فاحد
علی عطاری (درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی، لاہور،پاکستان)
خالق حقیقی
کا وجود ماننے کی طرح اس کی توحید پر ایمان لانا بھی کائنات کے فطری تقاضوں میں سے
ایک تقاضا ہے توحید کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات اور صفات میں شریک
سے پاک ماننا یعنی جیسے اللہ تعالیٰ ہے ویسا ہم کسی کو نہ مانے اور ذہن وگمان میں
آنے والی ہر چیز سے اللہ کی ذات کو یکتا سمجھنا۔ آ ئیے توحید کی نبوی تعلیمات
ملاحظہ فرمائیں۔
( 1 ) آگ کا حرام ہونا :آقا کریم
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو گواہی دے کے اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت
نہیں اور یقینا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی
اس پر آگ حرام کرے گا۔(کتاب : صحیح مسلم شریف ،باب الایمان: جلد نمبر : 1 ، صفحہ
نمبر : 57 ، حدیث نمبر :47 )
( 2 ) ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے :نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ
کروں یہاں تک کہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور پیارے آقا صلی اللہ
تعالی علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں جب یہ کر
لیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچا لیں گے سوائے اسلامی حق کے اور ان کا حساب
اللہ کے ذمے ہے ۔( ابو داؤد فی سنن ،باب الایمان : جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 101
، حدیث نمبر : 2641 )
( 3 ) ایمان کی ادنی شاخ : نبی کریم
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں
اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا
راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(صحیح مسلم شریف ، باب الایمان
:جلد نمبر :1 ، حدیث نمبر : 58 ، صفحہ نمبر : 63 )
(4) اسلام کا قائم ہونا : پیارے پیارے
آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اسلام پانچ چیزوں پر قائم
کیا گیا اس کی گواہی کے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں محمد صلی اللہ تعالی علیہ
والہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ دینا اور حج کرنا
اور رمضان کے روزے رکھنا ۔(صحیح بخاری شریف ، باب الایمان: جلد نمبر : 1 ، حدیث
نمبر : 8 ، صفحہ نمبر : 49 )
( 5 ) جنتی مرد کو دیکھ لو : ایک دیہاتی
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا کہ مجھے ایسے
کام کی ہدایت فرمائیے کہ میں وہ کروں تو جنتی ہو جاؤں فرمایا اللہ کو پوجو اس کا
کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نماز قائم کرو اور زکوۃ فرض دو رمضان کے روزے رکھو وہ بولا
قسم اس کی کہ جس کے قبضہ میں میری جان ہے کبھی اس سے کچھ گھٹاؤں بھڑاؤں گا نہیں
پھر جب وہ چل دیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو جنتی مرد کو دیکھنا چاہے اسے دیکھ
لے ۔( صحیح بخاری باب الایمان جلد نمبر: 3 صفحہ نمبر: 261 حدیث نمبر ہے: 1397)
پیارے پیارے
اسلام بھائیو! اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں کسی کا محتاج نہیں اللہ تعالی کا
وجود کسی کا دیا ہوا نہیں ہے بلکہ وہ اپنے وجود میں مستقل ہے تو ہمارا یہ عقیدہ
ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی واجب الوجود ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی واجب الوجود نہیں
اللہ تعالی کے علاوہ کسی دوسرے کو مستحق عبادت نہ مانا جائے اللہ عزوجل سے دعا ہے
اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Dawateislami