پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکزفیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں احمد اویس( اسپیشل ایجوکیشن پاکستان ذمہ دار )کے ہمراہ سید محمد احسن (ایم اے اسپیشل ایجوکیشن) نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکنِ ریجن لاہور محمد علی عطاری سے ملاقات کی ۔

رکنِ ریجن نے اس دوران انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرواتےہوئےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے حوالے سے بھی تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں فیضِ مدینہ مسجد نیو کراچی کابینہ میں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام اسپیشل پرسنزکاسنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مقامی اسپیشل پرسنزنےشرکت کی۔

رکنِ ریجن کراچی شعبہ مدنی قافلہ ساجدعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےان کی تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں رکنِ زون ایسٹ کراچی وسیم عطاری نے ترجمانی کی۔

اس موقع پر رکن ِریجن اسپیشل پرسنز کراچی عمران عطاری ،معاون ریجن ذمہ دار جمیل عطاری، فیضان عطاری اورمحمد شاہد عطاری سمیت دیگر  ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ( دعوت اسلامی) کےتحت کراچی ایسٹ زون کی گُلستانِ جوہر کابینہ میں اسپیشل پرسنز کےلئے ہفتہ وار دینی حلقےکاانعقادہواجس میں پاکستان فزِیکل افراد کے ذمہ دار محمد خالد عطاری نے شرکت کی جبکہ مبلغِ دعوت اسلامی وریجن ذمہ دار عمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کیا ۔

اس دوران نعت شریف،سنتوں بھرےبیان،دعااور صلوٰۃ و سلام کی اشاروں کی زبان میں وسیم احمد عطاری نے ترجمانی کی  اور اسپیشل پرسنز  کی تربیت کی۔  اسپیشل پرسنز نے 12 ،13 ،14نومبر2021ء کو ہونےوالےاجتماع کی دعوت عام کرنےاوربھرپوراندازمیں اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی ایسٹ زون  کی ناظم آباد کابینہ میں اسپیشل پرسنز کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں اسپیشل پرسن محمد مشتاق عطاری نےنعت شریف پڑھی جبکہ نعت خوانی،سنتوں بھرےبیان،دعااور صلوٰۃ و سلام کی اشاروں کی زبان میں فیضان عطاری اور جمیل عطاری نے ترجمانی کی ۔

اس دوران ذمہ داران نےاسپیشل پرسنز  کی تربیت کرتےہوئےانہیں  12 ،13 ،14نومبر 2021ءکو ہونےوالےسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نے اس دعوت کوعام کرنےاورخودبھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت کراچی ایسٹ زون  کی کورنگی کابینہ میں اسپیشل پرسنز کےلئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مقامی جامعۃالمدینہ کے ناظم صاحب نےسنتوں بھرابیان کیاجبکہ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کراچی ایسٹ زون ذمہ دار وسیم احمدعطاری نے کی۔

ذمہ داران نےاسپیشل پرسنز  کی تربیت کرتےہوئےانہیں  12 ،13 ،14نومبر 2021ءکو ہونےوالےسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نے اس دعوت کوعام کرنےاورخودبھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں ،اس کےعلاوہ وہاں موجوددیگر نارمل افراد نے اشاروں کی زبان سیکھنےکی  اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہورکےعلاقے سلامت پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی زون میں آل ڈیف برادرز لاہور کے زیر ِاہتمام ڈیف صدر محمد عابد عطاری  کے گھر پر اسپیشل پرسنز کےلئے اجتماع ِمیلاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔

اس اجتماع ِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ِریجن لاہور اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں’’ کمالات مصطفی ﷺ اورنماز کی پابندی ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔

اس دوران رکنِ زون عبدالوارث عطاری اور رکنِ کابینہ محمد اشرف عطاری سمیت دیگر ذمہ دران بھی موجودتھے۔(رپورٹ: محمدسمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت رکن ِریجن ملتان عابد عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں حاصل پور کادورہ کیا جہاں انہوں نے  رکنِ زون ڈاکٹر ہومیوپیتھک عکاش عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ حاصل پور میں قائم ویلفیئر ایسوسی ایشن فار دی ڈیف حاصل پور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےڈیف صدر محمد فاروق سمیت دیگر اراکین سے ملاقات کرتے ہوئےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس کےعلاوہ اسپیشل پرسنزکےدرمیان دینی حلقے کااہتمام بھی کیاگیا جس میں رکنِ ریجن عابد عطاری نے ’’قراٰنِ پاک کی زیارت‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کےلئےدینی حلقے کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر شعبہ ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز( گونگے، بہرے اور نابینا افراد)نےمدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کے لئےٹرانسلیشن(ترجمانی) بھی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنزدعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر رنچھوڑ لائن کراچی میں جلوسِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری  نےاسپیشل پرسنز کے ہمراہ شر کت کی۔

اس موقع پر پاکستان فیزیکل ڈس ایبل ذمہ دار محمد خالد عطاری، ریجن ذمہ دار محمد عمران عطاری ،رکنِ زون محمد بلال عطاری،رکنِ زون محمد وسیم عطاری اورفیضان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ریجن میں اسپیشل پرسنز کا جلوس میلاد کشتی میں نکالاگیا جس میں اسپیشل پرسنز  (گونگے،بہرے اور نابینا افراد)سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضا عطاری کی آمد کاسلسلہ ہوا ،رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز نےرکنِ شوریٰ  سے ملاقات کی ۔اس دوران پاکستان فیزیکل ڈس ایبل ذمہ دار خالد عطاری ، ریجن ذمہ دار عمران عطاری،رکن ِزون بلال عطاری،رکن ِزون وسیم عطاری اورفیضان عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی ایسٹ زون ناظمِ آباد کابینہ میں ریجن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی عمران عطاری    نے اسپیشل پرسنز کےہمراہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃالمدینہ اور چوک درس میں شرکت کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کےلئے دینی حلقے کااہتمام ہواجس میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی جبکہ کراچی ایسٹ زون ذمہ دار محمد وسیم عطاری نےاس سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔

اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنےکےساتھ ہی اشاروں کی زبان سیکھنے اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے گنج شکر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس اوکاڑہ  کا وزٹ کیا جہاں پاکستان سطح کےذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ قاری محمد خالد عطاری، فیصل آبادکے علی عمران عطاری مدنی اور رکن زون اوکاڑہ محمد زبیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےپرنسپل کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز بریم رسم الخط میں مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونےوالی کتاب تحفے میں دی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران نے اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اوران کےدرمیان پیارے آقاﷺکی سیرت پرسنتوں بھرا بیان کیا،بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کےوزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)