
لاہور
مغلپورہ میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام زجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے
شرکت کی۔ مولانا نوید مدنی نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ:محمد
سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع بسلسلہ شب معراج النبی ﷺ میں کثیر
تعداد میں نابینا اور گونگے بہرے افراد نے شرکت کی جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان
عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لودھراں شہر میں واقع اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا
آصف مدنی عطاری نے اسپیشل بچوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر
اہتمام فیضان مدینہ برہان نزد اٹک میں جاری
اشاروں کی زبان کے کورس کے شرکاء نے برہان شہر میں اسلامی بھائیوں میں چوک درس دینے کا سلسلہ کیا ۔ اس چوک درس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی
کی گئی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز
دعوت اسلامی )
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
کراچی ناظم آباد میں معاون رکن ریجن
جمیل عطاری نے نابینا افراد اور ان کے
سرپرستوں سے ملاقات کی۔ شب معراج اجتماع کی دعوت دی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے
کے حوالے سے ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی )
مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں شہیدان دعوت اسلامی کے لئے ایصال ثواب اجتماع
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام نیو ملتان اشاعت الاسلام مدرسۃ المدینہ
برائے نابینا افراد میں شہیدان دعوت اسلامی کے لئے ایصال ثواب کے حوالے سے تقریب
کا انعقاد ہوا جس میں مدرسے کے طلباء نے فاتحہ
خوانی کی ۔
گلگشت کابینہ کے علاقے بستی آرائیاں سورج میں اسپیشل پرسنز میں مدنی کام
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ملتان زون، گلگشت کابینہ کے علاقے بستی آرائیاں سورج میں
اسپیشل پرسنز میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی
۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان فرمایا اس بیان کی اشاروں کی زبان میں
ترجمانی رکن کابینہ گلگشت کابینہ فلک شیر عطاری نے کی۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلا م آباد ، میڈیا
ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ کفن دفن کی شراکت سے
ہوا ۔ اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے غسل میت کا طریقہ کار ، کفن دینے کاطریقہ
کار سیکھایا گیا جس میں رکن زون گوجزانوالہ محمد احسان الحق عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا
ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹھل اور اس کے اطراف میں اسپیشل ہرسنز میں دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی
و رکن زون سکھر محمد زاہد عطاری نے شرکت کی۔ اس دوران اسپیشل اسلامی بھائیوں میں
مدنی حلقہ بھی ہوا جس میں انہیں قرآن پاک کی زیارت کروائی گئی اور اشاروں کی زبان میں قرآن پاک کی عظمت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ برہان نزد اٹک میں نارمل افراد
(بولنے اور سننے والے افراد)کے لئے 12 دن کا اشاروں کی زبان کے کورس کا آغاز کر دیا
گیا جس میں شرکا کورس کو تقریبا 1500 اشارےسکھائے جائیں گے جس کی مدد سے کورس کے شرکا اسپیشل
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت د ے سکیں
گے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی)

تفصیل
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمران عطاری اور
جمیل عطاری معاون رکن ریجن نے کراچی ریجن کے بلائینڈ اسلامی بھائیوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
مشورے میں
مبلغ دعوت اسلامی نے شعبے میں 12 دینی کام بڑھانے اور رمضان المبارک کی تیاریاں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے اہداف پیش کئے،اس
مشورے میں محمد سمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران اسلامی بھائی بھی موجود تھے ۔( محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام
فیصل آباد کے علاقے احمد آباد فیروز شاہ میں نابینا افراد کے لیے جامعۃ المدینہ کے
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری
نے خصوصی شرکت کی اور بیان فرمایا۔