پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے اور نابینا افراد ) نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی اسکندر عطاری مدنی نےسنتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبا ن میں رکن ِریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری نے ترجمانی کی ۔

آخر میں رکنِ زون میر پور کشمیر سلمان عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)