دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد  کے تحت فیصل آبا دکے علاقےلال چوک ٹاٹا مارکیٹ میں واقع ایک کپڑے کی دکان پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکااسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محرم الحرام 1441ھ کے 3 دن کے قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت بہاولپور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران مجلس اسپیشل افراد نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں شرکا کو مختلف کورسز کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی گئی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی، نیکی کی دعوت اور سنتوں کی خدمت کے مقدس جذبے کے تحت علم دین کو دنیا بھر میں عام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان امور کو بحسن وخوبی سرانجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان ہی مجالس میں سے ایک ’’مجلس اسپیشل افراد(گونگے،بہرے،نابینا) بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں گونگے، بہرے اور نابینااسلامی بھائیوں کو اسپیشل اسلامی بھائی کہا جاتا ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فضل وکرم اور شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ فیضِ اثر سے یہ مجلس ان اسپیشل اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں معاشرے کا باکردار فرد بنانے میں مصروف عمل ہے۔

اسی سلسلے میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت جامعۃ المدینہ چک ہمتہ لودھراں اور مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ لودھراں میں طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران مجلس اسپیشل افراد نے سنتوں بھرا بیان کیااور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مقاصد بتاتے ہوئے اسپیشل افراد میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں اشارے بھی سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خصوصی اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں گونگے ،بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوںسمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےشرکا کی مدنی  تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت سندھ سکھر کے علاقے پنڈ میں چوک درس اور مدنی حلقےکا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ہمراہ چوکوں اور گلیوں میں جاکر نیکی کی دعوت کو عام کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلا می بھائی کے تحت میر پور کشمیر میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے ،بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ ریجن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مکی ریجن کے ذمّہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عطاری ورضوی زون کے نگرانِ زون ،اراکینِ کابینہ اور دیگرذمّہ دار نے شرکت کی۔نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت پنجاب کے شہروہاڑی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں خصوصی اسلامی بھائیوں، اہل ِعلاقہ، ریجن ذمّہ دار، نگران ِتوسوی کابینہ اور اسپیشل ایجوکیشن کے پرنسپل محمد  سجاد نے بھی شرکت کی۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی پھول دئیے۔جبکہ سنّتوں بھر ے بیانات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔

اسی طرح مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کے علاقے بلال آباد کچی کوٹھی میں مختلف مدنی حلقے لگائے گئے جن میں نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی پاکستان نے خصوصی اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کی اور ہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں نابینا اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، نگرانِ مجلسِ پاکستان اور ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ اور نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی نے شرکا کو مدنی پھول دئیے اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔

اسی طرح مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاءلاہور میں بھی مدنی حلقہ ہوا جس میں زون ذمّہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔ زون ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت 30 جون 2019ء لال آباد کچی کوٹھی مرکز الاولیاء لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں خصوصی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔