20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سلسلہ سہروردیہ کے عظیم
روحانی پیشوا ابوالفتح شاہ رکنِ الدین رحمۃ اللہ
علیہ کے 708 ویں
عرس کے موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت بُک اسٹال لگایا گیاجس میں بریل و سائن لینگویج
کے رسائل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
نے اس بک اسٹال کاوزٹ کیا اوردعوت اسلامی کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی گئی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔
اس دوران اسپیشل
پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی
لگایا گیا جس میں ان کی آسانی کےلئے رکنِ زون ملتان مولانا آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں ان کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)