اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  ملتان زون کے رکن محمد آصف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے اشاروں کی زبان سکھانے کے سلسلے میں  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا  جس میں طلبۂ کرام نے بھرپور انداز سے  اشاروں کی زبان سیکھی نیز گونگے بہرے تھرڈ ائیر کےطالب علم کو ’’با تصویر نماز‘‘رسالہ کا تعارف پیش گیاجس پر گونگے بہرے اسٹوڈنٹ نے خوشی کا  اظہار کرتے ہوئے  امیرِ اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)