.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیراہتمام ملتان کے علاقے وہاڑی کالونی میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد
نے شرکت کی۔
اجتماع میں
رکن ریجن ملتان مولانا آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔ اس موقع پر اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام مدنی بستہ بھی لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا
افراد کو تعویذات دئیے گئے۔(محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
فیضان مدینہ
چنیوٹ کےہفتہ وار اجتماع میں جہاں نارمل افراد نے شرکت کی وہیں پر اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے
اور نا بینا افراد)
نے بھی شرکت کی۔
اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماع میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے
اور نا بینا
افراد) شریک ہوئے۔ اشاروں کی زبان میں اجتماع
کی ترجمانی رکن زون غلام مصطفی عطاری چینوٹ نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اسپیشل پرسنز کے لیے اجتماع ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز ( گونگے
بہرے اور نابیناافراد) نے شرکت کی ۔
اجتماع میں
رکن ریجن محمد عمران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی نے بیان کیا ۔ اس اجتماع
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون محمد شاہد عطاری نے کی۔ اجتماع محمد جمیل
عطاری اور دوسرے ذمہ داران دعوت اسلامی بھی شریک ہوئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کمالیہ میں نابینا افراد کا مدرسۃ المدینہ
کے افتتاح کی تقریب ہوئی جس میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا
حاجی رفیع عطاری نےخصوصی شرکت کی۔اس موقع پر محمد سلطان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
.jpeg)
03
مارچ 2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہوا جس میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی عمران عطاری سلمہ
الباری نے بیان فرمایا جس میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی وہیں کثیر تعداد میں اسپیشل (گونگے،بہرے اور
نابینا افراد) پرسنزنے بھی شرکت کی ۔
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیر
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں مدنی مذاکرہ بسلسلہ امام جعفر صادق میں اسپیشل پرسن کا خصوصی مدنی
حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون کراچی ایسٹ محمد شاہد عطاری نے اشاروں
کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی ۔(محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔ اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔بعد
اجتماع اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
اوکاڑہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، نگران شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ نے مدنی پھول
دیئے
.jpeg)
پچھلے دنوں اوکاڑہ زون کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اوکاڑہ زون پر مقرر اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ذمہ دران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ نگران شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اسلامی
بھائیوں کی دینی کاموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مدنی کام کرنے کا ذہن دیا
اور شعبے کے متعلق مدنی پھولوں سے اپڈیٹ بھی کیا۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
فیضان مدینہ جی۔11 اسلام آباد میں جاری فیضان
نماز کورس میں اشاروں کی زبان سکھانے کا
حلقہ
.jpeg)
فیضان مدینہ جی۔11 اسلام آباد میں جاری فیضان
نماز کورس میں اشاروں کی زبان سکھانے کا
حلقہ
جیکب آباد ڈویژن سے 21 اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا
3دن کے مدنی قافلے میں سفر

دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے
تحت 15 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد ڈویژن سے 21 اسپیشل پرسنز
اسلامی بھائیوں نے 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
دوران قافلہ انہیں اشاروں کی زبان میں نماز کاعملی
طریقہ، غسل اور و ضو کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل سکھائے گئے۔(رپورٹ: محمد اظہر عطاری، نگران ڈویژن جیکب
آباد)

دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے
تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور ذیلی
شعبہ جات پاکستان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ریجن اور ذیلی شعبہ جات کے ذمہ
داران نے اپنے اپنے ریجن اور شعبے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل عطاری اور نگران مجلس پاکستان محمد حنیف عطاری نے شرکا
کی تربیت کی اور مدنی پھولوں بیان کرتے
ہوئے مزید دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایاجس
میں شعبے کے متعلقہ دینی کام کو سراہا گیا اور مزید مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کئے۔

نابینا اسلامی بھائیوں
کے لئے خوشخبری
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کی
جانب سے نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی قاعدہ برئیل طرز پر شائع
کردیا گیاہے۔
نابینا اسلامی بھائی اس مدنی قاعدے کے ذریعے
درست مخارج کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔
اس مدنی قاعدے کو مکتبۃ المدینہ کی مخصوص برانچز
سے خریدا جاسکتا ہےجن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
راولپنڈی،
لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدر آباد ، کراچی