰ' کے حکم سے چل رہی ہے۔اگر یہاں ایک سے زیادہ خدا ہوتے، تو کائنات میں امن کے بجائے جنگ ہوتی۔ ایک کہتا سورج مشرق سے نکلے، دوسرا کہتا مغرب سے۔ ایک زندگی چاہتا، دوسرا موت۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں ہر چیز ایک مکمل نظم و ضبط میں ہے۔اسی طرح ہمیں حضور  ﷺ کی کثیر احادیث طیبہ میں بھی اللہ جل مجده کو وحدہ لاشریک ماننے کا حکم آیا۔تو آئیے اسے ہم مضمون کے موضوع کے مطابق حدیث پاک کی روشنی میں جانتے ہیں۔

حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اسلام کی بنیادی احکام پانچ ہیں اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں،نماز پڑھنا، زکوۃ ادا کرنا، حج کرنا اور رمضان میں روزے رکھنا۔(صحیح مسلم،حدیث نمبر21)

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:جو شخص مرتے وقت اس بات کا یقین رکھتا ہو کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں ہے وہ شخص جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح مسلم شریف،حدیث نمبر 44)

حضرت معاذ بن جبل رضی اللّہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں نبی اکرم ﷺ کے کے ہمراہ "عفیر" نامی گدھے پر سوار تھا آپ ﷺ نے فرمایا: اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالی کا بندوں پر کیا حق ہے اور بندوں کا اللہ تعالی پر کیا حق ہے؟ میں عرض کی' اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا: بندوں پر اللہ تعالی کا حق یہ ہے‘ وہ اسی کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ سمجھیں اور اللہ تعالی پر بندوں کا یہ حق ہے کہ جب وہ کسی کو اس کا شریک نہ سمجھیں تو اللہ تعالی انہیں عذاب میں مبتلا نہ کرے (حضرت معاذ کہتے ہیں) میں نے عرض کی‘ یا رسول اللہ ﷺ ! میں لوگوں کو یہ خوشخبری سنا دوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: انہیں یہ خوشخبری نہ سناؤ ورنہ وہ اسی بات پر تکیہ کر لیں گے۔(صحیح مسلم،حدیث نمبر 52)

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ نے اپنے چچا (ابو طالب) سے کہا تھا’ آپ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں’ میں قیامت کے دن آپ کے حق میں اس کے اعتراف کی گواہی دوں گا تو ابو طالب نے جواب دیا: اگر مجھے قریش کے طعنوں کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں یہ اعتراف کر کے تمہاری انکھوں کی ٹھنڈک (یعنی تمہاری خوشی) کا سامان کر دیتا ہے مگر قریش کہیں گے’ میں موت کے ڈر سے مسلمان ہو گیا تھا(راوی کہتے ہیں اس موقع پر) اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی: "(اے نبی!) تم جسے پسند کرتے ہو' اسے تم ہدایت نہیں دے سکتے لیکن اللہ جسے چاہے ہدایت دے سکتا ہے۔(صحیح مسلم،حدیث نمبر43)

احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ:اسلام کی اساس: اسلام کی عمارت پانچ ستونوں پر قائم ہے، جن میں سب سے پہلا اور بنیادی ستون اللہ کی وحدانیت اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی گواہی دینا ہے۔

نجات کا ذریعہ: جو شخص اس یقین کے ساتھ مرا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ یقیناً جنت کا حقدار قرار پائے گا۔


خالق حقیقی کا وجود ماننے کی طرح اس کی توحید پر ایمان لانا بھی کائنات کے فطری تقاضوں میں سے ایک تقاضا ہے توحید کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات اور صفات میں شریک سے پاک ماننا یعنی جیسے اللہ تعالیٰ ہے ویسا ہم کسی کو نہ مانے اور ذہن وگمان میں آنے والی ہر چیز سے اللہ کی ذات کو یکتا سمجھنا۔ آ ئیے توحید کی نبوی تعلیمات ملاحظہ فرمائیں۔

( 1 ) آگ کا حرام ہونا :آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو گواہی دے کے اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور یقینا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر آگ حرام کرے گا۔(کتاب : صحیح مسلم شریف ،باب الایمان: جلد نمبر : 1 ، صفحہ نمبر : 57 ، حدیث نمبر :47 )

( 2 ) ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے :نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں جب یہ کر لیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچا لیں گے سوائے اسلامی حق کے اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے ۔( ابو داؤد فی سنن ،باب الایمان : جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 101 ، حدیث نمبر : 2641 )

( 3 ) ایمان کی ادنی شاخ : نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(صحیح مسلم شریف ، باب الایمان :جلد نمبر :1 ، حدیث نمبر : 58 ، صفحہ نمبر : 63 )

(4) اسلام کا قائم ہونا : پیارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا اس کی گواہی کے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں محمد صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔(صحیح بخاری شریف ، باب الایمان: جلد نمبر : 1 ، حدیث نمبر : 8 ، صفحہ نمبر : 49 )

( 5 ) جنتی مرد کو دیکھ لو : ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا کہ مجھے ایسے کام کی ہدایت فرمائیے کہ میں وہ کروں تو جنتی ہو جاؤں فرمایا اللہ کو پوجو اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نماز قائم کرو اور زکوۃ فرض دو رمضان کے روزے رکھو وہ بولا قسم اس کی کہ جس کے قبضہ میں میری جان ہے کبھی اس سے کچھ گھٹاؤں بھڑاؤں گا نہیں پھر جب وہ چل دیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو جنتی مرد کو دیکھنا چاہے اسے دیکھ لے ۔( صحیح بخاری باب الایمان جلد نمبر: 3 صفحہ نمبر: 261 حدیث نمبر ہے: 1397)

پیارے پیارے اسلام بھائیو! اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں کسی کا محتاج نہیں اللہ تعالی کا وجود کسی کا دیا ہوا نہیں ہے بلکہ وہ اپنے وجود میں مستقل ہے تو ہمارا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی واجب الوجود ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی واجب الوجود نہیں اللہ تعالی کے علاوہ کسی دوسرے کو مستحق عبادت نہ مانا جائے اللہ عزوجل سے دعا ہے اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


اسلام کی بنیاد جس عظیم عقیدے پر قائم ہے وہ عقیدۂ توحید ہے۔ توحید کا معنی یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو ذات، صفات، افعال اور عبادت میں یکتا مانا جائے۔ یہی وہ بنیادی عقیدہ ہے جس کی تبلیغ تمام انبیاءِ کرام علیہم السلام نے فرمائی۔تمام انبیاء و رسل علیہم السلام کو مبعوث فرمانے کی بنیادی حکمت یہ تھی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی وحدانیت کو ثابت کیا جائے اور اخلاص کے ساتھ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ لہٰذا تمام انبیاءِ کرام علیہم السلام کے عقائد متفق ہیں، یعنی کسی بھی نبی علیہ السلام کے دین میں شرک جائز نہیں تھا۔

سجدۂ تعظیمی سابقہ انبیاءِ کرام علیہم السلام کی بعض شریعتوں میں جائز تھا، لیکن سجدۂ تعبدی کسی بھی نبی علیہ السلام کی شریعت میں جائز نہیں تھا۔ جبکہ شریعتِ محمدیہ میں سجدۂ تعظیمی ہو یا سجدۂ تعبدی، دونوں ناجائز ہیں۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں بارہا اپنی وحدانیت کو بیان فرمایا ہے۔ آئیے! توحید کا بیان سب سے پہلے رب تعالیٰ کے کلامِ پاک سے سنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ(۲۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو۔(سورۃ الانبیاء، آیت: 25)

تفسیر صراط الجنان:وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا:اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر۔ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ہم نے آپ سے پہلے جس امت کی طرف کوئی رسول اور نبی بھیجا، ہم اس کی طرف وحی فرماتے رہے کہ زمین و آسمان میں میرے علاوہ کوئی معبود نہیں جو عبادت کیے جانے کا مستحق ہو، تو اخلاص کے ساتھ میری عبادت کرو اور صرف مجھے ہی معبود مانو۔

لہٰذا اس آیتِ مبارکہ سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ رب تعالیٰ واحد و یکتا ہے، ذات و صفات میں اس کا کوئی شریک نہیں۔

اسی طرح ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی بارہا وحدانیتِ خداوندی کو ماننے اور بیان کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے:

(1)روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے: اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ( ﷺ ) اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا ، زکوٰۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے۔ (بخاری و مسلم)( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد: 1)

اس حدیثِ مبارک سے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ واحد ہے اور کوئی بھی اس کا شریک نہیں۔

اگر ہم اس مسئلے کو آسان مثال سے سمجھنا چاہیں تو یوں سمجھ سکتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کو واحد و یکتا نہ مانا جائے، بلکہ دوسرے خدا کے وجود کا عقیدہ رکھا جائے، تو دونوں میں اختلافِ ارادہ ہونا ممکن ہوگا۔مثلاً اگر ایک خدا ارادہ کرے کہ دن ہو، اور دوسرا ارادہ کرے کہ رات ہو، تو یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتیں، ورنہ اجتماعِ نقیضین لازم آئے گا۔اگر ایک کا حکم نافذ ہو جائے تو دوسرے کا حکم نافذ نہ ہو سکے گا، اور جس کا حکم نافذ نہ ہو وہ عاجز ہوگا۔ جبکہ عاجزی خدا کے لیے محال ہے۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ خدا ایک ہی ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔

(2) حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہماروایت ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نے کہ مجھے حکم دیا گیا کہ لوگوں سے جنگ کروں تاکہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد الله کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں زکوٰۃ دیں جب یہ کرلیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچالیں گے سوائے اسلامی حق کے اُن کا حساب الله کے ذمہ ہے ۔اس میں بخاری مسلم کا اتفاق ہے مگر مسلم نے اسلامی حق کا ذکر نہ کیا۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد: 1، حدیث نمبر: 12)

(3) حدیثِ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله ﷺ نے کہ تکلیف دہ بات کو سنتے ہوئے صبر کرنے والا خدا سے بڑھ کر کوئی نہیں، لوگ اس کے لئے اولاد کا دعویٰ کرتے ہیں پھر بھی وہ انہیں راحت و رزق دیئے جاتا ہے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد: 1، حدیث نمبر: 23)

(4)حدیثِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد: 1)

(5)روایت ہے عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو گواہی دے کہ الله کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور یقینًا محمد الله کے رسول ہیں الله تعالٰی اس پر آگ حرام کرے گا۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:36)

(6)روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله ﷺ نے جنت کی چابیاں کلمہ شہادت ہے کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں۔اسے احمد نے روایت کیا۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 , حدیث نمبر:40)

اے میرے عزیز بھائیو! آپ ان احادیثِ مبارکہ سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح واضح طور پر اللہ تبارک و تعالیٰ کی وحدانیت کو بیان فرمایا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقوال پر نظر کی جائے یا افعال پر، ہر طرف وحدانیتِ باری تعالیٰ کی جھلک نظر آتی ہے۔

اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مالکِ لم یزل ہمیں ہمیشہ کما حقہٗ اپنی وحدانیت کو بیان کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور مرتے دم تک وحدانیتِ باری تعالیٰ پر قائم رہنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الأمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔


توحید اسلام کی بنیاد اور تمام انبیاء کرام عليهم السلام کی دعوت کا مرکزی پیغام ہے ۔ حضور جان کائنات فخر موجودات  ﷺ نے اپنی پوری حیاتِ مبارکہ میں امت کو سب سے پہلے اللہ کی وحدانیت کا درس دیا ۔توحید کا مطلب یہ ہے کہ عبادت ، دعا ، خوف، امید اور ہر قسم کی بندگی صرف اللہ تعالٰی کے لیے خاص کی جائے قرآن و سنت میں بار بار اس حقیقت کو واضح کیا گیا کہ اللہ تبارک و تعالٰی واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور وہی عبادت کے لائق ہے۔

روایت ہے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ سے فرماتے ہیں کہ میں حضور جان کائنات ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضور پر سفید کپڑاتھا اور سور ہے تھے کچھ دیر بعد پھر آیا تو آپ جاگ چکے تھے فرمایا کہ نہیں ہے کوئی بندہ جو لا اله الا اللہ کہے پھر اس پر مر جائے جنت میں جائے گا۔ میں نے عرض کیا اگر چہ زنا اور چوری کرے فرمایا اگرچہ زنا اور چوری کرے میں نے کہا اگر چہ زنا اور چوری کرے فرمایا اگر چہ زنا اور چوری کرے۔ میں نے کہا اگر چہ زنا و چوری کرے فرمایا اگر چہ زنا و چوری کرے۔ ابوذر کی ناک رگڑنے کے باوجود حضرت ابو ذر جب بھی یہ حدیث بیان کرتے تھے تو کہتے تھے کہ اگر چہ ابوذر کی ناک رگڑ جائے۔(مراٰۃ المناجیح جلد 1 ص 52 حدیث نمبر 23 مطبوعہ حسن پبلشرز)

عرب میں یہ لفظ نا پسندیدگی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے یعنی اگرچہ تم نا پسندیدگی کی بنا پر سوال کرتے کرتے زمین پر ناک بھی رگڑ دو جب بھی یہی حکم رہے گا۔(مراٰۃ المناجیح جلد 1 ص 52 شرح حدیث نمبر 23 مطبوعہ حسن پبلشرز)

روایت ہے عباس ابن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی کریم ﷺ نے اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے ربّ ہونے اسلام کے دین ہونے محمد کے نبی ہونے سے راضی ہو گیا ۔(مراٰۃ المناجیح جلد 1 ص 40 حدیث نمبر 07 مطبوعہ حسن پبلشرز)

روایت ہے عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور پرنور شافع یوم النشور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالیٰ اس پر آگ حرام کرے گا۔(مراٰۃ المناجیح جلد 1 ص 59 حدیث 31 نمبر مطبوعہ حسن پبلشرز)

روایت ہے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جو یہ جانتے مانتے مرگیا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ جنت میں داخل ہوگا ۔(مراٰۃ المناجیح جلد 1 ص 59 حدیث نمبر 32 مطبوعہ حسن پبلشرز)

ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دین کی ابتدا توحید سے ہوتی ہے اور دیگر عبادات بھی اس وقت قبول ہوتی ہیں جب عقیدہ توحید درست ہو ۔اللہ پاک ہمیں مرتے دم تک صحیح العقیدہ مسلمان رکھے اور مدینے میں شہادت کی موت عطا فرمائے ۔