محمد
عبداللہ (درجہ سابعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ، کراچی،پاکستان)
ہماری خوش
قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلمانوں کے گھروں میں پیدا فرما کر ایمان کی دولت
عطا فرمائی ہمارا سب سے پہلا جو عقیدہ ہے وہ عقیدۂ توحید ہے اللہ پاک عقیدۂ توحید
کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے :
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)ترجمۂ کنزالایمان : تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔(سورۃ الاخلاص:1)
حضور خاتم
النبیین صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا:
(1) دیلمی
ابو سعید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا:
’’اﷲ تعالیٰ نے کوئی ایسی چیز فرض نہ کی، جو توحید و نماز سے بہتر ہو۔ اگر اس سے
بہتر کوئی چیز ہوتی تو وہ ضرور ملائکہ پر فرض کرتا ،ان میں کوئی رکوع میں ہے، کوئی
سجدے میں ۔( الفردوس بمأثور الخطاب ،
الحدیث : ۶۱۰ ، ج ۱ ، ص ۱۶۵۔)
اللہ اکبر
تو معلوم ہوا کہ توحید سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اسی طرح ایک اور حدیث شریف میں ہے
:
(2)محمد
بن عبداللہ ابن نمیر الہمدانی، ابوخالد یعنی سلیمان بن حیان الاحمر، ابومالک
الاشجعی، سعد بن عبیدہ، ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسلام
کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار، پابندی سے نماز قائم
کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ ایک شخص نے راوی سے کہا
کہ اصل حدیث میں الحج وصیام رمضان یعنی حج کا ذکر رمضان سے مقدم ہے راوی نے جواب میں
کہا کہ نہیں صیام رمضان والحج ہے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح سنا ہے۔(صحیح مسلم
،ایمان کا بیان،باب: اسلام کے بڑے بڑے ارکان اور ستونوں کے بیان میں،حدیث نمبر:
111)
تو پتہ
چلا کہ اسلام کی بنیاد ہی عقیدۂ توحید پر ہےاسی طرح ایک اور حدیث پاک میں ہے ۔
(3) امیہ
بن بسطام عیشی، یزید بن زریع، روح یعنی ابن قاسم، اسماعیل بن امیہ، یحییٰ بن
عبداللہ صیفی، ابی معبد، ابن عباس سے روایت
ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب حضرت معاذ کو یمن
کا حاکم بنا کر بھیجا تو فرمایا تم اہل کتاب کی قوم کی طرف جا رہے ہو پہلے تم انہیں
اس چیز کی دعوت دینا کہ عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی کریں اگر وہ توحید کا اقرار کرلیں
تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے دن رات میں پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں اگر وہ
اس کی بھی تعمیل کرنے لگیں تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی
ہے جو دولت مند لوگوں سے لے کر انہی کے محتاجوں کو دی جائے گی اب اگر وہ یہ بات بھی
مان لیں تو ان سے وصول کرنا مگر ان کے اعلی درجہ کے مال سے پرہیز رکھنا۔(صحیح مسلم،ایمان
کا بیان،باب: تو حید ورسالت کی گواہی کی طرف دعوت دینا اور اسلام کے ارکان کا بیان
،حدیث نمبر: 123)
تو اس سے
بھی پتہ چلا کہ عقیدۂ توحید کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
اللہ پاک
ہم سب کو عقیدۂ توحید پر موت عطا فرمائے اور ہم سب کو عقیدۂ توحید کا داعی بنائے ۔(
آمین ثم آمین)
Dawateislami