ملتان زون کی  گلگشت کابینہ کے علاقے شالیمار کالونی ملتان میں 3 دسمبر کو ہونیوالےعالمی یومِ معذوراں یعنی انٹرنیشنل ڈے فار اسپیشل پرسنز کے موقع پر دعوت اسلامی کےا سپیشل پرسن ڈپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد میں مدنی حلقہ ہواجس میں رکن ریجن ملتان آصف مدنی میں معذور افراد میں بیان فرمایا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر گزار رہنا چاہیے اور آزمائش پر صبر کرنا چاہیے یہ تمام آزمائشیں ختم ہونیوالی ہیں ہمیں اللہ پاک کے احکامات اور اس کے پیارے محبوب صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا چاہیے۔ معذور افراد میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی نیز اس موقع پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اسپیشل پرسنز ملازمین کے ہیڈ حافظ محمد عباس نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)


فیضان مدینہ گجرات میں دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ اسپیشل  پرسن کے تحت اشاروں کی زبان کورس شروع ہونے جا رہاہے جس میں آپ سیکھ سکیں گے اشاروں کی زبان میں نعت،بیان،ذکر،دعااور صلوۃوسلام اور بہت کچھ۔

اس کورس میں داخلہ لینے کے لیے آج ہی رابطہ فرمائیے۔

محمد سمیر عطاری اسلام آباد( میڈیا ڈیپارٹمنٹ سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں نگران مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری  اور محمد عمیر عطاری نگران ذیلی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن نے پنڈی گھیپ کا دورہ کیا جہاں اسپیشل پرسن سینٹر برائے ذہنی اطفال کا وزٹ کیا ۔

وزٹ میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پرپرنسپل صاحب نے شعبے کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے ! اس موقع پر اسپیشل پرسن سینٹر برائے ذہنی اطفال میں بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول دیکھائے گئے جس کے ساتھ اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن کے ذیلی شعبے  کے نگران محمد عمیر عطاری نے جہلم چکوال زون کا دورہ کیا جہاں بدر عطاری رکن زون اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی اور جہلم چکوال زون کے شہر دینہ میں قائم اسپیشل بچوں کے اسکول کا وزٹ کیا ۔

ذمہ دار دعوت اسلامی نے پرنسپل اور اسکول کے اسٹاف سے ملاقات کی اور ا نہیں دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر پرنسپل صاحب نے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا ۔

اس موقع پر عمیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف کو دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں پیش کیں جبکہ بدر عطاری نے اسکول میں بچوں کے درمیان استادوں اور داولدین کے ادب و احترم کے حوالے سے بیان کیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)


اسلام آباد ریجن کے زون واہ کینٹ میں رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری کی آمد ہوئی۔  اس موقع پر انہوں نے اسپیشل اسلامی بھائیوں سے خصوصی ملاقات فرمائی اور ان کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


واہ کینٹ زون میں نگرانِ مجلس پروفیشنلز ثوبان عطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے تحت ایک پروگرام کا سلسلہ ہوا جس میں ثوبان عطاری نے خصوصی بیان فرماتے ہوئے  اسپیشل اسلامی بھائیوں کو مجلس اسپیشل افراد اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بعد از بیان انہوں نے اسپیشل اسلامی بھائیوں سے خصوصی ملاقات بھی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


رکن ایسٹ ملیر زون کراچی محمد شاہد عطاری نے لانڈھی کابینہ کا دورہ فرمایا جس میں انہوں نے اسپیشل افراد اور ان کے سر پرستوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے کی دعوت پیش کی۔  

بعد ازاں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرمائی اور ڈیف اسلامی بھائیوں میں ہفتہ وار اجتماع کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی فرمائی۔ انہوں نے مدرسۃ المدینہ بالغان برائے اسپیشل افراد میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


پچھلے دنوں رکن ریجن اسلام آباد و نگران اسپیشل ایجوکیشن پاکستان محمد عمیر عطاری نے  مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میانوالی کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میانوالی کے پرنسپل اورا سٹاف سے ملاقات کی اور ان کو شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ پرنسپل اورا سٹاف کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


کراچی ریجن کے بن قاسم زون میں رکن ریجن محمد عمران عطاری،رکن ریجن نابینا اسپیشل افراد محمد جمیل عطاری اور رکن زون محمد وسیم عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں نے میمن گوٹھ کابینہ کے مختلف گوٹھوں میں جا کر اسپیشل افراد اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں،سرپرستوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو نیکی دعوت پیش کی ۔ اس دوران  چوک درس کاسلسلہ بھی ہوا جس کے بعد انہوں نے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پیش کی اور ہر ہفتے امیر اہل سنّت کا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی دعوت پیش کی۔

اس کے بعد رکن ریجن نے سرپرست اجتماع میں شرکت کی اور ان کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


واہ کینٹ زون کی واہ کینٹ کابینہ میں مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون واہ کینٹ محمد بدر عطاری اور نگران واہ کینٹ کابینہ محمد یوسف عطاری نے گونگے بہرے اسپیشل افراد کی تربیت فرماتے ہوئے ان کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔  اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گی۔ (محمد سمیر عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


مجلس اسپیشل افراد  کے تحت پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ میں محمد شاہد عطاری مجلس اسپیشل افراد نے ڈیف اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا ۔

مدنی حلقے میں محمد شاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان غسل کے ضروری مسائل رسالے سے بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی جبکہ اختتام پر دعا ئے خیر کا اہتمام بھی ہوا ۔(رپورٹ:محمدسمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے  زیر اہتمام مزنگ داتاصاحب کابینہ میں ایک ہوٹل پر مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل افراد نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد)