دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ساہیوال سٹی  میں امیرِ اَہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ جڑانوالہ زون نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کی رکنِ ریجن فیصل آباد سلطان عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور رکنِ زون ساہیوال محمدزبیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)