ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر کی  گلزارہجری کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ داران سمیت اسپیشل پرسنز کےہمراہ نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا نیز اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ اور چوک درس میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز کے لئے دینی حلقے کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)