19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ انصاری
چوک ملتان میں ریجن اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
نگران محمد حنیف عطاری کے ہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)